Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انار گل(2)۔۔طلعت جاوید
ادب

انار گل(2)۔۔طلعت جاوید

ایڈیٹرمئی 23, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

( گزشتہ سے پیوستہ )
رستم شاہ بےحد وجیہہ اور چاہنے والا نکلا۔ وہ صبح سویرے وردی پہن کر ڈیوٹی پر چلا جاتا اور شام کو واپس آتا تھا۔ اس عرصہ میں انارگل کوارٹر کی صفائی اور دیکھ بھال کرتی۔ رستم شاہ کے لیے لذیذ کھانے تیار کرتی۔ کبھی رستم شاہ اپنی سرکاری جیپ پر اسے گھمانے لے جاتا۔ چند ایک بار وہ انارگل کے گھر پشین بھی گئے۔ انارگل رستم شاہ کے ساتھ بہت خوش اور مطمئن تھی اور رستم شاہ بھی انارگل کو حاصل کر کے پھولے نہ سماتا تھا۔ ایک روز پشین سے واپسی پر جب شام ہو گئی تو درختوں کے ایک جھنڈ سے رستم شاہ کی جیپ پر اندھادھند فائرنگ ہونے لگی۔ رستم شاہ نے پوری رفتار سے جیپ بھگائی۔ اس شام انارگل بہت پریشان تھی۔ رستم شاہ سمجھ رہا تھا کہ یہ فائرنگ سمگلروں اور جرا ئم پیشہ لوگوں نے کی ہے جو اس کے جانی دشمن تھے۔ مگر انارگل کو اندازہ تھا کہ یہ فائرنگ دراصل اس کے چچا زاد نے کرائی ہے جو اس کے ساتھ شادی کا خواہاں تھا۔ یہ بات اس نے رستم شاہ کو نہ بتائی۔
رستم شاہ نے ایک ماہ کی چھٹی لی تھی۔ اس ایک ماہ میں اس نے انارگل کو زیارت اور فورٹ سنڈیمن کی سیر کرائی۔ چھٹی کا آخری ہفتہ انہیں کوئٹہ اور اپنے آبائی گھر میں گزارنا تھا جہاں رستم شاہ کے والدین رہائش پذیر تھے۔ کوئٹہ میں رہائش کے لیے اس نے چھاؤنی میں ایک دوست کے گھر انتظام کیا تھا۔ رستم شاہ نے ایک جیپ کا بندوبست بھی کر رکھا تھا۔ اس نے اپنی نئی نویلی دلہن کو خوب سیر کرائی اور اس کے لیے خریداری کی۔ رستم شاہ کو بہت شوق تھا کہ وہ انارگل کو اپنا آبائی گاؤں اور گھر دکھائے اور وہ چند روز اس کے والدین کی معیت میں رہیں۔ چنانچہ اس نے ایک روز اپنے گاؤں کا قصد کیا۔ انارگل کو کوئٹہ سے نکل کر جھیل کی طرف جانے والا راستہ بہت خوبصورت لگ رہا تھا۔ کوئٹہ چھاؤنی سے نکل کر سڑک ایک بلند و بالا پہاڑ کی جانب جا رہی تھی۔ رستم شاہ نے بتایا کہ اس پہاڑ کے پیچھے ”ہنّہ جھیل“ ہے۔ انارگل کے گھر پشین میں پہاڑ دور نظر آتے تھے مگر اس کا گھر میدانی علاقے میں تھا۔ وہ پہاڑ پر چڑھنے کے تصور سے بیحد خوش تھی۔ چند روز قبل ہی اس نے زیارت وادی کی سیر بھی کی تھی اور ان کی جیپ بیحد دشوار گزار راستوں میں سے ہوتی ہوئی زیارت پہنچی تھی۔ جہاں صنوبر کے خوبصورت درختوں کا جنگل انارگل کو بہت اچھا لگا تھا۔
جھیل کے راستے میں بلند و بالا پہاڑ کو کاٹ کر سڑک نکالی گئی تھی۔ بہت چڑھائی تھی، ٹرک رینگ رینگ کر چل رہے تھے۔ رستم شاہ نے بائیں طرف مڑنے والی سڑک پر گاڑی موڑ لی ایک خوبصورت منظر تھا۔ چاروں طرف بلند و بالا سنگلاخ پہاڑوں کے درمیان ایک خوبصورت جھیل۔ جیپ کا انجن بند ہوا تو اس قدر خاموشی تھی کہ انہیں اپنے سانس لینے کی آواز بھی آ رہی تھی۔ وہاں کوئی ذی روح نہ تھا۔ رستم شاہ نے انارگل کو کہا کہ وہ اپنا برقع اتار کر ذرا آرام کر لے۔ دور جھیل کے وسط میں ایک پگوڈا سا تھا۔ شام ڈھلنے لگی تو رستم شاہ نے انارگل کو کہا کہ اب چلیں چند میل کے فاصلے پر ہمارا گاؤں ہے۔ وہاں گھر والے ہمارا انتظار کر رہے ہوں گے۔
