Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ساس کی درخواست ۔۔۔۔۔ تھانیدار کے نام۔۔نوخیزیاں/گل نوخیز اختر
لکھاری

ساس کی درخواست ۔۔۔۔۔ تھانیدار کے نام۔۔نوخیزیاں/گل نوخیز اختر

ایڈیٹردسمبر 9, 201817 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تھا نیدار صاحب ! میں ایک جوان اور خوبصورت بیٹے کی ماں اور ایک چڑیل کی سا س ہوں ‘ آج سے پانچ سال پہلے میں نے اپنے بیٹے کی شادی اپنی پسند سے کی تھی‘ میرے بیٹے کے لئے ہزاروں رشتے آئے تھے لیکن میں نے سب کو چھوڑ کر اِس کمینی کو اپنی بہو منتخب کیا۔میرا خیال تھا کہ کھاتے پیتے لوگ ہیں چلو اور کچھ نہ سہی جہیز میں فریج تودیں گے ہی‘ روز روز کی برف لانے سے توجان چھوٹے گی‘کمبخت فریج تو لے آئی لیکن اُسے اپنے کمرے میں لاک لگا کے رکھا ہوا ہے ۔تھانیدار صاحب! میری بہو انتہائی معمولی شکل و صورت کی ہے ‘ بس ذرا رنگ چٹا ہے ‘ زیرو فگر ہے ‘ بڑی بڑی آنکھیں ہیں اور گلابی ہونٹ ہیں ‘ لیکن اِس سے کیا ہوتا ہے ؟؟؟ میں بھی جوانی میں ایسی ہی تھی پھر بھی دو سال بعد شوہر نے منہ پر طلاق دے ماری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تھانیدار صاحب ! میں بڑے چاؤسے اِس منحوس کو بیاہ کر لائی تھی ‘ لیکن یہ تو سارا خاندان ہی ”چول ‘‘نکلا‘ ہمارے ہاں رواج ہے کہ لڑکے والوں کی ساری خواتین کو دو دو بنارسی سوٹ دئیے جا تے ہیں لیکن ان کنجوسوں نے ہمارے ہاتھوں میں ” کرنکل کریب ‘‘ کا ایک ایک سوٹ تھما دیا‘ وہ بھی بغیر دوپٹے کے…میں نے منہ بنایا تو مجھے خوش کرنے کے لئے ڈیڑھ تولے کی دو بالیاں پکڑا دیں‘ ڈیزائن پرانا تھا لیکن میں چونکہ اللہ لوک عورت ہوں اس لیے خاموشی سے رکھ لیں اور ہنسی خوشی اس”کلموہی‘‘ کو بیاہ کر گھر لے آئی۔ ولیمے والے روز میں نے بیٹے کو سمجھایا ہوا تھا کہ پتر سلامی کے پیسے مجھے لا کے دینا لیکن اس جا دوگرنی نے ایک ہی رات میں پتا نہیں اُس کے کان میں کیا منتر پھونکا کہ صبح اٹھتے ہی اُس نے سارے پیسے اِس کھصماں نوں کھانی کی جھولی میں ڈال دیئے ۔میں نے پھر بھی درگزرسے کام لیا اور ناشتے سے پہلے دونوں کے لیے بڑی محبت سے گرم گرم دودھ کا گلاس لے کر آئی‘ میرے بیٹے کو ہمیشہ سے دودھ بہت پسند رہا ہے۔ اُس بیچارے نے خوشی خوشی گلاس کی طرف ہاتھ بڑھایا تو یہ بدبخت عورت دانت پیس کر بولی”کل سے دس گلاس دودھ کے پی چکے ہو‘ اب دودھ کا پیچھا چھوڑو اور کوئی گوشت وغیرہ بھی کھاؤ‘‘۔
