اسلام آباد: نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
جیونیوز کے مطابق نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش درکار ہے جس کے لیے عمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق قرار دے دی
سابق وزیراعظم عمران خان نیب کیس میں گرفتار
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کے بعد سماعت میں وقفہ کردیا جس پر عمران خان نے عدالت سے کہا کہ وہ اپنے وکلا سےمشاورت کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم سماعت میں وقفے کے دوران اپنے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے کیس کی سماعت کے لیے پولیس لائن کو نوٹیفکیشن کے ذریعے ایک مرتبہ عدالت کا درجہ دیا گیا ہے۔
پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگائے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
اس سے قبل عمران خان کی لیگل ٹیم کو نسٹ یونیورسٹی چوک پر روک لیا گیا جب کہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان، شاہ محمود اور اسد عمر کو بھی پولیس لائنز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے پولیس سے مذاکرات ہوئے جس کےبعد پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے 25 وکلا کی فہرست اسلام آباد پولیس کو دے دی۔
( بشکریہ :جیو نیوز)
Previous Articleڈونلڈ ٹرمپ امریکی خاتون صحافی سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار
Next Article پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ

