اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا حکم جاری کیے جانے کے چند لمحے بعد ہی دارالحکومت کی پولیس نے انہیں پھر گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کا حکم صادر کیے جانے کے بعد فواد چوہدری اپنے گھر جانے ہی والے تھے کہ ایلیٹ فورس نے ان کی گاڑی کا راستہ روکا جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما نے فوراً اپنی گاڑی کا دروازہ کھولا اور بھاگتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں داخل ہو گئے۔
فواد چوہدری وہاں سے فوراً فرار ہوتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں پہنچ گئے اور تحریک انصاف کے رہنما کی حفاظتی ضمانت کی منظوری کے حوالے سے عدالتی حکم کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ فواد چوہدری کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

