Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ان کی مسکراہٹ چھیننے والے کہاں ہیں۔۔کشور ناہید
لکھاری

ان کی مسکراہٹ چھیننے والے کہاں ہیں۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرستمبر 21, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاست دانوں کے عمل کی باتیں کرنے کے دن تو کب کے لد چکے تھے۔ یہ ظہر کے وقت ایک ستارہ چمکا، جس نے مسکراہٹ کی تلاش میں دریا، سمندر اور صحرا، سب، پاؤں کے چھالوں کے ساتھ عبور کئے۔ اس نے پلٹ کر تاریخ میں نظر ڈالی کہیں سقراط اور کہیں ابنِ رُشد نے اپنے چھالے دکھائے، ان زمانوں کو یاد کروایا جب لاشوں کو قبروں سے نکال کر پھانسی پر چڑھایا گیا تھا۔ کتابیں جلائی گئی تھیں۔ کس طرح مسلمانوں کا عروج، زوال ان باتوں میں چھپا تھا کہ پھر اس نے دوسری جنگ عظیم کا حزنیہ سنانا شروع کیا۔ لاکھوں لوگوں کو مارے جانے کی خبر، فخریہ سنائی جانے لگی۔ ادھر امریکہ نے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایسا بم پھینکا کہ شہر کے شہر اس طرح اجڑ گئے جیسے آج کا بیروت۔ امریکہ نے ویت نام اور بنکاک پر اپنی اجارہ داری جاری رکھی۔ وہ تو ایک بھکشو نے خود کو آگ لگائی تو امریکہ کے پیر اکھڑ گئے۔ ادھر چین نے لانگ مارچ کے ذریعے دنیا میں ایک نئی طاقت کے طور پر ظہور کیا۔ مائوزے تنگ کا نام دنیا میں چمکنے لگا، مگر چینی ادیبوں نے لکھا کہ چونکہ چڑیاں کھیت کے کھیت کھا جاتی ہیں، ان کو مار دیا جائے۔
یہ ساری داستانِ امیر حمزہ اس لئے سنائی کہ جب بیسویں اور اکیسویں صدی میں داخل ہوتے ہیں تو ہمارے مصنف اخبار بانی کو اپنا سایہ ظہیر کی شکل میں مل جاتا ہے، جسے وہ نظر آنے والے منظروں کی تصویر بنانے، افغانستان کی پہاڑیوں پر چڑھ کر بےآسرا بچوں کی مسکراہٹ تلاش کرکے محصور کرنے کی دھن تھی۔ اس نے وہ بچے بھی دیکھے جو ماں کے ساتھ ہجرت کرکے دریا پار کرتے ہیں تو جو زمین ملتی ہے تو چوم کر سو جاتے ہیں۔ وہ چلتا گیا اسے شام، لیبیا، لبنان اور عراق کے وہ بچے نظر آئے جو بمباری سے آشنا، کبھی کہیں چھپ رہے تھے اور کبھی کہیں خوف و ہراس میں ڈوبے، نجف ہوکہ یمن، وہ بچے جن کو اپنوں کی خبر تھی اور نہ یہ معلوم تھا کہ وہ کب تک زندہ رہیں گے۔ ہمارے مصنف نے ظہیر نامی مصور اور اس کی بیوی نگینہ کو یہ ذمہ داری سونپی کہ چاہے آوران میں جائو یا اٹلی اور جرمنی کے پناہ گزین کیمپوں میں بچوں کی مسکراہٹ تلاش اور مصور کرو۔ ہمارے مصنف نے سوچا، شاید نوزائیدہ بچے کے چہرے پر مسکراہٹ مل جائے مگر اس بچے کے ہونٹ مڑے ہوئے تھے۔ والدین دیکھ کر رو بھی رہے تھے اور بچے کو پیار بھی کررہے تھے۔ میں نے جرمنی کی سرحد پر مہاجر عورت کو روتے ہوئے آزاد ہوتے دیکھا۔ وہ روئے جارہی تھی، اسے اپنی بارہ سالہ بیٹی کو مہاجر کیمپ میں چھوڑ کر جانا پڑ رہا تھا کہ اس کا پاسپورٹ نہیں تھا۔ مجھے میلان کنڈیرا اور بورفس یاد آگئے۔ مجھے تو مارکیز کی دربدری کی داستان بھی یاد آگئی اور پاکستان کے قیام کے وقت چالیس لاکھ عورتوں کے اغوا کے قصے جو چشمِ دید تھے اور پھر بنگال میں بوڑھی گنگا کے کنارے، حاملہ، وہ لڑکیاں یاد آگئیں جن کے ساتھ جسمانی زیادتی کی گئی تھی۔
