راولپنڈی: سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکلا پیش نہ ہونے کے باعث گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے۔
سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے وکلا دیگر عدالتوں میں مصروف ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے اور جونیئر وکلا کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
سائفر کیس میں ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا صفائی نے درخواست کی کہ وہ لاہور میں ہیں، اسموگ کی وجہ سے نہیں آ سکتے، آئندہ سماعت پر6 گواہان کے بیانات ریکارڈ کریں گے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 28 گواہان ہیں، خیال یہ ہے کہ 26 گواہاں کی بیانات ہوں گے۔
ایف آئی اے کے ایک اور اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا صفائی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی ہو گئی ہے۔
شاہ خاور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وکلا صفائی کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات قلمبند نہیں ہوئے، سائفر کیس کی سماعت میں ملزمان کی فیملی کے 5 ممبران کو ملنے کی اجازت مل گئی ہے، آئندہ سماعت پر 6 گواہان کے گواہان کے بیانات قلمبند ہوں گے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

