Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عقل بند لوگوں کی نشانیاں۔۔گل نو خیز اختر
لکھاری

عقل بند لوگوں کی نشانیاں۔۔گل نو خیز اختر

ایڈیٹرجولائی 19, 202012 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ حسِ لطافت سے یکسر محروم ہوتے ہیں۔ لطیفہ بھی سنیں تو ہنسنے کے بجائے لطیفے کی صداقت پر سوال اُٹھا دیتے ہیں۔ مثلاً آپ انہیں اگر وہ ماچس والا لطیفہ سنائیں کہ ’ایک اُستاد نے شاگر د سے پوچھا کہ توانائی کسے کہتے ہیں؟ جواب آیا ’جس توے پر نائی بیٹھا ہو‘ تو یہ لطیفہ سن کر فوراً سوال داغ دیں گے ’کس اسکول کا ٹیچر تھا یہ؟‘۔ ان کی نشانی ہے کہ یہ ہر وقت بونترے بونترے پھرتے ہیں۔ کسی کی آدھی بات سن کر فوراً پورا مطلب نکال لیتے ہیں۔ یہ میٹرک میں اس لیے سائنس نہیں رکھتے کہ ہم نے کون سا سائنسدان بننا ہے۔ تاہم عملی زندگی میں یہ کورونا سے لے کر ہوائی جہاز کے حادثے تک کی ٹیکنیکل وجوہات کے بارے میں جانتے ہیں۔ یہ اے ٹی ایم کے باہر کھڑے ہوں تو بار بار شیشے میں سے اندر جھانک کر دیکھتے ہیں اور پھر برا سا منہ بنا کر باقی لوگوں سے کہتے ہیں ’’پتا نہیں اندر کیا کر رہا ہے‘‘۔ یہ دکان سے دو ٹافیاں بھی خریدیں تو ڈبل شاپر کی فرمائش کر دیتے ہیں۔ ان کو اپنے موبائل پر کوئی تصویر دکھائی جائے تو یہ فوراً موبائل اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں اور جلدی سے سوائپ کرتے ہوئے دیگر تصاویر دیکھنے لگتے ہیں۔ یہ کسی کو پہلی بار فون کریں تو اپنا نام بتانے کے بجائے دوسرے کی تفصیلات پوچھنے لگتے ہیں۔ اگر کسی کے پاس اِن کا نمبر محفوظ نہ ہو اور وہ نامعلوم نمبر سمجھ کر فون نہ اٹھائے تو یہ کالیں کر کرکے مت مار دیتے ہیں لیکن کبھی ایک میسج کرکے اپنا نام بتانے کی زحمت نہیں کرتے۔ اگلا بادل نخواستہ فون اٹھا لے تو اسٹارٹ ہی کوئز سے کرتے ہیں ’’پاجی پہچانا؟‘‘۔ ان سے کبھی رانگ نمبر مل جائے تو اگلے بندے کی تصدیق کیے بغیر ہیلو کا لفظ سنتے ہی سارا مدعا بیان کردیتے ہیں۔ اِنہیں ہر وہ پرفیوم پسند ہوتا ہے جس کی خوشبو پانچ یونین کونسلوں تک جائے۔ یہ ہمیشہ جینزکی پینٹ کو ’زِین کی پینٹ‘ کہتے ہیں۔ یہ کسی جنازے میں بھی جائیں تو میت کو دفنانے کے بجائے دیگر قبروں میں دلچسپی ظاہر کرنے لگتے ہیں ’’پاجی یہ دیکھیں ایک جیسی تین قبریں۔ میرا خیال ہے ایک ہی فیملی کی ہوں گی‘‘۔ یہ قل خوانی میں شریک ہوں تو اُسے بھی گٹکیں پڑھنے کا مقابلہ سمجھتے ہیں لہٰذا سب سے بڑی ڈھیری لگا کر بیٹھ جاتے ہیں۔
شادی میں شریک ہوں تو کھانا کھلتے ہی قورمے کی ڈش کے سامنے ہی پلیٹ میں ڈال کر کھانا شروع کر دیتے ہیں تاکہ بار بار نہ آنا پڑے۔ کھانے کے بعد بوتل کا پہلا گھونٹ لیتے ہی اعلان کردیتے ہیں ’’دو نمبر ہے‘‘۔ بازار میں کوئی بندہ شوارما کھا رہا ہو تو یہ بڑے آرام سے پاس جاکر انکشاف فرماتے ہیں ’’پاجی! ایہہ مری ہوئی مرغیاں دا ہوندا جے‘‘۔ اِنہیں اپنے مسلک، اپنے فرقے، اپنی سیاسی وابستگی پر اندھا یقین ہوتا ہے اور مخالف کو نفرت کے بدترین درجے پر فائز کر لیتے ہیں۔ یہ بیٹھے بٹھائے وٹس ایپ گروپ بناتے ہیں اور ڈیڑھ سو بندوں کو بغیر اطلاع دیے ایڈ کر لیتے ہیں۔ عموماً اِن کے وٹس ایپ گروپ کے نام کچھ اس طرح کے ہوتے ہیں رشید لورز، آج کی بات، علم کی دُنیا وغیرہ۔ تاہم یہ جس موضوع پر گروپ بناتے ہیں حرام ہے جو وہاں اُس حوالے سے کوئی پوسٹ بھی مل جائے۔ گروپ اگر ’’علم کی بات‘‘ ہے تو آدھی سے زیادہ پوسٹیں ٹک ٹاک کی وڈیوز سے بھری ہوئی ہوتی ہیں۔ ایسے لوگوں کے گروپ میں سب سے زیادہ وہ والے میسجز ہوتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ فلاں فلاں بندہ گروپ چھوڑ گیا ہے۔ یہ ہمیشہ ایسا کاروبار کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں جس کے بارے میں اِنہیں ککھ پتا نہیں ہوتا۔ یہ اپنے بچوں میں بھی اپنی قابلیت منتقل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے لہٰذا رات کو بڑے فخر سے بتا رہے ہوتے ہیں کہ دجال، برمودا ٹرائی اینگل کے اندر رہتاہے۔ ان کے گھر کے دروازے پر دال ماش گری ہو تو اِن کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں کہ کالا جادو ہو چکا ہے۔
اِنہیں موبائل پر دس لاکھ کا انعام نکلنے کی خوشخبری سنائی جائے تو یہ فوراً سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔ کمپنی کو پانچ پانچ سو کے تین کارڈ لوڈ کرواتے ہیں اور بیوی سے رقعت آمیز انداز میں گزارش کرتے ہیں’’شکیلہ ایہہ گل باہر نہ نکلے‘‘۔ دو دن بعد بات تو باہر نہیں نکلتی البتہ یہ خود باہر پائے جاتے ہیں۔ایسے لوگوں کے ہمسائے میں اگر کوئی نیا فریج خریدے تو یہ فوراً پوچھتے ہیں ’’کتنے کا ملا؟‘‘۔ آگے سے جو بھی جواب آئے اِن کا ایک ہی جواب ہوتاہے ’’مہنگا لے لیا ہے‘‘۔ فیس بک پر اِن کی فرینڈ لسٹ میں ساری سوڈانی لڑکیاں بھری ہوئی ہوتی ہیں۔ ان کی ہر اچھی تصویر ہمیشہ کسی شادی ہال کی ہوتی ہے۔ یہ نہاتے وقت شیمپو، تولیہ، صابن وغیرہ سب چیزیں باہر رکھ کر جاتے ہیں اور پھر اندر سے آوازیں دے دے کر منگواتے ہیں۔ گرمی کے دنوں میں یہ گھرمیں داخل ہوں تو سب سے پہلے پسینے سے بھری قمیض اُتار کر گھومنے والے پنکھے پر ڈال دیتے ہیں۔ موٹر سائیکل چلا رہے ہوں اور اشارہ بند ہوجائے تو فوراً فٹ پاتھ پر بائیک چڑھا کر یوٹرن لے لیتے ہیں۔ ان کے تعلقات کم ازکم آئی جی تک ہوتے ہیں تاہم وقت پڑنے پر کوئی کانسٹیبل بھی کام نہیں آتا۔ یہ سنجیدہ ترین مباحث میں دلچسپی رکھتے ہیں مثلاً خالہ بلقیس کی لڑکی نے گاڑی چلانا کس سے سیکھی؟ پچھلی گلی والی بیوہ عورت کے گھر کے سامنے ہر وقت ایک موٹر سائیکل کیوں کھڑی رہتی ہے؟ چاچے بشیر کی دونوں لڑکیاں صبح سویرے پارک میں واک کرنے کیوں جاتی ہیں کیا چاچے کی غیرت مر گئی ہے یا مجھے ہی کچھ کرنا ہوگا؟ بیوی نے آخر اپنے سارے زیورات کہاں چھپائے ہوں گے؟ تایا رحمت کا بیٹا اتنی آسانی سے یونان کے راستے اٹلی کیسے پہنچ گیا؟ پھوپھی سرداراں نے گھر کا اوپر والا پورشن کن لوگوں کو کرائے پر دیا ہے اوراشرف دکاندار کے پاس فلاں لڑکی کیوںروز موبائل بیلنس لوڈ کروانے آتی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کی خواہش ہے کہ مستورات اِس قیامت خیز گرمی میں بھی باہر نکلتے وقت دُہرا نقاب کریں تاہم خود یہ ماسک بھی نہیں پہنتے کہ دم گھٹتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکالے کرتوت، کالے قول۔۔حسن نثار
Next Article بہاولپور کی آواز۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.