Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فرانس میں ‘ناقابل قبول’ وعظ پر مسجد بند کرنے کے احکامات
اہم خبریں

فرانس میں ‘ناقابل قبول’ وعظ پر مسجد بند کرنے کے احکامات

ایڈیٹردسمبر 29, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
breaking news
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پیرس:فرانس نے شمالی علاقے میں ایک مسجد بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام مسجد نفرت انگیز قسم کی تقریر کررہے تھے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت پیرس سے 100 کلومیٹر شمال میں 50 ہزار آبادی پر مشتمل بیووائس میں قائم مسجد 6 ماہ تک بدستور بند رہے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امام مسجد لوگوں کو نفرت، تشدد اور جہاد کے دفاع کے لیے اکسا رہے تھے۔
مذکورہ مسجد میں تقریباً 400 نمازی آتے تھے اور اس کی بندش کے احکامات وزیر داخلہ گیرالڈ ڈارمینن کے اس بیان کے کئی ہفتوں بعد جاری کیے گئے ہیں، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہاں کے امام ‘عیسائیوں، ہم جنس پرستوں اور یہودیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں’ اور مسجد کی بندش کا عندیہ دیا تھا۔
وزیرداخلہ نے بیان میں کہا تھا کہ ‘یہ چیز ناقابل قبول ہے’۔
فرانس کے قوانین کے مطابق مقامی انتظامیہ کارروائی سے قبل 10 دن تک اطلاعات جمع کرنے کی پابند ہے لیکن مذکورہ مسجد دو روز میں بند کردی جائے گی۔
مقامی اخبار روزنامہ کوریئر پیکارڈ نے رپورٹ کیا تھا کہ مسجد کےامام حال ہی میں مسلمان ہوگئے تھے۔
مسجد کی انتظامیہ کے وکیل صمیم بولاکی نے بتایا کہ اس پابندی کےخاتمے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
وکیل صمیم بولاکی نے کہا کہ وہاں کی مقامی عدالت اپیل کو 48 گھنٹوں کے اندر سنے گی۔
حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ امام اس مسجد میں مستقل بنیاد پر موجود رہتےہیں جبکہ مسجد انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ امام بعض اوقات وعظ کرتے تھے اور اب انہیں معطل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسجد کی بندش کی وجہ یہی بتائی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ امام جہاد کی باتیں کرتا تھا اور غیرمسلموں کو ‘دشمن’ قرار دیتا تھا۔
سرکاری دستاویز میں کہا گیا کہ ‘دہشت گردی کا خطرہ اعلیٰ سطح پر موجود ہے’ اور بندش ‘کا مقصد دہشت گردی کا واقعہ روکنا ہے’۔
فرانسیسی حکومت نے رواں برس کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ عبادت گاہوں کی تلاشی لی جائے گی اور نفرت انگیزی پھیلانے والے مسلمانوں سے رابطوں سے متعلق بھی پتہ چلایا جائے گا۔
یاد رہے کہ فرانس میں اکتوبر 2020 میں ایک استاد سیموئیل پیٹی کو آن لائن مہم چلانے اور کلاس کے دوران متنازع میگزین چارلی ہیبڈو میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکے دکھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے کارروائیاں شروع کردی تھیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اس واقعے کے بعد کہا تھا کہ اسلام پسند ہمارا مستقبل چھیننا چاہتے ہیں اور کارٹون پر معافی مانگنے سے انکار کیا تھا۔
وزارت داخلہ نے رواں ماہ کہا تھا کہ فرانس میں مسلمانوں کے 2600 سے زائد مساجد اور مسلمانوں کی نمازوں کی جگہوں میں سے تقریباً 100 مساجد اور مقامات کی حالیہ مہینوں میں تفتیش کی گئی ہے۔
بیان میں کہا تھا کہ تفتیش کی وجہ یہ تھی کہ وہاں علیحدگی پسند نظریات پھیلانے کا خدشہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 مقامات کی تفتیش بندش کے پیش نظر اور انتہاپسندی اور اسلامک علیحدگی پسندوں کے خلاف فرانس کے قانون کے تحت کی گئی تھی۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق
Next Article کشور ناہیدکا کالم:بدلتا ہے رنگ آسماں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.