Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کراچی : خود کو یہودی قرار دینے والی خاتون توہین مذہب کے الزام میں گرفتار
اہم خبریں

کراچی : خود کو یہودی قرار دینے والی خاتون توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

ایڈیٹراکتوبر 27, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi habib bank
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے ایک خاتون کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، مشتعل مظاہرین تھانے کے باہر موجود ہیں اور خاتون کو ان کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے نیو کراچی کے بلاول کالونی تھانے پر سرکار کی مدعیت میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں سب انسپکٹر احمد نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سوا دس بجے کے قریب گشت پر تھے کہ انھیں وائرلیس پر اطلاع ملی کہ پانچ نمبر پر کسی خاتون نے قرآن کی بے حرمتی کی ہے جب وہ مذکورہ علاقے میں پہنچے تو وہاں ہجوم تھا۔
مدعی کے مطابق قرآن کو آگ لگا کر جلانے والی خاتون کو دو عورتوں نے ہاتھ سے پکڑا ہوا تھا، ان خواتین نے اپنے نام ارم اور ماریہ بتائے۔قرآن جلانے والی خاتون کو پیش کرتے ہوئے ارم نے بتایا کہ وہ کسی کام سے رکشہ میں سوار ہوکر جارہی تھیں کہ تو انھوں نے دیکھا کہ مذکورہ عورت قرآن کو جلا رہی ہے، جس کو انھوں نے پکڑا اور چھین لیا۔ اس کے ہاتھ میں چھری بھی تھی وہ اس سے چھین لی۔ اتنے میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اس خاتون نے اپنا نام مہوش زوجہ عمران بتایا ہے اس کی جامہ تلاشی لی گئی اور حراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے مدعی احمد نواز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون مسلمان ہیں اور خمیسہ گوٹھ کی رہائشی ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
’اس وقت مشتعل لوگ باہر موجود ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ خاتون کو ان کے حوالے کیا جائے اب ایسا تو نہیں ہوگا نا، گرفتار کرلیا ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، یہ یہاں سے ہٹیں گے تو ہم مزید تفتیش کرسکیں گے‘۔
اس واقعے کی کئی ویڈیوز بھی شیئر ہوئی ہیں جس میں گرفتار خاتون مختلف مختلف بیان دے رہی ہیں، تھانے میں ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اس خاتون کو پکڑنے والی خاتون ارم بتا رہی ہیں کہ لوگ کہہ رہے تھے اس کو جلاتے ہیں۔ لیکن انھوں نے پولیس کو بلایا۔
گرفتار خاتون جو عمر میں 30 سے 35 سال کے درمیان ہو گی سے جب پوچھا گیا کہ کیوں جلایا ہے تو انھوں نے کہا کہ میں یہودی ہوں مسلمان یہودیو ں کو بُرا بھلا کہتے ہیں، جب کسی نے کہا کہ کیا نفسیاتی ہو تو اس نے جواب میں کہا کہ اگر نفسیاتی ہوتی تو اتنا دور سے یہاں آتی۔ ایک دوسری ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ دو خواتین مذکورہ عورت کو بازوں سے لے کر جا رہی ہیں جبکہ ہجوم ان کا پیچھا کر رہا ہے اور لوگوں کی آوازیں آرہی ہے کہ اس کو روڈ پر ہی لٹا دو۔
خاتون کہتی ہیں بات سنو ایسے ہی روڈ پر لٹا دو خاتون ہے یہ۔ ارم نامی خاتون کو اس نے اپنا نام مہوش بتایا ارم نے اس سے پوچھا کہ کیوں جلا رہی تھیں تو اس نے کہا کہ مجھے موت چاہیے، اس کے بعد ارم نے انھیں گالیاں دیں اور تھپڑ رسید کردیا اور دوپٹہ دیتے ہوئے کہا کے لو لگاؤ خود کو پھانسی وہ نیچے بیٹھ گئی اور کان پر ہاتھ رکھ دیا۔ مہوش نامی اس لڑکی سے دوبارہ سوال کیا گیا کہ کہاں سے آئی ہو؟ اس نے بتایا کہ وہ دادو سے آئی ہیں اور انصاف لینے آئی ہیں۔ پیچھے سے مسلسل آواز آتی رہی کہ یہ ہمارے لیے مناسب نہیں ہے، اس کو جلا دو، اسی دوران ایک عورت نے سیمنٹ کے بلاک کا ٹکڑا لڑکی کے سر پر مار دیا، جس پر ہجوم حوصلہ افزائی کرنے لگا کہ مار مار اس کو۔ ارم نامی خاتون نے کہا کہ وہ اس کو تھانے لے کر جاتی ہیں جس پر لوگ اس کو کہنے لگے کہ پولیس والے کیا کریں گے اس کو چھوڑ دیں گے اس کو یہاں ہی سڑک پر جلا دیتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

توہین مذہب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیئر صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین کو گرفتار کر لیا گیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : فوجی قیادت کی پریس کانفرنس کے بعد کیا ہوگا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ

اگست 21, 2026

انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد

ستمبر 13, 2025

توہین مذہب کے مقدموں کی مدعیہ کومل خود قتل کے مقدمے میں ملوث ہے : اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ طلب

جولائی 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.