Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شخصیت پرستی کا روگ۔۔حسن نثار
حسن نثار

شخصیت پرستی کا روگ۔۔حسن نثار

ایڈیٹرجولائی 10, 202015 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی شخص کو پسند کرنا، سراہنا، محبت، عزت احترام کرنا اک نارمل سی بات ہے لیکن تعریف و توصیف کے حوالہ سے حدود عبور کر جانا اک انتہائی ابنارمل اور غیر متوازن رویہ ہے۔ہمیں تو یوں بھی ہر مرحلہ ، مقام پر اعتدال اور میانہ روی کا حکم ہے اور یہاں تک کہ عبادت میں بھی ان رویوں کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے لیکن بہت سے لوگ ’’ہیرو ورشپ‘‘ کی لپیٹ میں آکر خود کو اس حد تک گرا لیتے ہیں کہ ان کی ذہنی، جسمانی، جذباتی، سماجی، روحانی ہیئت، ساخت اور تربیت پر رحم آنے لگتا ہے کہ یہ انداز کسی طرح بھی انسان کے شایان شان نہیں کیونکہ اس طرح کے بیمار رویے پورے کے پورے معاشرہ کو لے ڈوبتے ہیں۔مخصوص معنوں میں سمجھنے کی کوشش کریں تو ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ شخصیت پرستی، بت پرستی سے بھی چار ہاتھ آگے کا روگ ہے ۔بتوں کو پوجنے والے بھی جانتے ہیں کہ مٹی، پلاسٹک، لکڑی یا کسی دھات سے بنا ہوا بت نہ دیکھ سکتا ہے نہ سن سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے نہ محسوس کر سکتا ہے اور تو اور اپنے منہ پر بیٹھی مکھی بھی نہیں اڑا سکتا تو اس کے سامنے جو مرضی کرتے رہو، اس کا دماغ خراب نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ بےدماغا ہر قسم کے جذبات سے عاری ہوتا ہے جبکہ شخصیات کی ’’پرستش‘‘ ان کے دماغ خراب کر دیتی ہے اور ایک معمولی سا فانی انسان خود کو مافوق الفطرت سمجھنے کی حماقت میں مبتلا ہو کر خود اپنا بیڑہ غرق کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ’’پجاریوں ‘‘کو بھی لے ڈوبتا ہے ۔ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اگر اس زمانے کے جرمن اور اٹالین ہٹلر اور مسولینی جیسوں کو کینڈے میں رکھتے تو کیا یہ دونوں اتنے ہی بھیانک انجاموں سے دوچار ہوتے؟ ان دو کو بھی چھوڑیں کہ اگر یہ اور ایسے ہی چند اور کرشماتی لیڈروں کو دیوتاؤں کی بجائے انسان ہی سمجھا جاتا تو کیا وہ کروڑوں انسان بچائے نہیں جا سکتے تھے جو دوسری جنگ عظیم کی بھینٹ چڑھ گئے ؟
تاریخ میں بابائے قوم جیسے لوگ نہ ہونے کے برابر ہیں جو خوشامد پر ڈانٹ دیا کرتے تھے ۔ایک بار ان کی موجودگی میں کسی جیالے متوالے نے ’’شہنشاہ پاکستان محمد علی جناح‘‘کا نعرہ لگایا تو آپ نےسرعام جھڑک دیا اور سرزنش کی جبکہ خوشامد تو ان لوگوں کی مرغوب ترین غذا ہوتی ہے جو شخصیت پرستی کا محور و مرکز ہو کر یہ بھول جاتے ہیں کہ شخصیت پرست لوگ انجانے میں ان کے ساتھ بھی ہاتھ کر رہے ہیں ۔اقتصادیات کا اک اصول ہے ’’افادہ مختتم ‘‘ جس کا اطلاق دولت، عزت، شہرت خوشامد پر نہیں ہوتا کیونکہ یہ وہ چیزیں ہیں جن کے بارے کہا گیا ۔”