Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ابرِ شفق آلودہ کی قسم۔یہ سب سچ ہے۔۔کشور ناہید
لکھاری

ابرِ شفق آلودہ کی قسم۔یہ سب سچ ہے۔۔کشور ناہید

ایڈیٹردسمبر 31, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

2019گزر گیا۔ قیامتوں، آفتوں، مصیبتوں اور غم و غصے کا سال، لکھتے ہوئے میرا قلم لہو سے بھر گیا ہے، دنیا بھر میں موسم کیسے بدل رہا ہے۔ قوموں، فصلوں اور انسانیت پر کیا ظلم ڈھا رہا ہے۔ وینس جو دنیا کا نایاب شہر تھا، جہاں سارا سال لاکھوں لوگ سیاحت کے لئے جاتے تھے، وہاں چاروں طرف بہتی نہر میں 7فٹ اونچا پانی ایسے آیا کہ سارے گھر اور ہوٹل پانی سے بھر گئے۔ کیلیفورنیا اور آسٹریلیا کے جنگلات میں ایسی آگ لگی کہ ہفتوں تک بجھائی نہ جا سکی۔ بہاماس طوفان سے ایسے اجڑا کہ زمین پر دیکھنے کو ایک چڑیا بھی نہ بچی، کشمیر میں ایسا زلزلہ آیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے زمین پھٹ گئی۔ گرمی اور بارش ساری دنیا میں ایسی پڑی کہ 2019سب سے زیادہ گرم سال‘ ساری دنیا میں قرار پایا ہے۔ گلیشیر چاہے ایورسٹ کے ہوں کہ الاسکا کے، آدھے سے زیادہ پگھل چکے ہیں۔ بےوقت بارشوں کے باعث سارے ملکوں میں فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ بیماریاں بڑھی ہیں۔ پاکستان میں توسہ آتشہ آفتیں رہیں کہ مولیوں کا گٹھا 5روپے کا ملتا تھا اب 50روپے میں دو مولیاں ملتی ہیں۔
سیاسی طور پر دنیا بھر میں نسلی منافرت، بےمقصد جنگیں اور مہاجرت کا وہ سلسلہ چلا کہ میکسیکو سے شامی اور یمنی لوگوں پر قیامتیں گزر گئیں۔ سمندر کے ذریعے ہجرت کرنے والے، ساحلوں پر مع بچوں کے مردہ پائے گئے۔ کنٹینروں میں بند غریب جو نوکریوں کی تلاش میں لاکھوں خرچ کرکے نکلے تھے، وہ دم گھٹ کر مر گئے۔ داعش اور طالبان کے سربراہوں کو بوڑھے ریچھ نے اپنے میزائل کے ذریعے مروایا مگر ابھی تک یمن اور افغانستان کے علاوہ کشمیر بارڈر پر روزانہ معصوم لوگوں کو مروایا جارہا ہے۔ دنیا نے دو جنگیں دیکھی تھیں۔ لاکھوں لوگ مارے گئے تھے مگر اس کے بعد تیسری جنگ نےکبھی اسپین، کینیڈا میں، پورے افریقہ میں باہمی غربت، نفرتوں کا لبادہ پہن کر، فسادبرپا کیا، جس میں بچے اور خواتین شکار بنتے ہیں۔ پاکستان 1979سے اب تک دہشت گردی کے چنگل میں ایسا پھنسا ہے کہ مسجدوں، گردواروں اور مندروں میں عبادت کرتے لوگوں پر خودکش حملے ہوئے، جس میں خودکش خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کہ عبادت گاہیں خون سے بھر جاتی ہیں۔
موجودہ حکومت کو آئے ڈیڑھ سال ہونے کو آیا۔ نہ کوئی ضابطہ، نہ قانون، کھوکھلے دعوے۔ 119کروڑ پاؤنڈ، پاکستان کو مل گئے۔ کہاں ہیں؟ خاموشی، سمندر کے نیچے سے تیل نکل آیا۔ کہاں ہے؟ خاموشی، 5لاکھ نوکریاں، کہاں؟ 50ہزار مکان، کہاں؟ صحت اور تعلیم کے لئے جو دو فیصد سے بھی کم بجٹ تھا، وہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ سندھ میں اسکول کی ٹیچروں کی اسامیاں خالی ہیں۔ سپاہی یا کلرک کی نوکری کیلئے ماسٹر پاس ہزاروں کی تعداد میں اپلائی کرتے ہیں۔ قریب کی مثال بی ڈی اے کے خاکروبوں کو 7ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ جو ادارے خسارے میں تھے، وہ اب دگنے خسارے میں ہیں۔ جو ثقافتی ادارے تھے، وہ دو سال سے بغیر سربراہ کے ہیں۔ خاموشی، سینکڑوں بچے، بچیاں بدفعلی کے بعد قتل کردیے گئے۔ سزا؟ نہیں معلوم۔ غیرت کے نام پر قتل، کسی ایک کو بھی سزا نہیں ملی۔ سینکڑوں افراد بلاجرم ثابت ہوئے برسوں سے جیل میں ہیں۔ دُہائی دیں تو کس کے سامنے، سوال کریں تو کس سے، عدالتوں سے؟
