سعودی حکام نے حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا۔
مکہ میں حج سکیورٹی فورسز کےکمانڈرز کی جانب سے حج کے دوران سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ وزارت داخلہ کے مرکزی دفتر میں دی گئی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین مقصد حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا، حج پرمٹ کے بغیر افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکنا اور مکہ کے داخلی راستوں پر سکیورٹی حصار نافذ کرنا ہے تاکہ غیر مجاز داخلےکو روکا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ حج اور حاجیوں کی سکیورٹی ایک "ریڈ لائن” ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 97,000 سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزٹ ویزہ رکھنے والوں میں سے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر 153,000 سے زیادہ افراد کو واپس بھیج دیا۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ حاجیوں کی خدمت کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کوفوری کارروائی کے لیے تمام انسانی اور مادی وسائل فراہم کیےگئے ہیں۔ اس موقع پر سعودی حکام نے وضاحت کی کہ وزٹ ویزہ حج کی اجازت نہیں دیتا، حج پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے، سعودی قیادت کی مدد سے جلد اب اسمارٹ حج ہوگا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
تازہ خبریں:
- نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
- اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
- ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
- نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
- خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
- عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
- زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
- الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