اُڑک والا گھر انارگل کو بڑا ویران اور پراسرار سا لگا تھا۔ رستم شاہ کے والدین معمر تھے۔ رستم شاہ نے جیپ نیچے پانی کے ذخیرہ کے دفتر کے قریب کھڑی کر دی تھی۔ اور وہ دونوں ایک گھنٹے میں پتھریلی پگڈنڈی کے راستے رستم شاہ کے آبائی گھر پہنچے۔ انارگل اب جس کمرے میں رہ رہی تھی وہی شب بسری کے لیے انہیں دیا گیا تھا۔ رات بھر وہ سردی اور خوف کے مارے کانپتی رہی۔ تب اس نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اسے زندگی کا ایک طویل عرصہ اسی گھر میں گزارنا پڑے گا۔ انارگل کو چمن میں اپنا کوارٹر بیحد یاد آ رہا تھا۔ بادلِ نخواستہ اس نے چند روز وہاں گزارے اور رستم شاہ کے ساتھ واپس چمن روانہ ہو گئی۔ انارگل کے ہاں دو برس کے بعد جمال کی ولادت ہوئی وہ اور رستم شاہ بیحد خوش تھے۔ انہیں دل بہلانے کو ایک کھلونا مل گیا تھا۔ دس برس یونہی بیت گئے۔ جمال کو چمن کے ایک اسکول میں داخل کرا دیا گیا۔ انارگل اپنے گھر میں بےحد خوش تھی۔
ایک روز رستم شاہ انارگل کو پشین اس کے گھر چھوڑ کر واپس چمن آ رہا تھا کہ درختوں کے جھنڈ سے دوبارہ اس پر اندھادھند فائرنگ ہوئی۔ رستم شاہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ انارگل کو اندازہ تھا کہ رستم شاہ کا قتل کس نے کیا ہے۔ وہ اپنے بیٹے جمال کی زندگی بچانے کی غرض سے پشین نہ گئی بلکہ رستم شاہ کے آبائی گھر منتقل ہو گئی۔ اسے علم تھا کہ رستم شاہ کے قاتل جمال کو کبھی زندہ نہ چھوڑیں گے۔
کمرے میں پکے ہوئے گوشت کی خوشبو پھیلی ہوئی تھی۔ انارگل توے پر روٹیاں ڈال رہی تھی۔ اس خوشبو نے قندھار سے آئے ہوئے مہمانوں کی اشتہا اور بھی بڑھا دی تھی۔ کھٹاک سے دروازہ کھلا شہباز نے کھردرے لہجے میں پوچھا:
”کھانا تیار ہے؟ آدھی رات ہو گئی ہے۔“
انارگل نے ٹرے میں کھانا سجا کر شہباز کے حوالے کر دیا۔ مہمانوں نے خوب مزے لے کر کھانا کھایا اور پھر قہوہ پیا۔ صبح سویرے شہباز بھی قندھار سے آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ہی نکل گیا۔ ابھی اندھیرا تھا جاتے ہوئے اس نے کچھ رقم انارگل کو پکڑائی اور بولا:
”ادھر قندھار میں افغانستان اور امریکہ کا لڑائی ہو گیا ہے تم یہ پیسے رکھو مَیں لڑائی میں جا رہا ہوں جلدی آ جاؤں گا۔“
انارگل کو اس بات کی سمجھ نہ آ رہی تھی کہ کبھی روس افغانستان کے ساتھ لڑائی کرتا ہے اور کبھی امریکہ مگر نشانہ اس کے جگر گوشے کیوں بنتے ہیں؟ پھر نہ شہباز واپس آیا اور نہ ہی اس کے قندھاری مہمان۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوبا کے سائے میں عید : صدائے عدل/قیصر عباس صابر
Next Article آج کورونا زدہ عید ہے : مصافحہ نہ معانقہ ، محدود اجتماعات ، تفریحی مقامات بند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.