Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » لاہور ہائیکورٹ: زرعی مقاصد کیلئے فوج کو اراضی دینے سے روکنے کا حکم معطل
اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ: زرعی مقاصد کیلئے فوج کو اراضی دینے سے روکنے کا حکم معطل

ایڈیٹرجولائی 17, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کو 3 اضلاع میں پاک فوج کو کارپوریٹ فارمنگ کے لیے زرعی اراضی 20 سال کی لیز پر دینے سے روکنے کا اپنا سابقہ فیصلہ معطل کر دیا۔
ڈان اخبار نے 17 مارچ کو رپورٹ کیا تھا کہ نگران حکومتِ پنجاب نے صوبے کے 3 اضلاع بھکر، خوشاب اور ساہیوال میں کم از کم 45 ہزار 267 ایکٹر اراضی ’کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ‘ کے لیے پاک فوج کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
تاہم لاہور ہائی کورٹ نے نگران حکومت پنجاب کی جانب سے فوج کو لیز پر زرعی اراضی دینے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا تھا، یہ فیصلہ جج عابد حسین چٹھہ نے ’پبلک انٹرسٹ لا ایسوسی ایشن آف پاکستان‘ کی جانب سے احمد رافع عالم کی درخواست پر جاری کیا تھا۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ نگران حکومت کے پاس الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے تحت کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ سے متعلق اقدام اور پالیسی کے حوالے سے کسی بھی طرح سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا آئینی اور قانونی اختیار نہیں ہے۔‎
نگران حکومت پنجاب نے اراضی فوج کو دینے کے خلاف حکم امتناع کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، آج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے عدالتی حکم کو کالعدم قرار دینے کے لیے حکومتِ پنجاب کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں نگران حکومت پنجاب کا مؤقف تھا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے، زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کا اراضی کی منتقلی روکنے کا سابقہ فیصلہ قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ منصوبہ نگران حکومت نے نہیں بلکہ اس سے پہلے کی منتخب حکومت نے شروع کیا تھا، قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کے زیر التوا فیصلے یا پالیسی کو نافذ کرنے یا اسے حتمی شکل دینے کی مجاز ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت زمین فوج کو دینے کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
عدالت نے درخواست کے مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد آج اس معاملے پر اپنے سابقہ فیصلے کو معطل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
معاہدہ
باخبر ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ فوج، حکومت پنجاب اور کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے سے کام کرنے والی نجی فرموں کے درمیان ہوا تھا۔
معاہدے سے متعلق دستیاب دستاویز کے مطابق ملٹری لینڈ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب کے چیف سیکریٹری، بورڈ آف ریونیو اور زراعت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور آب پاشی کے محکموں کے سیکریٹریز کو بھکر کی تحصیل کلور کوٹ اور منکیرہ میں 42 ہزار 724 ایکڑ، خوشاب کی تحصیل قائد آباد میں ایک ہزار 818 ایکڑ اور ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں 725 ایکڑ اراضی حوالے کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔
خط میں پنجاب حکومت کے 20 فروری 2023 کے نوٹی فکیشن اور 8 مارچ کے جوائنٹ وینچر معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ’8 مارچ کو جوائنٹ وینچر منیجمنٹ معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ منصوبوں کے لیے ریاستی زمینوں کی فوری ضرورت ہے اور اسے پاک فوج کے حوالے کیا جائے‘۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ جوائنٹ وینچر پر فوج، حکومت پنجاب اور کارپوریٹ فارمنگ پر کام کرنے والی نجی فرمز کے درمیان دستخط کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت پنجاب زمین فراہم کرے گی جبکہ فوج اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کا انتظام اپنے پاس رکھے گی، اس کے علاوہ نجی شعبہ سرمایہ کاری کرے گا اور کھاد اور معاونت فراہم کرے گا۔
دوسری جانب عسکری ذرائع نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج اس زمین کی ملکیت نہیں لے رہی، یہ بدستور حکومت پنجاب کی ملکیت رہے گی لیکن فوج ایک مربوط انتظامی ڈھانچہ فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ زمین زیادہ تر بنجر ہے اور یہاں کاشت کم یا بالکل نہیں ہوتی تاہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول جوائنٹ وینچر پارٹنرز اور مقامی افراد کی مدد سے فوج اسے زرخیز زمین میں بدل دے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس اراضی کی کاشت سے حاصل ہونے والی کم از کم 40 فیصد آمدنی حکومت پنجاب کے پاس جائے گی، 20 فیصد زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق اور ترقی پر خرچ کی جائے گی، باقی آمدنی کو آنے والی فصلوں اور منصوبے کی توسیع کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan lahore highcourt آصف زرداری اسلام آباد افغانستان انتقال ایران بلاول بھٹو بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپختونخوا میں نئی جماعت تحریک انصاف پارلیمنٹرینز بن گئی، پرویز خٹک سربراہ مقرر
Next Article افغانستان کا مؤقف کچھ بھی ہو، پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُرعزم ہے، خواجہ آصف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2026

گورنر راج ، لانگ مارچ۔۔۔درمیانی راستہ؟ نصرت جاوید کا کالم

اکتوبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم نومبر 4, 2026
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول نومبر 4, 2026
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 3, 2026
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور نومبر 3, 2026
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔ نومبر 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.