Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کورونا کا رونا۔۔منصور آفاق
لکھاری

کورونا کا رونا۔۔منصور آفاق

ایڈیٹرجون 12, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mansoor afaaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میانوالی سے لاہور کیلئے نکلا تو دریائے جہلم کے ٹول پلازے پر بیس روپے دینا تھے، میں نے اسے سو روپے کا نوٹ دیا، اس نے اسی روپے واپس کئے۔ میں نےوہ دس دس والے آٹھ نوٹ ایسے پکڑے اور انہیں کار ڈیش بورڈ پر پھینک دیا جیسے یہ نوٹ کورونا وائرس ہوں۔ جلدی جلدی سینی ٹائزر نکالا اور ہاتھوں پر لگایا۔
سیال انٹر چینج سے موٹر وے کاؤنٹر والے نے کارڈ دیا تو پھر وہی خوف کہ کہیں اس کارڈ پر کورونا کا کوئی جراثیم نہ پھرتا ہو۔
پھر سینی ٹائزر نکالا اوراُس سے کارڈ کو اچھی طرح صاف کیا۔ موٹروے سے اترنے لگا تو پھر کچھ بقایا رقم ملی۔ اسے پکڑنے کے بعد پھر سینی ٹائزر لگایا۔ لاہور پہنچ کر کار میں پٹرول ڈلوایا، پھر سینی ٹائزر لگایا۔ ریستوران میں کھانا کھایا، پھر سینی ٹائزر لگایا۔
اے ٹی ایم سے رقم نکالی پھر سینی ٹائزر لگایا۔ دو دن لاہور قیام رہا۔ بس ہاتھوں پر سینی ٹائزر ہی لگاتا رہا۔ ایک دوست ملنے آیا تو اسے اُسی وقت پتا چلا کہ اس کے گھر میں فلاں کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آ گیا ہے۔ اس لئے وہ خود بھی فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کرائے۔
خوف کی ایک لہر سی وجود میں دوڑ گئی۔ اس کے جانے کے بعد کمرے کے اُس حصے میں اچھی طرح اینٹی وائرس اسپرے کیا، جہاں وہ بیٹھا رہا تھا۔ مسلسل فون پر اُس سے پوچھتا رہا۔ اُس وقت چین آیا جب علم ہوا کہ اس کا ٹیسٹ نیگیٹیو آ گیا ہے۔
لاہور میں جس شخص سے بھی ملا اس نے اپنے کسی نہ کسی آشنا کے کورونا ہونے کی خبر ضرور سنائی۔ قریبی مارکیٹ گیا تو وہ بند تھی، پتا چلا کہ دہی دودھ والے کو کورونا ہو گیا تھا اس لئے ساری مارکیٹ ہی سیل کر دی گئی ہے۔ ایک دوست کے گھر گیا تو وہاں کوئی ملازم نہیں تھا۔
سارا کام وہ خود کرتا پھر رہا تھا۔ پوچھنے پر پتا چلا ایک ملازم کورونا ہو گیا اس نے خوف زدہ ہو کر باقی ملازمین بھی فارغ کر دیے۔ سہیل وڑائچ کا پتا کیا تو معلوم ہوا انہیں بھی کورونا ہو چکا ہے۔ کیسی ظالم بیماری ہے کہ آدمی عیادت بھی نہیں کر سکتا۔
دنیا کا سب سے منحنی دیو پاکستان میں بھی بپھر چکا ہے۔ اس کی سناٹے دار آواز دلوں میں خوف کی بستیاں بسا چکی ہے۔ ہمیں شاید کورونا کے درد سے نکلتے نکلتے برسوں لگ جائیں۔ بےشک کورونا کی زنجیر لاک ڈائون کھولنے سے کھلی ہے۔ بیچارےعمران خان بھی پریشان تھے کہ سوچتے تھے لاک ڈاؤن میں غریب کیا کریں گے۔ بری طرح پس کر رہ جائیں گے۔
دہاڑی دار کے پاس تو کچھ بھی پس انداز کیا ہوا نہیں ہوتا۔ حکومت نے جو بارہ بارہ ہزار روپے دیے اُس سے کسی غریب کا چولہا کتنے دن جل سکتا ہے۔ سو انہوں نے غریبوں کی محبت میں کورونا کے آسیب کو گلے لگا لیا۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس بلائے ناگہانی سے محفوظ فرمائے مگر حالات بہت ناگفتہ بہ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد ایک ماہ میں اتنی زیادہ ہو جائے گی کہ عام آدمی کیلئے کورونا کا ٹیسٹ ممکن ہی نہیں رہے گا۔