THE MORE YOU HAVE THE MORE YOU WANT”یعنی ان چیزوں کی فراوانی پر ان کی بھوک ختم ہونے کی بجائے بڑھتی چلی جاتی ہے اور پاگل پن کی سرحدیں بھی عبور کر جاتی ہے جس سے آگے وادی جنون کی بربادی شروع ہوتی ہے ۔خوشامد جس کی خوراک بن جائے وہ انسان نہیں شیطان یا جانور میں تبدیل ہو جاتا ہے، خصوصاً اگر اس کے پاس ’’طاقت‘‘ بھی ہو ۔اس بات کی وضاحت ضروری ہو گی کہ شخصیت پرستی پر لکھتے ہوئے میرے ذہن میں صرف اور صرف لیڈرز بلکہ ’’سیاسی لیڈرز‘‘ ہیں ورنہ اگر کسی مصور، شاعر، ادیب، کھلاڑی، سنگر، ایکٹر کو دیوانگی کی حدتک چاہنے والے میسر آجائیں تو وہ زیادہ سے زیادہ کیا کرلے گا؟اس لئے سیاسی لیڈرز کے حوالہ سے ’’شخصیت پرستی‘‘ خاص طور پر تباہی و بربادی کا سبب بن سکتی ہے اور انسانی تاریخ ایسی بےشمار مثالوں سے بھری پڑی ہے جب شخصیت پرستوں نے اپنے محبوب کو بھی ذلیل کرا دیا اور خود بھی بری طرح ذلیل و خوار ہوگئے انگریزی کا ایک محاورہ ہے ۔”FLATTERY IS TELLING OTHERS EXACTLY WHAT THEY THINK OF THEMSELVES”اس محاورے میں ’’OTHERS‘‘کی جگہ ’’لیڈرز‘‘ فٹ کر دیں تو بات سمجھنے میں آسانی رہے گی۔یہ بیماری لیڈر کو اک ایسی کیفیت میں مبتلا کر دیتی ہے جس میں وہ مٹی کا پتلا خود کو ناگزیر سمجھنے کے خبط میں یہ بھول جاتا ہے کہ دنیا بھر کے قبرستان اور شمشان گھاٹ ایسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جن کے نام اور شکلیں تک کسی کویاد نہیں اور اگر مقبرے بھی موجود ہوں تو لوگ وہاں پکنک منانے جاتے ہیں یا حق سیاحت ادا کرنے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شخصیت پرست کون ہوتا ہے ؟بنیادی بات یہ کہ شخصیت پرست وہ ہوتا ہے جس کی اپنی کوئی شخصیت، شناخت یا حیثیت نہیں ہوتی اور اگر ہوتی ہےتو مصنوعی ،کھوکھلی، ادھوری اور مسخ شدہ ہوتی ہے ورنہ وہی بات کہ ….’’دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں‘‘تعظیم تکریم، سینئر جونیئر، چھوٹا بڑا، چاہت، پسندیدگی، والہانہ پن، پیار سب اپنی جگہ لیکن انسانی وقار اپنی جگہ اور ان سب کو ’’شخصیت پرستی ‘‘ کے ساتھ کنفیوژ کرنا انتہائی نامناسب ہو گا۔لیڈر زیادہ سے زیادہ کیا ہوتا ہے ؟”THE FIRST ONE AMONG THE EQUALS”اور لیڈر جینوئن ہو تو اسی کا پرچارک کا بھی ہوتا ہے ورنہ لیڈر نہیں بہروپیا ہوتا ہے، جگاڑیا ہوتا ہے۔ جو اپنے فالورز میں خودی، خودداری، SELF ESTEEMکی حوصلہ افزائی نہیں کرتا بلکہ حوصلہ شکنی کرتا ہے وہ بالآخر سب کے لئے ’’بوسہ مرگ‘‘ ثابت ہوتا ہے ۔اپنے ساتھ اوروں کو بھی لے ڈوبتا ہے ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانسان اور بندر کے درمیان کی ایک مخلوق!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article مظلوم تاریخ ، ظالم مورخ۔۔منصور آفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.