ملتان:ملتان میں باقاعدہ اوررجسٹرہاؤسنگ کالونیوں کی تعداد 57جبکہ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی تعداد 196تک پہنچ گئی ہے۔ایم ڈی اے نے 118ہاؤسنگ کالو نیوں کوعارضی طورپر 16کالونیوں کو دوسرے مرحلے کے طورپراور29کالونیوں کو تکنیکی بنیادوں پراجازت دی ہے۔
لوک سجاگ میں شائع ہونے والی صہیب اقبال کی رپورٹ کے مطابق ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر اربن پلاننگ عنائزہ نے بتایاکہ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف ہماراعملہ سرگرم ہے اوران کے خلاف کسی رعایت سے کام نہیں لیاجارہا۔
ایم ڈی اے کے ترجمان سید جاوید عباس بخاری نے بتایاکہ ملتان میں 30غیرقانونی نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں جن میں سفاری ٹاؤن بوسن روڈ،پیراڈائیز ہاؤسنگ کالونی بدھلہ روڈ ،القاسم ٹاؤن وہاڑی روڈ،پی آئی اےہاؤسنگ سکیم پبلک سکول روڈ اورآشیانہ ہاؤسنگ سکیم نواب پورروڈ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نہ صرف یہ کہ انہیں نوٹس جاری کرتے ہیں بلکہ اگلے مرحلے میں ہمارانفورسمنٹ کاعملہ ان کے دفاترسربمہربھی کردیتاہے،اس کے باوجود وہ کام جاری رکھیں توکالونی کی سڑک اورسیوریج کانظام توڑدیاجاتاہے۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

