Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » تیرے ہاتھوں کے نشاں اے چارہ گر دیکھے گا کون ۔۔ مسعود قمر
تجزیے

تیرے ہاتھوں کے نشاں اے چارہ گر دیکھے گا کون ۔۔ مسعود قمر

ایڈیٹرمئی 28, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
press freedom girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں فوجی حکومتوں کے ظلم و ستم اور پابندیوں سے داستان بھری پڑی ہے ، ایسا کون سا ظلم ہے جو نہتے عوام پہ نہیں کیا گیا۔ ایسی کون سی پابندی تھی جو معاشرے میں تازہ ہوا کے جھونکے کو آنے سے روک نہیں رہی تھی۔ صرف دو ہی دروازے کھلتے تھے بندی خانےکا دروازہ۔ یا پھر ایوان اقتدار کی طرف جانے والی سڑک کا دروازہ ، دو ہی آوازیں سنائی دیتی تھیں چوک میں ٹکٹکی۔ پہ بندھے کوڑے کھانے والے کی چیخ یا اقتدار کے چھنکتے سکوں کے چھن چھن اب آپ پہ منحصر تھا بندی خانے کی تاریک سیاہی میں جا کر بیٹھ کر خود کو روشن رکھیں یا اقتدار کے اس سرخ قالین پہ چلیں جو کسی بھی وقت تمہارے قدموں کے نیچے سے کھینچ لیا جاتا تھا۔ کچھ لوگ ٹکٹکی پہ بندھے ہر کوڑےکے ساتھ آزادی کی چیخ بلند کرتے اور کچھ لوگ بارات میں اُچھلتے سکوں کو لوٹنے کے لیے اپنے سروں پہ گلیوں کی خاک ڈال رہے تھے ۔ اخبارات میں سفید جگہ ایسے نظر آرہی تھی جیسے بوڑھے شخص کا دانتوں کے بغیر دہن ۔
مگر سول حکومت میں جو ہو رہا ہے اس سے آمر اور سول کا فرق ہی مٹتا جا رہا ہے ۔۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہو ں جو کھلے عام کالموں میں لکھ رہے ہیں کہ بری جمہوریت سے آمریت بہتر ہے چاہے اس میں بادشاہت ہی نظر آ رہی ہو، میرا آج بھی اس فلسفہ پہ قائم ہوں کہ اچھی آمریت سے لنگڑی لولی جمہوریت ہی بہتر ہے ۔۔ بلوچستان میں لوگوں کو اغوا کر کے ان کی چہرے مسخ کر کےگندے نالوں میں پھینکے جا رہے ہیں مگر سول حکومت خاموش ہے ۔ اوکاڑہ میں کسانوں کو قتل کیا جا رہا ہے مگر سول حکومت خاموش ہے ۔ کراچی میں لوگوں کو اُٹھا کر بغیر قانونی کاروائی کے سال سال خفیہ جگہوں پہ رکھا جا رہا ہے اور جب وہ وعدہ معاف گواہ بننے پہ راضی ہو جاتے ہیں تو اچانک کسی کو ائیر پورٹ اور کسی کو سرحد سے گرفتاری کی خبر دےکر عدالت میں پیش کر دیا جاتا ہے مگر سول حکومت خاموش ہے ۔ لاہور میں سر عام لوگوں کا قتل ہو رہا ہے مگر سول حکومت خاموش ہے ۔ آج کل اسلامی نظریاتی کونسل پہ جسمانی اور ذہنی بوڑھوں کا قبضہ ہے جو عورتوں پہ ذہنی تشدد کے لیے ہر تین چار ماہ بعد اپنی سفارشات کے کوڑے برساتی رہتی ہے ۔ کبھی ان کو یہ غم کھا ہے جا رہا ہے مرد کو عورت پہ تشدد سے کیوں روکا جا رہا ہے کبھی ان کو یہ غم کھائے جا رہا ہی کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت کیوں ضروری ہے۔ کبھی ان کو یہ غم کھائے جا رہا ہے کہ لڑکی شادی کے لیے جلد ازجلد بالغ کیوں نہیں ہو رہی۔ لگتا ہے کسی دن یہ بوڑھے فیصلہ دے دیں گئے کہ لڑکی پیدا ہونے سے پہلے ہی بالغ ہو چکی ہوتی ہے ۔