تھانیدار صاحب! میں نے ہمیشہ اپنی بہو کو اپنی بیٹی سے بڑھ کر سمجھا لیکن اس مکار عورت نے کبھی میری عزت نہیں کی۔ شادی کے تیسرے دن میں نے اسے اپنے پاس بٹھایا ‘ سر پر پیار کیا‘ اپنے جہیز کی سب سے قیمتی چیز یعنی ” پیتل کا لوٹا ‘‘ اس کو دیا اور کہا کہ بیٹی یہ آج سے تمہارا ہوا‘ آگے سے منہ بسور کر بولی ” اِس کا میں نے کیا کرنا ہے ؟‘‘ اندازہ کریں… یعنی ساس لوٹا بھی دے اور یہ بھی بتائے کہ اس کا کرنا کیاہے ۔ ایک دن میں نے اس سے کہا کہ بیٹی مجھے کبھی ساس نہ سمجھنا ‘ مجھے اپنی سگی ماں سمجھنا ‘ بڑی چالاکی سے سر جھکا کر بولی ” اچھا امی جی ‘‘ میں خوش ہو گئی کیونکہ میں تو ہوں ہی پیار کی بھوکی‘ میں نے بڑے چاؤ سے کہا ” پتر میرے لئے تم میری بیٹی سلمٰی سے بھی بڑھ کر ہو‘ یہ گھر تمہارا ہے اور آج کے بعد تم ہی نے اسے سنبھالنا ہے لہٰذا میں نے کام والی کی چھٹی کرا دی ہے ‘ آئندہ سے برتن‘ کپڑے‘ صفائی اور مشین لگانا تمہاری ذمہ داری ہے۔تو بہ استغفار تھانیدار صاحب میری بات سنتے ہی یہ چڑیل بھڑک اٹھی اور بد تمیزی سے بولی ” اگر یہ گھر میرا ہے توآپ نکلیں یہاں سے ‘‘ ۔
تھانیدار صاحب ! میرے بیٹے کی شادی کو پانچ سال ہوچکے ہیں اور میں اب تک پوتے کے لئے ترس رہی ہوں ‘ جب بھی کہتی ہوں کہ ” میں نے پوتے سے کھیلنا ہے ‘‘ تو بڑے عجیب و غریب جواب دیتی ہے۔ تھانیدار صاحب ! میری بیٹی کی شادی کے دن قریب ہیں میں نے اِس سے کہا کہ اپنے جہیز کا ٹی وی ‘سونے کا سیٹ ‘ چار کڑے ‘ فوڈ فیکٹری ‘ کوکنگ رینج ‘ ڈنر سیٹ ‘ ٹی سیٹ ‘ شو کیس‘ اوون ‘ سینڈوچ میکر ‘ پریشر ککر ‘ چھ وکی رضائیاں‘ چار کمبل اور بڑے والی پیٹی ‘ میری سلمٰی کے لئے دے دو ‘آخر وہ بھی تمہاری چھوٹی بہن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو دھاڑ کر بو لی ” میری ایسی لڑاکا بہن ہوتی تو میں اس کے منہ پر تھپڑ دے مارتی ‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔ اندازہ کریں ” ذات کی شیخ اور راجپوتوں کو تھپڑ‘‘۔۔۔۔۔۔۔!!!
تھانیدار صاحب! مجھے شک ہے کہ اِس نے میرے بیٹے پر تعویذ بھی کروائے ہوئے ہیں اور تعویذ بھی اتنے سخت کہ پہلے میرا بچہ رات کو تین تین بجے تک جاگتا رہتا تھا اب آٹھ بجے ہی جماہیاں لینی شروع کر دیتا ہے۔ محلے کی ساری عورتیں اپنی اپنی بہوؤں سے اسی طرح تنگ ہیں پتا نہیں‘ ہمیں کس گناہ کی سزا ملی ہے‘ میں آپ کو بتا نہیں سکتی کہ میری بہو کس کس قسم کے ”کھلے چاک‘‘ والے کپڑے پہنتی ہے اور کیسا بھڑکیلا میک اپ کرتی ہے۔ ایک دن میں نے دبے لفظوں میں سمجھانے کی کوشش کی تو گھور کر بولی ” پہلے اپنی بیٹی کو سمجھائو جو ٹا ئٹ جینز پہن کر لگی پھرتی ہے ‘‘ ۔۔۔۔۔ میری تو آنکھیں پھیل گئیں ‘ میری پھول سی بچی پر ایسا بے ہو دہ الزام ‘ وہ بے چاری خود کہاں جینز پہنتی ہے اُسے توہمسائیوں کے لڑکے اشرف نے فر مائش کر دی تو اس نے جینز پہننا شروع کر دی ورنہ اللہ جانتا ہے وہ تو سکرٹ پہننا چاہتی تھی۔ تھانیدار صاحب ! میری بیٹی تو اتنی شرم و حیا والی ہے کہ گلی میں سبزی والا بھی آ جائے تو دس منٹ سے زیادہ اُس سے بات نہیں کرتی اور ایک میری بہو ہے کہ میری ذرا سی بھی نظر ادھر ادھر ہو تو باورچی خانے میں جا کر پکتی ہانڈی میں سے بو ٹیاں نکال کر کھا جا تی ہے۔
