ملتان : جلال پور پیروالہ کو بچانے کے لیے اوچشریف کے بند ٹنلز کھول دئیے گئے.حکام کا کہنا ہے ایکسپریس وے (بائی پاس) روڈ کے نیچے موجود ٹنلز کافی عرصہ سے بند تھے.
ٹنلز کھلنے سےسیلابی پانی کا رخ بہادرپور روڈ والے راستے سے ہوتا ہوا موضع کنہوں اور موضع صبرا کے کھیتوں کی طرف ہو جائے گا.نضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار خان کی زیرنگرانی کام جاری ہے.اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے ٹنلز کھلنے سے سیلابی ریلے کا دباؤ شہری حفاظتی بند سے کم ہو جائےگا.زرائع کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور انتظامیہ رات بھر موقع پر موجود ہے ۔۔
بی بی سی کے مطابق جلالپور پیروالہ میں اس وقت سیلابی ریلے کے خطرے کے پیش نظر شہریوں نے انخلا کا عمل شروع کیا ہوا ہے۔
جلالپور پیروالہ سے ایک شہری محمد عباس ایڈوکیٹ نے بی بی سی کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں شہر کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم اس وقت جلالپور پیر والہ کے فوارہ چوک کے بازارکے میڈیکل سٹور آئے ہوئے ہیں اور دوائیں لے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اس وقت راشن وغیرہ لے رہے ہیں تاکہ سیلاب کی صورتحال میں اپنا اپنا انتظام کر سکیں۔‘
یاد رہے کہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
محمد عباس کے مطابق ’اس وقت اتنا رش ہے لوگ سامان لے کر جا رہے ہیں کوئی کہاں جا رہا ہے کوئی کہیں نکل رہا ہے۔ ہر طرف پریشانی کا عالم ہے۔ ‘
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھی اعلانات ہو رہے ہیں کہ تمام شہری محفوظ مقام پر پہنچیں کیونکہ پورے شہر کو سیلاب سے خطرہ ہے۔
انھوں نے حکومت سے اپییل کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت سے بھی درخواست ہے کہ وہ جلال پور پیروالہ میں امدادی کام تیز کرے اور فوج بھی بھیجے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریسکیو آپریشن کیا جا سکے اور خطرے سے نمٹا جا سکے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی )
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