کشمیر کے اور مسلمانوں کی حالت ِزار پہ بےپناہ اچھی تقریر عمران خان نے کی، پھر کیا ہوا۔ ظالموں نے توپانچ ماہ سے کرفیو لگانے کے علاوہ اس خطے کا نام ہی بدل دیا۔ پورا ہندوستان ’’سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے‘‘ گاتا تھا۔ زبانوں کا جو حلیم پیش کیا ہے، اس میں اردو اور مسلمان شامل ہیں۔ کالی کٹ سے کولکتہ تک، سب لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ ستم تو یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے ہاتھ میں بھی کچھ نہیں۔ اچھا چلیں، دنیا میں کچھ اچھی باتیں بھی ہوئی ہیں۔ ڈیرے کی دو بچیاں جن کے دماغ جڑے ہوئے تھے، برطانوی ڈاکٹروں نے بے پناہ محنت اور تحقیق کے بعد، ان کے دماغ الگ کر دیے، وہ بچیاں اور ماں باپ بے پناہ خوش ہیں۔ ہالینڈ کی سولہ سالہ بچی گریٹا نے ساری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا کہ موسم کی تبدیلیوں، جس پر بوڑھے ریچھ نے کوئی توجہ نہ دی، گریٹا نے سارے ملکوں میں اپنی آواز پہنچائی۔ اسی طرح کی یہ خبر بھی ہے کہ نائیجریا کی 74سالہ خاتون نے سات بچوں کو جنم دیا۔ کمال یہ ہوا کہ انگلینڈ میں سال میں چوتھی بار الیکشن ہوئے اور ہارنے والی پارٹی نے اپنی ہار کو تسلیم کر لیا، جبکہ اسرائیل کیا، اسپین میں بھی الیکشن ہوئے چار ماہ ہونے کو آئے ہیں حکومت ہی نہیں بن سکی ہے۔ اسی طرح افغانستان میں اشرف غنی جیت گئے ہیں اور حسب دستور عبداللہ عبداللہ ہار مان ہی نہیں رہے۔ تھائی لینڈ کی بدنام زمانہ خاتون کے لباس اور زیورات نیلام کئے جا رہے ہیں۔ انگلینڈ کی بادشاہت میں دراڑ ایک تو پرنس ایڈورڈ کے باعث پڑی ہے، دوسرے چھوٹے شہزادے نے اپنی بیوی کے ساتھ شہنشاہت سے آزاد ہوکر، کینیڈا میں کرسمس منایا۔ کچھ لوگ ہمیں یاد کرنے کو اپنی یادیں چھوڑ گئے۔ انور سجاد، رسا چغتائی، حمایت علی شاعر، خالد حسین، جمیل نقش اور ٹونی موریسن۔ ان سب کو کتابوں میں تلاش کیا کریں گے۔
کچھ فقرے جو سیاست دانوں کے طفیل، عرف عام بن گئے۔ مثلاً ’’میں نے جان اللّٰہ کو دینی ہے‘‘، ’’میں ان سب کرپٹ لوگوں کو رلائوں گا‘‘، ’’رات کو درخت آکسیجن چھوڑتے ہیں‘‘، ’’جاپان اور فرانس ہمسایہ ممالک ہیں، انہوں نے اپنے اختلافات دور کر لئے‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ واقعی انسان خطا کا پتلا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکھاد اور تیل کی غیر قانونی ”ایجنسیاں“ اور محکمہ زراعت : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article چار بزرگ جن کا احترام سیکھنے میں ایک عمر صرف ہوئی۔۔وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.