Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گل نو خیز اختر کا کالم : بائیس کروڑ
لکھاری

گل نو خیز اختر کا کالم : بائیس کروڑ

ایڈیٹراپریل 9, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
people
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تازہ ترین اور پراعتماد لہجوں کے مطابق تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بائیس کروڑ عوام ہیں۔ پس ثابت ہوا کہ پاکستان کی آبادی 66کروڑ ہے۔نہیں ہے تو ہوجائے گی۔ اور یہی ہے تمام مسائل کی جڑ۔میں کنوارہ تھا تو کم پیسوں میں بھی بڑا اچھا گزارہ کرلیتا تھا۔ مجھے یاد ہے1998 میں ایک معروف ڈائجسٹ میں بطور ایڈیٹر مجھے ساڑھے چار ہزار روپے ماہوار تنخواہ ملتی تھی اور میرے لیے ساری تنخواہ خرچ کرنا مسئلہ بن جاتا تھا۔کمرے کا کرایہ نکال کے بھی میری جیب بھری ہوتی تھی، انتہائی عیاشی کیا کرتا تھا مثلاً گامے کی دکان سے روز انہ ناشتے میں آلو والا پراٹھا کھانا‘ دوپہر کو تڑکا لگی دال ماش کھانا‘ شام کو بلاناغہ گول گپے کھانا‘ ربڑی والا دودھ پینا۔ موٹر سائیکل اگرچہ سیکنڈ ہینڈ تھی لیکن میں اتنا امیرتھا کہ ہرتیسرے دن اُس میں ایک لٹر پٹرول ڈلوایا کرتا تھا کیونکہ مجھے یقین تھا کہ ’’ایک بھی بہت ہے‘‘۔ میری شدید خواہش ہوتی تھی کہ کاش میری ساری تنخواہ ختم ہوجائے اور میں اُسی کیفیت میں چلا جائوں جب میری جیب خالی ہوتی تھی اور لاہور کی بھری ہوئی سڑکیں۔
مجھے یاد ہے ایک دن میں نے صبح دفتر جانے سے پہلے بٹوے میں پیسے دیکھے تو ایک سو روپے کا نوٹ باقی تھا۔میری خوشی کی انتہا نہ رہی‘ یعنی میں بالآخر اپنی تنخواہ ختم کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا‘ میں نے تہیہ کرلیا کہ آج دفتر جانے سے پہلے ہی سوروپے کا یہ آخری نوٹ بھی ختم کردوں گا۔ سوچا تو یہی تھا کہ یہ کام آدھے گھنٹے میں ہوجائے گا لیکن میں جو کچھ بھی خریدتا‘ پیسے پھر بھی بچ جاتے۔ ایک برگر لیا‘ ایک لٹر پٹرول ڈلوایا‘ تازہ جوس پیا‘ قلفی کھائی‘ ایک ڈبی سگریٹ کی خریدی لیکن پھر بھی پندرہ بیس روپے بچ ہی گئے۔مجبوراً کچھ مالٹے خریدے اور حساب پورا ہوگیا۔ اب میری جیب خالی تھی اور دل تھا کہ خوشی سے بے قابو ہوا جارہا تھا‘ بالآخرمیں ’کنگال‘ ہوچکا تھا۔اب میں دوبارہ سے مفلسی انجوائے کرنے کے لیے تیار تھا۔ دفتر پہنچا تو ایک منحوس ترین خبر میری منتظر تھی۔ میز پر ایک لفافہ پڑا ہوا تھا، میں نے دھڑکتے دل سے کھولا اور اپنا سر پکڑ لیا… یکم تاریخ تھی اور تنخواہ آچکی تھی۔تب یکم تاریخ کو تنخواہ مل جایا کرتی تھی۔
اب ایسا نہیں ہوتا۔پہلے میں بھی سمجھتا تھا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے لیکن مہنگائی کے ساتھ ساتھ میری آمدنی بھی تو بڑھ گئی ہے، پھر گزارا کیوں نہیں ہورہا؟ اصل وجہ یہ ہے کہ اب میں اکیلا نہیں ہوں‘ اب میرے پاس ایک کمرہ نہیں پورا گھر ہے، اب مجھے پورا گھر چلانا پڑتاہے۔پورے ملک کا یہی مسئلہ ہے۔آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ کسی جگہ پر گھرختم کرکے وہاں کھیت بنا دیے گئے ہوں لیکن یہ ضرور سنا ہوگا کہ کھیت ختم کرکے ہائوسنگ سوسائٹی بنا دی گئی ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ افراد بڑھتے گئے اور اشیائے ضروریہ کم ہوتی چلی گئیں۔گھر زیادہ اور گندم کم ہوگئی۔کم ہوئی تو طلب اور رسد کے قانون کے مطابق مہنگی بھی ہوگئی۔حبیب جالب کا واویلا ’بیس روپے کا من آٹا، اس پر بھی ہے سناٹا‘مذاق لگنے لگا۔یہ سب آبادی میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔روٹی ایک اور کھانے والے چار ہوں تو کسی کا پیٹ نہیں بھرتا۔بچے خدا کی نعمت ہوتے ہیں لیکن جب ان کی لائن لگتی ہے تو پھر اُسی وقت سمجھ آتی ہے جب مردم شماری ہوتی ہے اور بندہ خانہ شماری کرتے ہوئے عملے سے پوچھ رہا ہوتاہے کہ ’بھائی جان ! خانے ختم ہوگئے ہیں ‘ باقی نام فارم کی پچھلی سائیڈ پہ لکھ دوں؟‘‘۔
