Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سیاست اور ’’سلیقہ‘‘۔۔حسن نثار
حسن نثار

سیاست اور ’’سلیقہ‘‘۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 28, 202011 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ن لیگیوں کی مت ماری گئی ہے جو بغیر سوچے سمجھے عمران خان کو ناتجربہ کاری کے طعنے دیتے ہوئے اپنی تجربہ کاری کے ڈھول پیٹ رہے ہیں حالانکہ وہ کب کا ان کے جبڑوں اور پنجوں سے تین بار کا تجربہ مع وزارت عظمیٰ چھین چکا اور اب سوائے ’’نیب‘‘کے ’’پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں‘‘ لیکن پھرتے لندن کی سڑکوں پر ہیں کہ اصل تجربہ ’’فرار ‘‘ کا تھا اور وہ کام آ گیا۔
رہی سہی کسر عمران خان نے یہ ’’بلف‘‘ کال کرکے پوری کر دی ہے کہ ’’اپوزیشن استعفیٰ دے تو ضمنی الیکشن کرادوں گا۔ ن اور پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ‘‘بگڑے بچے ہیں کہ کھاتے ہیں اور غزاتے بھی ہیں اور جو گود میں اٹھائے اس کی گود گیلی کر دیتے ہیں۔دلچسپ ترین بات یہ جس کی طرف اہل دانش کا دھیان نہیں جا رہا کہ عمران بارے مشہور تھا اور ہے کہ اکھڑ مزاج ہے، کسی کی سنتا نہیں لیکن یہی ناتجربہ کار اکھڑ تو کہیں زیادہ متوازن اور عملیت پسند ثابت ہوا جو ثابت قدمی سے قدم بہ قدم آگے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے اور اسٹیبلشمنٹ پوری طرح اس کا ساتھ دے رہی ہے جبکہ جو سو فیصد اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار اور ان کے پنگھوڑے میں پروان چڑھا، تیسری بار خود اپنے پیروں پر کلہاڑا مارنے کے بعد بھی سیکھنے سے عاری ہے ۔’’چور نالے چتر‘‘ والا محاورہ یاد آتا ہے۔ بنانا مال اور بننا نیلسن منڈیلا تو میاں یہ تو قدرت کے بھی وارے میں نہیں۔ عمران خان کا سب سے بڑا ’’پلس‘‘ یہ ہے کہ بے ایمان نہیں اور حقیقت یہ ہے کہ اس لیول پر دوستوں دشمنوں سب کو پورا پورا علم ہوتا ہے کہ کہاں کہاں کیسی کیسی ’’وارداتیں‘‘ ہو رہی ہیں۔ایسے میں ’’نخرے‘‘ برداشت کرنا ممکن نہیں رہتا ۔خود پھلتے پھولتے پھیلتے چلے گئے، ملک بیچارہ سمٹتا سکڑتا چلا گیا تو ایسے میں جس کسی کے پاس بھی پوری معلومات ہوں گی وہ کب تک برداشت کرے گا کہ معاملہ ملکی سالمیت کے سوال تک جا پہنچتا ہے ۔
میرے تو ایمان کا حصہ ہے اور کئی بار کہہ بھی چکا ہوں کہ پاکستان اک ایسا ملک ہے جہاں نالائق ترین حکمران بھی ہوں تو ملک چلتا رہےگا بشرطیکہ حکمران صرف نااہل ہوں، بددیانت نہ ہوں لیکن یہاں تو دونوں نہیں ہزاروں ہاتھوں سے اسے مسلسل لوٹا جاتا رہا ورنہ یہاں تو کوئی کچھ بھی نہ کرے، یہ ملک VIABLEہے، روکھی سوکھی سے کبھی محروم نہیں ہو سکتا لیکن کچھ جونکیں تھیں جنہوں نے نان سٹاپ لہونوشی جاری رکھی ۔جونکوں کے بارے مشہور ہے کہ جونک اپنے پیٹ کا سائز دیکھے بغیر خون پیئے چلی جاتی ہے اور تب تک پیئے چلی جاتی ہے جب تک اس کا پیٹ ہی پھٹ نہیں جاتا سو پیٹ پھٹ گئے۔اگر اس طرح کے لوگ موجود نہ ہوں تو ایسے محاورے کبھی وجود میں نہ آئیں کہ اس دنیا میں ہر شخص کی NEEDکے لئے سب کچھ وافر موجود ہے لیکن اس دنیا کے تمام تر وسائل ایک لالچی کی GREEDکیلئے بھی ناکافی ہیں اور یہ سوفیصد درست ہے کیونکہ لالچی جب ایک ’’انکم بریکٹ‘‘ کی انتہا پر پہنچتا ہے تو خود کو اس سے ’’اگلی انکم بریکٹ‘‘ کے قدموں پر پاتا ہے اور پھر بے چین و بے قرار ہو کر اس ’’اگلی انکم بریکٹ‘‘ کا بیریئر توڑنے کی وحشت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔علی ہذالقیاس اور یہ چکر شیطانی آنت کی طرح لمبا ہو جاتا ہے۔
بہت کم لوگوں کو اچھے قلم کار کی طرح ’’فل سٹاپ‘‘ لگانے کا وجدان نصیب ہوتا ہے کہ بس بھئی بہت ہو چکا اب ریلیکس اور انجوائے کرو اور بھریا میلہ چھوڑ کر اللہ اللہ کرو۔شاید اسی کو قناعت کہتے ہیں جو کم کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ورنہ اچھے خاصے لوگ زندگی بھر بھاگتے بھاگتے ،ہانپتے کانپتے کسی کھڈے میں جا گرتے ہیں، اوپر منوں مٹی آگرتی ہے اور اس حادثہ کو ’’قبر‘‘ کہتے ہیں۔ یا تو اتنا ہو کہ بندہ جوانی کےساتھ ’’عمرخضر‘‘ خریدسکے ورنہ
رہنے دو، چھوڑو بھی جانے دو یار
ہم ناں کریں گے پیار
شاید نثار ناسک مرحوم نے کہا تھا
دل میں اب تک جل رہی ہیں آرزو کی دو لوئیں
ایک وہ پیاری سی لڑکی ایک وہ چھوٹا سا گھر
لیکن کیا کریں …..زندگی تو ہر زندہ کو ملتی ہے لیکن زندگی گزارنے کا سلیقہ بہت ہی کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ۔یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ ’’سلیقہ‘‘ اونٹ پر بنائے گئے انتہائی نفیس، پیچیدہ، دلکش نقش ونگار کو کہتے ہیں۔ہماری سیاست سلیقہ سے محروم ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپچھتاووں سے ملاقات۔۔حامد میر
Next Article مافیا کیا ہوتا ہے؟۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.