Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » میں اعلانِ بغاوت کررہا ہوں۔۔منصور آفاق
لکھاری

میں اعلانِ بغاوت کررہا ہوں۔۔منصور آفاق

ایڈیٹرستمبر 25, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mansoor afaaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔ دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا۔ نواز شریف کی تقریر کے پیچھے ایک بہت اہم شخصیت تھی۔ نام اس لئے نہیں لے سکتا کہ کوئی یقین نہیں کرے گا۔ اشارہ اس لئے نہیں دیا جاسکتا کہ گیم آف تھرون میں ایرر آجائے گا۔ آگ کہیں اور لگی ہوئی ہے، دھواں کہیں اور اٹھ رہا ہے۔ معاملہ دسمبر سے آگے نہیں جاسکتا۔ چاہے نواز شریف لاکھ مرتبہ علمِ بغاوت بلند کریں۔
ہمیں بڑی شخصیات کی نہیں مضبوط اداروں کی ضرورت ہے۔ افواجِ پاکستان جیسے اداروں کی۔ خاص طور پر پولیس کی تنظیم نو انتہائی ضروری ہے شاید اس کیلئے نئی قانون سازی کرنا پڑے۔ پولیس کو صوبوں کے نہیں وفاق کے ماتحت ہونا چاہئے۔ پورے ملک میں ایک طرح کی پولیس۔ پورے ملک کی پولیس کا ایک کمانڈر۔ اس کا نظام اتنا مضبوط ہو کہ ایک سپاہی کا تبادلہ کراتے کراتے وزیروں اور مشیروں کو دانتوں تلے پسینہ آ جائے۔ سپاہی سے لے کر انسپکٹر تک کی ٹریننگ افواجِ پاکستان کرے۔ تھانے کے ایس ایچ او کا دیانت دار ہونا انتہائی ضروری ہے، اس کے انتخاب کیلئے کوئی طریقہ کار وضع کیا جائے، جس طرح امریکہ میں شیرف منتخب ہوتے ہیں اسی طرح یہاں ایس ایچ او کا انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ پولیس اس قابل ہو کہ تمام اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے تاکہ افواج پاکستان صرف بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہو۔ صرف پولیس میں نہیں ہر ادارے میں کچھ پوسٹیں ایسی ہونی چاہئیں جنہیں عوام براہ راست منتخب کریں۔ عدلیہ میں بھی عوام کی شرکت ضروری ہے، دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں جج کے ساتھ جیوری جزو لازم ہے، اور جیوری میں عام لوگ ہوتے ہیں، اسی طرح برطانیہ میں جسٹس آف پیس کے نام سے عام آدمیوں سے جج کا کام لیا جاتا ہے۔ جو دوسرے ججز کے ساتھ مل کر فیصلے دیتے ہیں ۔مگر افسوس کہ ہم تو بلدیاتی اداروں کو بھی نہیں بننے دے رہے کہ کہیں اقتدار عوام تک نہ پہنچ جائے۔ یورپ میں ججوں اور جنرلوں کی اپوزیشن لیڈرز سے ملاقاتیں تو کجا حکومتی اہلکاروں سے بھی اچھی نہیں سمجھی جاتیں۔ آرمی چیف کا یہ کہنا بے شک قابلِ ستائش ہے کہ ’’فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے‘ فوج کا سیاسی عمل سے براہِ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں‘‘۔ مگر بظاہر معاملات بگڑے ہوئے ہیں۔ سو وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کو اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے کہ سرکاری اداروں کو سیاست سے کیسے باہر رکھا جائے۔میرے خیال میں تو عدلیہ کی طرح باقی اداروں میں بھی اپنا سربراہ منتخب کرنے کا خود کار طریقہ کار وضع کیا جائے تو واضح طور پر بہتری نظر آئے گی۔
اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ نظام کی بہتری کےلئے حکومت پر دباؤ ڈالتی مگر وہاں تو معاملہ بالکل الٹ ہے۔اپوزیشن نے اپنی اے پی سی میں وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کیا ہے اور جو وجوہات بتائی ہیں کہ وہ نہایت کمزور ہیں۔ اب اپوزیشن باقاعدہ تحریک چلائے گی اور اگر وہ ناکام ہو گئی تو پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر غور کرے گی۔ اپوزیشن کا یہ عجیب و غریب فیصلہ پوری قوم کےلئے حیرت انگیز ہے۔ پانچ سال کےلئے عوام نے ایک حکومت کو منتخب کیا ہے۔ اپوزیشن کو پانچ سال انتظار کرنا چاہئے اور بہتر کاموں میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ لگتا ہے یہاں معاملہ عوام کی بھلائی کا نہیں اپوزیشن لیڈرز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہے، جسے وہ پورا کرنا چاہتے ہیں۔شاید ذاتی معاملات کے لئے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام اپوزیشن کے اس ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان سے یہ مطالبہ ضرور کرتے ہیں کہ ہم نے ایک ایسے نئے پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ جہاں کوئی شکیل الرحمٰن جرمِ بے گناہی کی سزا نہ کاٹے۔ جہاں کوئی سزا یافتہ شخص عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ بھیجا جا سکے۔ جہاں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں رحمن بھولا، زبیر چریا کو 264 بار سزا دی جائے مگر جن لوگوں کی ایما پر یہ سانحہ ہوا انہیں بھی سزا مل سکے۔ جہاں کسی موٹر وے پر کسی عورت کی عصمت دری نہ ہو۔ جہاں ہر کسی کا بلامعاوضہ علاج حکومتی ذمہ داری ہو۔ جہاں کوئی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو۔ جہاں ملاوٹ اور کرپشن کی سزا موت ہو۔جہاں ہر شخص کو اپنے گھر کی دہلیز پر فوری انصاف ملے۔ پلیز عمران خان پلیز جلدی کچھ کیجئے۔ وقت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے۔
آخر میں ایک نظم کے چند بند
ضمیروں پر مسلط مافیا سُن
لٹیروں سے بھری اشرافیہ سُن
میں اعلانِ بغاوت کر رہا ہوں
غریبوں کا مقدر پستیاں ہیں
امیروں کی علیحدہ بستیاں ہیں
ابھی تک اپنے پاکستان دو ہیں
کہیں غربت کہیں خرمستیاں ہیں
حکومت سے عداوت کر رہا ہوں
میں اعلانِ بغاوت کر رہا ہوں
ابھی ہر چور صادق اور امیں ہے
کوئی تبدیلی آئی ہی نہیں ہے
فقط مہنگی ہوئی ہے دال روٹی
جہاں جو چیز تھی باقی وہیں ہے
میں سچائی روایت کر رہا ہوں
میں اعلانِ بغاوت کر رہا ہوں
شعاعیں گوندھ کر برگ و سمن میں
بہاریں رنگ بکھرائیں چمن میں
نظامِ ظلمتِ شب کو گرا کر
سویرے پھول برسائیں وطن میں
میں سورج کو ہدایت کر رہا ہوں
میں اعلانِ بغاوت کر رہا ہوں
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبری نثر سے خوبصورت نظم تک۔۔حسن نثار
Next Article بوٹ پالشیے اور لفافہ صحافی۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.