Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گوجرانوالہ میں ہجوم نے محنت کش کو چور کہہ کے مار دیا : پولیس بھی ساتھ مل گئی
اہم خبریں

گوجرانوالہ میں ہجوم نے محنت کش کو چور کہہ کے مار دیا : پولیس بھی ساتھ مل گئی

ایڈیٹرجون 1, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ashraf gujranwala
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گوجرانوالہ : وسطی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک مبینہ بے گناہ شہری کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
منظر عام پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک 28 سالہ شخص کو تشدد کرنے والوں کی منتیں کرتے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مگر لوگ پھر بھی اس شخص پر تشدد کیے جا رہے ہیں۔اب پولیس نے تشدد کے الزام میں 14 شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے جن میں اس پیٹرول پمپ کا مالک بھی شامل ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا جبکہ فرائض سے غفلت برتنے اور مشتعل افراد کے ہاتھوں زخمی شہری کو بروقت ہسپتال نہ پہنچانے پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی الگ سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس کے سربراہ سید حماد عابد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کباڑ کا کام کرتا تھا اور اس کا کوئی کریمینل ریکارڈ بھی نہیں ملا۔
گھوڑے شاہ کے رہائشی محمد اشرف کباڑ کا کام کرتے تھے۔ وہ شہر کے مختلف علاقوں سے سکریپ اکٹھا کرتے اور اُنھیں بیچ کر گزر بسر کرتے اور یہی ان کا کُل ذریعہ معاش تھا۔منگل کو محمد اشرف معمول کے مطابق کباڑ کا سامان خرید کر اپنی دکان کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل میں پیٹرول ختم ہو گیا اور یہیں سے ان کی بدقسمتی کا آغاز ہو گیا۔
محمد اشرف کے بھائی شوکت علی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے مزید بتایا کہ اُن کے بھائی نے پیٹرول پمپ کے احاطے میں اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور باتھ روم کی طرف چلے گئے۔
جب وہ واپس آئے تو وہاں چار پانچ موٹر سائیکلیں کھڑی تھیں۔ محمد اشرف نے شاید غلطی سے اپنی موٹر سائیکل کے بجائے کسی دوسری موٹر سائیکل کو ہاتھ لگایا تو وہاں کھڑے افراد نے چور چور کہہ کر اُنھیں دبوچ لیا اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔
محمد اشرف نے لوگوں سے کہا کہ اُن کی موٹر سائیکل بھی وہیں کھڑی ہے لیکن کسی نے ان کی بات نہ مانی۔ اس دوران قریبی ٹائر شاپ سے مزید لڑکے وہاں آ گئے اور اُنھوں نے بھی محمد اشرف پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پیٹرول پمپ کے ملازمین، وہاں موجود ڈرائیورز اور قریبی دکانوں کے لڑکوں نے کسی بات کی تصدیق کیے بغیر محمد اشرف کو بری طرف تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران وہ کہتے رہے کہ وہ چور نہیں ہیں۔ پھر زخمی اشرف کو مزدا وین کے ساتھ باندھ دیا گیا اور سب لڑکے باری باری جوتوں، مکوں، آہنی راڈوں اور لاتوں سے ان پر تشدد کرتے رہے۔
’نیم بے ہوش ہو جانے پر کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ ڈرامے کر رہا ہے، پھر محمد اشرف کے ہاتھ پیر باندھ دیے گئے اور ان کو گھسیٹتے ہوئے پیٹرول پمپ کے دفتر کے اندر لے گئے جہاں پمپ مالک کے موجودگی میں ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔‘شوکت علی بے بتایا کہ اس دوران وہاں موجود کسی شہری نے ریسکیو 15 پر اطلاع کر دی کہ ہم نے چور پکڑا ہے، آ کر اسے گرفتار کر لیں۔
تھانہ اروپ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وحید اللہ اور دو کانسٹیبل وہاں پہنچے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ایس آئی نے کوئی تحقیق کیے بغیر زخمی اشرف کو بالوں سے پکڑ کر کھینچا اور گالیاں دیں۔ اشرف نے پولیس اہلکاروں کی بھی منت سماجت کی لیکن ان کی بات نہیں سُنی گئی۔
پولیس اہلکاروں نے اشرف کو پولیس وین میں ڈالا اور ہسپتال لے جانے کے بجائے تھانے لے گئے جہاں وہ گاڑی میں ہی تڑپتے رہے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد مار پیٹ کرنے والے 14 افراد کی شناخت پیٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی جس پر اُنھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کی مبینہ لاپرواہی پر ایس ایچ او اروپ کی مدعیت میں اے ایس آئی وحید اللہ سمیت تینوں اہلکاروں کے خلاف پولیس ایکٹ کی شق 155 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے تحت ان اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کے ساتھ ساتھ دو سے پانچ سال تک قید کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس سے پہلے تین دسمبر 2021 کو سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے فیکٹری کے مینیجر سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو توہینِ مذہب کے الزام میں قتل کر دیا تھا اور لاش کو آگ لگا دی تھی۔سنہ 2015 میں لاہور کے دو گرجا گھروں پر خودکش حملوں کے بعد مشتعل افراد نے دو افراد کو مبینہ حملہ آور قرار دے کر زندہ جلا دیا تھا۔سنہ 2014 میں کوٹ رادھا کشن میں شمع اور شہزاد نامی ایک جوڑے کو ایک ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر لاشیں اینٹوں کے بھٹے میں جلا دی تھیں۔
سیالکوٹ میں ہی اگست 2010 میں دو بے گناہ بھائیوں 18 سالہ مغیث اور 15 سالہ منیب کو ڈکیتی کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا تھا اور لاشیں پانی کی ٹینکی پر لگے پائپ سے لٹکا دی گئی تھیں۔

بشکریہ : بی بی سی اردو )‌

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

گوجرانوالہ ہجوم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزاہدہ حنا کا کالم : قربانی صرف عوام سے نہ مانگی جائے
Next Article شیریں مزاری اور جنرل باجوہ میں دو بار تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، ذہنی دباؤ میں تھی: ایمان مزاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

گوجرانوالہ: کئی سال سے طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری اسکول ٹیچر کا شوہر گرفتار

ستمبر 5, 2024

لاہور : لیڈی پولیس آفیسر نے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچالیا : میڈل کی سفارش

فروری 25, 2024

ڈاکٹر اختر علی سیدکا کالم:قاتل ہجوم کے ذہنی خدوخال

اگست 18, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.