Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آج کورونا زدہ عید ہے : مصافحہ نہ معانقہ ، محدود اجتماعات ، تفریحی مقامات بند
اہم خبریں

آج کورونا زدہ عید ہے : مصافحہ نہ معانقہ ، محدود اجتماعات ، تفریحی مقامات بند

ایڈیٹرمئی 24, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
eid in corona
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : کورونا وائرس کے باعث متاثرین کی بڑی تعداد اور اموات کی وجہ سے دنیا اداسی کی لپیٹ میں دکھائی دیتی ہے۔ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے بعد اب مسلمان دنیا کے بیشتر ممالک میں (کل) اتوار کو اپنا مذہبی تہوار عید الفطر منائیں گے۔
پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے عید کی نوید سنائی ہے لیکن کیا اس بار عید پہلے جیسے ہو پائے گی؟
ملک میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان سے کچھ روز پہلے ہی سڑکوں پر چہل پہل دکھائی دینے لگی تھی۔ رمضان اور پھر عید کی خریداری کے لیے دکانوں کے باہر مرد و خواتین کی موجودگی سب کے سامنے ہے۔ رہی سہی کسر عدالتِ عظمیٰ کے اس حکمنامے نے پوری کر دی جس میں ملک بھر میں شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایت دی گئی۔اور اب صورتحال ہمارے سامنے ہے لوگ ماسک تو پہنے دکھائی دیتے ہیں لیکن نہ سماجی دوری ہے اور نہ ہی بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے رکنے جیسا خیال۔
اس برس کورونا کے وبا کے پیش نظر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات بھی مخلتف ہوں گے، اگر حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے پر عمل کیا جائے تو اس بار نہ روائتی انداز میں گلے مل کر عید ملی جائے گی اور نہ ہی صبح صبح چھوٹے بچے نئے نویلے کپڑوں میں تیار ہو کر عید کی نماز کے لیے جا سکیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ عید پر ایک دوسرے سے گلے ملنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے کورونا وائرس کا انفیکشن پھلینے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عید کی نماز بھی گھر پر ہی پڑھی جائے تو زیادہ اچھا ہے۔
’اس عید پر ہم نے جو فرق ڈالنا ہے وہ یہ ہے کہ ہم نے اس عید پر ایک دوسرے سے گلے نہیں ملنا بلکہ فاصلہ رکھ کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینی ہے اور ماسک کا استعمال کرنا ہے۔‘
مشیر صحت نے کہا کہ اب سے آپ کے لیے باہر پر ہجوم جگہوں دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے وقت ماسک کا استعمال لازم ہو گا۔انھوں نے بتایا کہ عید کی نماز کے لیے وہی تدابیر بروے کار رکھنی ہیں جو دیگر نمازوں اور تراویح کے لیے گائیڈ لائنز تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیماری بڑھ رہی ہے پھیل رہی ہے اموات زیادہ ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے اور اگر نہیں کریں گے تو صورتحال زیادہ بھی خراب ہو سکتی ہے۔ پہلے کی طرح آپ اپنے بچوں کو عید کی نماز کے لیے ساتھ نہیں لے جا سکتے۔ نہ ہی بزرگ افراد کو عید کی نماز کے لیے جانے کی اجازت ہو گی۔
نمازیوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے پہلے نماز عید سڑک یا فٹ پاتھ پر بھی پڑھ لی جاتی تھی لیکن اب کی بار احتیاط کے پیش نظر اس کی ممانعت ہے۔
ہر سال ملک میں عید کی چھٹیوں کے دوران لوگ اپنے اہلخانہ، رشتہ داروں یا دوستوں کے ہمراہ تفریحی و سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں لیکن اس بار وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے کورونا کے باعث تمام تفریحی و سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ تو کھل چکی ہے لیکن اس بار آبائی علاقوں کو جانے والوں کا رش بھی کم دکھائی دے رہا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی عید کے موقع پر تمام عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹس، دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بی بی سی کی نامہ نگار آسیہ انصر سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ تفریحی پارکس اور بچوں کی کھیل کے لیے مخصوص مقامات عید پر بھی بدستور بند رہیں گے۔صوبہ خیبر پختونخوا جہاں عید کے دنوں اور خصوصاً موسم گرما میں سیاحوں کا رش بڑھ جاتا ہے وہاں بھی اس عید پر جانے سے منع کیا گیا ہے ۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانار گل(2)۔۔طلعت جاوید
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کرنل کی بیوی کا کھڑاک: اشارے بہت ہیں، سمجھنے والا چاہئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.