امریکی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون صحافی اور کالم نگار جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دے دیا ہے ۔
جین کیرول نے الزام لگایا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 برس پہلے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون کی عمر اس وقت 52 برس تھی۔
جین کیرول نے نیویارک میں جیوری کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور جب انہوں نے حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویار ک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیا ہے اور اس نتیجے پر بھی پہنچی ہے کہ سابق صدر نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی۔
جیوری نے حکم دیا کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو50 لاکھ ڈالر ہرجانہ دیں۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟
رپورٹس کے مطابق سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔
واضح رہے کہ کیرول ہی نہیں بلکہ ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر پران سے جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کاالزام لگا چکی ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

