ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں آج عید الاضحٰٰی مذہبی جوش و خروش اور قربانی کے جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔ضلع ملتان میں مختلف عید گاہوں ،مساجد ،دینی مدارس اور کھلے میدانوں میں 894مقامات پر نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جن میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ملتان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی شاہی عید گاہ میں منعقد ہوا ۔ نام ور عالم دین اور جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی نے امامت کرائی ۔ سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی ، سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی ، سمیت اہم شخصیات نے یہاں نماز عید ادا کی ۔ اس کے علاوہ عیدگاہ ملتان کینٹ ، ابدالی مسجد ، جامعہ خیر المدارس ، جامعہ باب العلوم ، حیدریہ مسجد گلگشت کالونی ، امام بارگاہ سورج میانی ، جامعہ خیرالمدارس ، دربار حضرت بہاء الدین زکریا ، دربار حضرت موسیٰ پاک میں بھی نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ان اجتماعات میں علمائےکرام نے قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ضلعی انتظامیہ اور ملتان پولیس نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےتھے ۔نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی ۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