آئیے واپس اپنے مصور ظہیر کی طرف چلتے ہیں جو اپنی تصویروں کی نمائش ایک گھر میں کرتا ہے۔ پہلے ایک دفعہ نمائش کی تھی۔ کوئی نہیں آیا تھا۔ اب نمائش کے اہتمام میں نگینہ نے گھر گھر جاکر بتایا۔ اس دفعہ کسی ملک کا سفیر بھی آیا۔ بچے گھروں سے باہر آنے پر بےحد خوش تھے کہ کرونا کے باعث پانچ ماہ سے گھروں میں قید تھے۔ بچے تو قہقہے لگا رہے تھے۔ ایک دوسرے کے گلے میں بانہیں ڈال رہے تھے۔ جب ان کی توجہ ہجرت زدہ بےگھر بچوں کی تصویریں کی طرف دلائی تو معصومیت سے مسکرا کر کہا ’’ان میں سے کوئی بچہ ہنس نہیں رہا‘‘۔ ان معصوم بچوں کو ہجرت کے ستائے، بمباریوں کی مار کھائی شکلوں میں مسکراہٹ کہاں نظر آتی۔ ایک زمانے میں مغرب میں کالے اور ہجرت زدہ بچوں کو گود لینے کا رواج تھا مگر ملک کے ملک اجڑ گئے تھے۔ ان کے خاندانوں کو اقوامِ متحدہ بھی خاموشی سے دیکھ رہی تھی۔ میں تو یہ احوال لکھتے ہوئے کبھی روئی اور کبھی قلم چھوڑ کے بیٹھ گئی مگر ہمارا مصنف رضا ربانی، مختصر خاکوں کے ذریعے جو احوال بیان کررہا ہے۔ یہ وہ نوحہ ہے جسے سارا جہان دیکھ رہا ہے۔ بین الاقوامی ایجنسیاں خاکی تھیلوں میں پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لئے کچھ نہ کچھ دے رہی ہیں مگر چاہے روہنگیا کے مسلمان ہوں کہ فلسطین، یمن لیبیا کے، ان کی آبادی کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہورہی۔ ارے میں کہاں نکل گئی۔ ایک سیاست دان بھی اس عالمی المیے پر کچھ لکھ سکتا ہے۔ مجھے مصر کے عظیم رائٹر نجیب محفوظ اور ترکی کا عالمی انعام یافتہ اوحان پاموک یاد آرہے ہیں۔ اوحان ترکی میں رہ کر یہ سب کچھ نہیں لکھ سکتا تھا۔ جیسے سارے عراقی اور فلسطینی شاعروں نے دوسرے ملکوں میں جاکر اپنی زمین کا نوحہ لکھا ہے۔ اچھا ہوا اس میں سے چند مر گئے ورنہ وہ بھی عرب ملک کے اوپر سے گزرتے اسرائیلی جہازوں کو دیکھ کر ہم یتیموں کی سی شکل بنالیتے۔ دنیا میں اس وقت ایک مسکراہٹ بھی نہیں۔ بس کورونا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتخت، تختہ یا تختہ دار۔۔حسن نثار
Next Article عمران خان پھر فائدے میں؟۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ

اکتوبر 28, 2026

خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ

اکتوبر 28, 2026

عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم

اکتوبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ اکتوبر 28, 2026
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم اکتوبر 27, 2026
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ اکتوبر 27, 2026
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.