تھانیدار صاحب!میں ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ ہوں‘ ڈاکٹر نے مجھے کہا ہو اہے کہ جب بھی بلڈ پریشر ہائی ہوجائے تو فوراً کوئی میٹھی چیز کھالیا کریں۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میرا بلڈ پریشر اچانک شوٹ کر گیا اور سر شدید بھاری ہو گیا ‘ میں گھبرا گئی ‘جلدی سے اس کے کمرے میں جا کر اِس کے دراز میں سے فریج کی چابی نکالی او رفریج میں سے ڈیڑھ لیٹر آئس کریم اور سوا دو لیٹر کی پیپسی نکال کر بڑے آرام سے اس کے ڈبل بیڈ کے نیچے گھس کرکھانے لگی‘ ابھی بوتل پینے کے بعد مجھے ڈکار بھی نہیں آیا تھا کہ ِاس ”مرن جوگی‘‘ کی نظر میری ”گُت‘‘ کے کونے پرپڑ گئی ‘ ہائے تھانیدار صاحب! میں کیا بتاؤں‘ اِس کمبخت نے وہیں سے میری گُت پکڑ کر کھینچ لی‘ میری چیخیں نکل گئیں‘ میں چلاتی رہ گئی لیکن اِسے ذرا رحم نہ آیا…اِس نے مجھے گھسیٹ کر باہر نکالا اور جمپ لگا کر میرے اوپر چڑھ گئی…میرے تو ہوش اڑ گئے‘ اس سے پہلے کہ میں کچھ بولتی‘ اس نے ڈائن کی طرح دونوں ہاتھ کھولے اور میرا گلا پکڑ کر دبانا شروع کر دیا…میرا سانس رک گیا اور نبض ڈوبنے لگی…میرا دم نکلنے ہی والا تھا کہ اللہ بھلا کرے عین وقت پر میرے بیٹے کے سکوٹر کی آواز آگئی اور اِس نے گھبرا کے مجھے چھوڑ دیا۔یقین کریں پونے چھ منٹ تک میری سانس ہی بحال نہیں ہوئی‘ پھر جیسے ہی مجھے ہوش آیا‘ میں نے اپنے بیٹے کو رو رو کر ساری بات بتائی‘ لیکن میں حیران ہوں کہ اُس نے ذرا سا بھی اپنی بیوی کو نہیں ڈانٹا‘ الٹا مجھ پر ناراض ہونے لگا کہ میں کیوں کمرے میں آئی تھی۔میں نے اُسی وقت اپنے بیٹے کو خدا کا واسطہ دے کر کہا کہ میں تمہاری دوسری شادی کرا دیتی ہوں‘ اِس بانجھ عورت کو طلاق دے دو اِس کے تو اولاد بھی نہیں ہورہی‘ یہ سنتے ہی یہ بدزبان عورت گلا پھاڑ کر چلائی کہ”اولاد چاہیے تو اِس کی نہیں‘ میری دوسری شادی کراؤ‘‘۔
تھانیدار صاحب! میری بہو نے مجھ پر جو ”قاتلانہ حملہ‘‘ کرنے کی کوشش کی ہے اُس کے بعد میرے گلے کی ساری نالیاں گڑبڑ ہوگئی ہیں‘ میں کسی بھی وقت مر سکتی ہوں‘ آپ سے گزارش ہے کہ فوراً میری بہو کو گرفتار کریں‘ 302 کا پرچہ دیں اورکسی زہریلے سانپوں والی حوالات میں بند کریں۔شکریہ! فقط دنیا کی سب سے اچھی ساس!!!
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”اردو سائنس بورڈ کا فکر انگیز مذاکرہ“۔۔ڈاکٹراختر شمار
Next Article بد قسمتی کا مغالطہ۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.