کاش مردم شماری کے ساتھ ساتھ ’گندم شماری‘ کھیت شماری اور روٹی شماری‘ کا بھی انتظام ہوتا۔ کچھ تو پتا چلتا کہ کتنی فصلیں پک چکیں اور کتنی ہم ’پھک‘ چکے۔یہ ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ۔آبادی کی رفتار بڑھنے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جو میاں بیوی آپس میں ہمیشہ ناراض رہتے ہیں ان کے ہاں بھی ’’نعمت اور رحمت‘‘ کی آمد بلا تعطل جاری رہتی ہے۔ایک صاحب کی بیگم چھ ماہ سے روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھیں‘ ایک دن پتا چلا کہ ان کا آنگن ایک بار پھر بھرنے والا ہے‘ سہیلیوں نے پوچھا کہ تم تو شوہر سے روٹھ کر میکے آئی ہو ئی ہو‘ پھر یہ کیسے؟ منہ بسور کر بولی’’ کمینہ کبھی کبھی معافی مانگنے آتا رہتا ہے‘‘۔ ایسی ہی معافیوں نے آبادی میں اتنا اضافہ کردیا ہے کہ پہلے کبھی ٹرین کے سفر کے دوران کھڑکی میں سے جابجا ایسے مقامات نظر آتے تھے جہاں بندہ نہ بندے کی ذات ہوتی تھی‘ اب ہر جگہ انسان ہی انسان نظر آتے ہیں۔
پچھلی مردم شماری کے مطابق ہم لگ بھگ بائیس کروڑ ہوچکے ہیں۔ لیکن مردم شماری کا نتیجہ کبھی سو فیصد ٹھیک نہیں ہوتا۔ وہ بچے جو تاریک راہوں میں پیدا ہوئے ان کا اندراج کس نے کیا؟ جن کی رہائش پائپوں اور سڑکوں پر ہے ان کا شمار کس نے کیا؟کاش ہم مردم شماری کے ساتھ ساتھ مردم شناسی کا ہنر بھی سیکھ سکیں‘ ہمیں پتا چل سکے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون‘ کس نے پشت پہ خنجر گھونپنا ہے اور کون مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہوگا‘ کون ہماری ترقی پر خوش ہے اور کون اندر ہی اندر جھلس رہا ہے‘ کس نے ہمارے ساتھ رہنا ہے اور کون چھوڑ جائے گا‘ کون محض وعدے کرے گا اور کون اسے پورا بھی کرے گا؟ آبادی بائیس کروڑ عبور کر گئی ہے لیکن گھر اُتنا ہی ہے اور مکینوں کی تعداد دھڑا دھڑ بڑھتی چلی جارہی ہے۔یہ بالکل ایسے ہے جیسے کسی چھوٹے گھرمیں رہنے والے زیادہ ہوجائیں تو ڈرائنگ روم اور اسٹور میں بھی چارپائیاں لگ جاتی ہیں بلکہ پیٹی کے اوپر بھی بستر بچھا کر بیڈ بنا لیا جاتاہے۔…اب اگر ہم بائیس کروڑ کا عدد بھی پھلانگ چکے ہیں تو تشویش کی بات ہے‘ کہیں ایسا نہ ہو کہ پورا ملک ڈبل اسٹوری بنانا پڑجائے۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آبادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : آزمائش کے اساڑھ میں چیت کا کرشمہ
Next Article عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک مسخرا مچھر!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنگل نہیں، چمن بندی چاہیے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 10, 2025

پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ تک پہنچ گئی

مئی 8, 2023

حسنین رضوی کا اختصاریہ:چھوٹی سی کشتی بڑا سا دریا اور بڑھتی ہوئی آبادی

جولائی 19, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.