لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نفاذ آج سے ہوگا اور 7 روز تک جاری رہے گا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو حراست میں لینا شروع کر دیا۔
پولیس کی جانب سے زمان پارک کینال روڈ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
پولیس کی جانب سے زمان پارک کے قریب واٹرکینن اور بھاری نفری پہنچادی گئی ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کر رکھا ہے، ریلی کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائےگی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نفاذ آج سے ہوگا اور7 روز تک جاری رہےگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

