Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شاہ ولی اللہ جنیدی کی رپورٹ :امریکی صدر آئزن ہاور کے لئے بنوائے گئے گیا میوزیکل فوارے کی کہانی
شاہ ولی اللہ جنیدی

شاہ ولی اللہ جنیدی کی رپورٹ :امریکی صدر آئزن ہاور کے لئے بنوائے گئے گیا میوزیکل فوارے کی کہانی

ایڈیٹرمارچ 23, 202315 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےعبداللہ ہارون روڈ ، ایوان صدر روڈ اور دین محمد وفائی روڈ کے سنگم پرواقع کراچی پریس کلب چوک (سابقہ فوارہ چوک) کا افتتاح کردیا ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فوارہ چوک کے نام کی تبدیلی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی درخواست پر کی گئی ہے اس کا مقصد کراچی پریس کلب کی جمہوری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔
کراچی میں برطانوی دور کی یادگارعمارتوں گورنر ہاوس اور ہولی ٹرینٹی چرچ کے درمیان چورنگی پرانیس سو ساٹھ کی دہائی میں میوزیکل فوارہ تعمیر کیا گیا تھا،جو سابق صدر ایوب خان نے خاص طور پرامریکی صدر ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور کے استقبال کے لیے بنوایا تھا ۔ ایوب خان کی دعوت پر امریکی صدر آئزن ہاور دسمبر 1959 میں پاکستان کے دورے پر پہنچے تھے ۔
میوزیکل فوارے کے حوالے سے کتاب ایسا تھا میرا کراچی کے مصنف محمد سعید جاوید لکھتے ہیں کہ امریکی صدر آئزن ہاور کا قافلہ ہوائی اڈے سے نکلا اور ڈرگ روڈ سے میٹرو پول ہوتا ہوا اس طرف آیا تھا۔ صدر آئزن ہاور اور صدر ایوب خان ایک کھلی کار میں کھڑے تھے اور ہاتھ ہلاہلا کر لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے۔معزز مہمان کے آنے پر تالیاں بجائیں گئیں اور زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے اور چھوٹے چھوٹے امریکی اور پاکستانی جھنڈے لہرائے گئے تھے ۔جب دونوں ممالک کے صدر فوارے چوک کے قریب پہنچے تو خاص طور پر اس خوبصورت فوارے کا پورا چکر لگوایا گیا تھا جس میں سے اس وقت بلند آواز میں کوئی مغربی موسیقی بج رہی تھی، وہ لکھتے ہیں کہ کسی وجہ سے اس کی موسیقی بند ہو جاتی تو میوزیکل فوارے کے ساتھ لگی چھوٹی سی کھڑکی میں جاکر اس کو ٹھیک کیا جاتا تھا ۔
جولائی 1973 میں،امریکا کے چاند پر بھیجے جانے والے آخری مشن اپولو17کے خلابازوں کو حکومت پاکستان نے مدعو کیا تھا کراچی پہنچنے پر ان خلابازوں کے اعزاز میں موٹر گاڑیوں کا ایک استقبالی جلوس نکالا گیا تھا جو کلفٹن روڈ سے شروع ہوکر براستہ عبداللہ ہارون روڈ ٹاور کے علاقے میں ختم ہوا تھا ۔ اپولو مشن کے خلا بازوں کو بھی میوزیکل فاونٹین کا دورہ کرایا گیا تھا اوریہاں ایک استقبالیہ بینر لگا تھا جس پر اردو میں لکھا تھا کہ اپولو17کے خلا پیماوں کو خوش آمدید، تاہم دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے میوزیکل فاونٹین پر رفتہ رفتہ دھول جمتی رہی اور وہ خراب ہوگیا اور اس کو وہاں سے اکھاڑ کر چوک کو ہموار کر دیا گیا ۔
1960 اور 1970کی دہائی میں کراچی کے لوگوں کے لیے میوزیکل فاؤنٹین ایک یادگار خوبصورت تفریحی مقام تھا جہاں لوگ اپنے خاندان کے ساتھ آکرتصاویر بنواتے اور ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوتے تھے ۔1987ء میں چورنگی کی از سر نو تزین و آرائش کی گئی اور اس کا نام جناح فاؤنڈیشن کردیا گیا تھا اس سلسلے میں باقاعدہ ایک تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ سنگ بنیاد کا پتھرسابق گورنر کمال اظفرنے نصب کیا تھا جبکہ چورنگی کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ لیاقت علی جتوئی نے کیا ۔ فوارہ چوک پر مریم عبداللہ اور ارشد عبداللہ کے نام کی تختیاں بھی نصب رہ چکی ہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فوارہ کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : الیکشن کمیشن کی مشکوک غیر جانبداری اور پاکستان کے معروضی حالات
Next Article ایشیا کپ 2023،پاکستان لیٹ گیا،بھارت کےمیچز باہر،ورلڈکپ پر پی سی بی خاموش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.