اب بھی کورونا کے پرائیویٹ ٹیسٹ صرف امیر لوگ کرا رہے ہیں۔ غریبوں میں کہاں اتنی استطاعت کہ اتنا مہنگا ٹیسٹ کرا سکیں۔
مجھے یاد ہے جب عمران خان نے کورونا کے حوالے سے تقریر کرنا تھی۔ مجھے اس وقت کی مشیرِ اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے فون کیا کہ خان صاحب کی تقریر کیلئے کوئی پوائنٹ دو۔ میں نے کہا تھا حکومت کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ امیروں سے دولت لے کر غریبوں میں تقسیم کرے۔ عمران خان کو امیروں پر ’’مدد ٹیکس‘‘ لگا دینا چاہیے۔
لاک ڈاؤن نہیں کھولنا چاہئے کیونکہ لاک ڈاؤن کھولنے سے بہت بڑی بربادی ہو گی۔ میرے منہ میں خاک مگر وہی کچھ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد کورونا کے گڑھ بن چکے ہیں۔ این آئی ایچ نے قومی اسمبلی کے 382ملازمین ٹیسٹ کئے جس میں سے 67پازیٹو آئے ہیں یعنی پارلیمنٹ ہاؤس کورونا ہاؤس بن چکا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سے لے کر کافی ایم این ایز تک اس کا شکار ہو چکے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسمبلی ہال کی عمارت سنٹرلی ایئر کنڈیشنڈ ہے اور اس کے پائپوں میں کورونا چلا گیا ہے سو جیسے ہی اسے آن کیا جاتا ہے ٹھنڈی ہوا لوگوں میں کورونا بانٹنے لگتی ہے۔
فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایم این ایز کی ایک بڑی تعداد کورونا کا شکار ہو جائے گی۔ بے شک اسمبلی بجٹ اجلاس میں اس بات کا بہت خطرہ ہے۔ مراد علی شاہ بھی بار بار کہہ رہے ہیں ’’خطرناک صورتحال کی طرف جا رہے ہیں‘‘۔
جیلوں میں بھی کورونا کے مریض کافی تعداد میں ہیں۔ کوئٹہ جیل کے ایک قیدی کا انتقال بھی ہو چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت پاکستان دنیا میں کورونا کے تیز ترین پھیلاؤ والا ملک بن گیا۔ اس نے پاکستان میں فوری طور پر لاک ڈاؤن کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے مشتبہ مریضوں کی تلاش، ٹیسٹ، آئسولیشن، قرنطینہ، رابطوں کو ڈھونڈنے کے پاکستان کے نظام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کیلئے اپنی ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 50ہزار تک بڑھانا نہایت ضروری ہے مگر وزیراعظم کے مشیرِ صحت فرماتے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر عمل درآمد ضروری نہیں۔ حیرت ہوتی ہے حکمرانوں پر کہ وہ کس طرح سوچتے ہیں۔
سوچتا ہوں کہ ایک دو ماہ بعد جب پاکستان میں لاکھوں کورونا کے مریض ہوں گے جن کوعلاج معالجہ کی سہولتیں میسر نہیں ہوں گی تو کیا ہوگا۔ کیا عوام سڑکوں پر نہیں آ جائیں گے۔
سوچتا ہوں کہیں غریب لوگ لوٹ مار پر تو مجبور نہیں ہو جائیں گے۔ کہیں پاکستان میں ہنگامے تو نہیں پھوٹ پڑیں گے۔
کہیں ہم کسی ہولناک مستقبل میں تو نہیں داخل ہو رہے۔ یہاں طبقاتی کشمکش تو شروع نہیں ہونے والی۔ کئی اور خوفناک سوال بھی میرے ذہن میں سلگ رہے ہیں۔ اللّّٰہ کرم کرے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگناہ گار صوفی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article ماضی کا سفر۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.