دوسری طرف آج کل پیمرا پہ فوج عدلیہ ایوان اقتدار اور والدین کا قبضہ ہے جو ہر اُس آواز کو دبا دینا چاہتے ہیں جس سے فوج ، عدلیہ ، پارلمینٹ اور والدین کے ماتھے پہ شکن پڑجائے ۔ کچھ عرصہ پہلے پیمرا نے ایک نجی چینل کو نوٹس بھیجا کہ ان کے چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ اُڈاری سے والدین کے ماتھے پہ شکن پڑی ہے کہ ڈرامے میں ایک کردار کو اپنی سوتیلی بیٹی کو غلط نظر ڈالتے دیکھایا گیا ہے ۔ ان والدین کے ماتھے پہ اس وقت شکن نہیں پڑتی جب یہ خبر آتی ہے یا کسی چینل سے یہ خبر نشر ہوتی ہے جس میں دیکھا جاتا کہ ایک سگا باپ اپنی بیٹی کو پیسے لے کر لوگوں کے پاس ان کی جنسی تسکین پوری کرنے کے لیے بھیجتا ہے نہ صرف دوسرے لوگوں کے پاس بھیجتا ہے بلکہ خود بھی اپنی گندی تسکین پوری کرتا ہے اور نہ اس وقت ان والدین کے ماتھے پہ شکن پڑتی ہے جب یہ خبر آتی ہے کہ بھائی اپنی بہن کی ساتھ سُسر اپنی بہو کے ساتھ اپنی جنسی تسکین پوری کرتے رہے ہیں ۔
کل ہی پیمرا نے ایک اور نوٹس اخبارات اور ٹی وی چینلوں کو بھیجا ہے کہ ایسے اشتہار نہ چھاپیں یا دیکھا ئے جائیں جن میں دوران حمل عورتوں کو مختلف ادویات استعمال کرنے کا کہا گیا ہے اس سے خاندانوں پہ برا اثر پڑ رہا ہے۔ مجھے اپنا بچپن یاد آرہا ہے جب دروازے میں کھڑی کوئی عورت گلی میں گزرنے والے کسی بچے کو ایک اخبار کا صفحہ اور ایک روپیہ دیتی تھی کہ مجھے دوکان سے بال سفا پوڈر لا دو اور جب بچہ دوکان سے اخبار میں لپٹا وہ پوڈر لے کے آتا تو دوکان کے تھڑے پہ بیٹھے لوگ آنکھوں آنکھوں میں ایک دوسرے کو بتا رہے ہوتے کہ پوڈر کس کے گھر جا رہا ہے یہ والدین بھی آج کے معاشرے کو اسی دور میں لے کر جانا چاہتے ہیں جب سب کے ماتھے پہ شکنیں پڑ رہی ہیں تو فوج عدلیہ اور حکمران کے ماتھے کیسے شکنوں کے بغیر رہ سکتے ہیں ، لہذا حکم آیا ہے کہ فوج اور اس کے افسران پہ ان کی کسی کاروائی پہ سوائے تعریف کے کچھ نشر نہ کیا جائے ۔ عدلیہ کے جج کے کسی فیصلے پہ رائے زنی نہ کی جائے آپ کی رائے کسی بھی وقت توہین عدالت تصور کی جا سکتی ہے۔ پارلمینٹ کی کار روائی کو عزت سے شائع کیا جائے ورنہ آپ کو جرمانہ قید یا آپ کا ڈکلریشن منسوخ کیا جا سکتا ہے یا تینوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکتی ہیں ۔ میرا خیال ہے پیمرا کے ان نوٹسوں پہ نوبل کمیٹی کو غور کرنا چاہیے اور پیمرا کو نوبل انعام سے نوازا جانا چاہیے یا کم از کم اقوام متحدہ کو چارٹر آف فریڈم میں پیمرا کے ان نوٹسوں کو شامل کرنا چاہیے۔
مجھےتو فوجی اور سول حکومت پہ صرف احمد فراز کا یہ شعر ہی کہنا ہے
جتنے زخم تھے سب منسوب قاتل سے ہوئے
تیرے ہاتھوں کے نشاں اے چارہ گر دیکھے گا کون

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیرا کی درخواست خارج : عدالت نے عتیق کو شوہر قرار دے دیا
Next Article زندگی ۔۔ آبیناز جان علی ( موریشس )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.