سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا۔
کئی روز سے مبینہ طور پر لا پتا رہنے والے محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس کی تحویل سےاینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور لانے کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔
سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے
محمد خان بھٹی کے خلاف تقرروتبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے، گرفتار ملزم رانا اقبال، محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں۔
گزشتہ ماہ چوہدری پرویز الہٰی کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی اور ضیغم گوندل کا تاحال کچھ پتا نہیں ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مبینہ طور پر لیک ہونے والی آڈیوز میں بھی انہیں اپنے سابق پرنسپل سیکریٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا، انہوں نے کہا تھا کہ محمد خان بھٹی کے کیس کے حوالے سے ایک وکیل کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ریکارڈ کیا گیا اور اسے ’غلط طریقے سے پیش کیا گیا‘، محمد خان بھٹی 10 روز سے لاپتا تھے اور ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی’۔
اس لیک آڈیو میں مبینہ طور پر شامل ایک وکیل نے کہا کہ میرا دفتر ایک لاپتا شخص محمد خان بھٹی کا مقدمہ سندھ ہائی کورٹ میں چلا رہا ہے، جو پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی تھے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

