Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کراچی کی عدالت نےدعا زہرہ کو مرضی سے جانے کی اجازت دے دی
اہم خبریں

کراچی کی عدالت نےدعا زہرہ کو مرضی سے جانے کی اجازت دے دی

ایڈیٹرجون 8, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dua kazmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان کے صوبہ پنجاب سے بازیاب کروائی جانے والی لڑکی دعا زہرہ کے کیس میں کراچی کی ایک عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت کا تحریری حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے۔عدالت نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ’دعا زہرہ اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے رہ سکتی ہے۔‘عدالت نے فیصلہ میں مزید کہا کہ ’تمام شواہد کی روشنی میں اغواء کا مقدمہ نہیں بنتا ہے۔‘
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
کیس کے تفتیشی افسر عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں ریکارڈ کرایا گیا بیان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے مزید کہا کہ دعا زہرہ کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے۔ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھے۔
اس سے پہلے دعا زہرہ کی عمر کا تعین میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے کیے جانے کے بعد بدھ کو کراچی میں دعا اور اس کے شوہر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
اس پیشی کے دوران خاصے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ عدالت نے دعا سے ان کے والدین کی ملاقات بھی کروائی جس کے بعد اس کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
کچھ عرصہ پہلے کراچی سے غائب ہونے والی دعا زہرہ کو سندھ ہائی کورٹ کی حکم پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ دعا زہرہ رواں سال اپریل میں کراچی سے لاپتہ ہوئی تھیں۔ بعد میں اُنھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ اُنھوں نے اپنی پسند سے شادی کر لی ہے۔
عدالت نے دعا کی بازیابی کے بعد ان کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ سول ہسپتال کراچی کے ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے اور 17 سال کے قریب ہے۔دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے ان نتائج پر تحفظات ظاہر کیے گئے ہیں اور بدھ کو بھی پیشی کے دوران انھوں نے روسٹرم پر آ کر ایک مرتبہ پھر کہا کہ ’میری شادی کو 16 سال ہوئے ہیں، میری بچی 17 برس کی کیسے ہو گئی۔‘
ان کا مؤقف ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر 14 برس ہے اور کم عمری کی شادی کے لیے ان کا جعلی نکاح نامہ بنایا گیا ہے۔ دعا کے والد کا مطالبہ ہے کہ والدین کی موجودگی میں دوبارہ میڈیکل کرایا جائے اور عمر کی تصدیق کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق جب دعا زہرہ روسٹرم پر پیش ہوئیں تو عدالت نے دعا زہرہ سے کہا کہ کیا وہ اپنے والد سے ملاقات کرنا چاہیں گی؟ عدالت کے یہ ریمارکس سنتے ہی دعا نے رونا شروع کر دیا جس کے بعد عدالت نے دعا کو چیمبر میں والدین سے ملاقات کی ہدایت کی۔
یہ ملاقات دس منٹ تک جاری رہی جس دوران دعا کے والدین ان سے بات کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
اس ملاقات کے بعد پولیس دعا زہرہ کو اپنے ساتھ لے گئی جبکہ دعا زہرہ کی والدہ نے کہا ہے کہ ’میری بچی نے کہا کہ وہ گھر چلنا چاہتی ہیں، میری بچی کو زبردستی یہاں سے لے گئے ہیں‘۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعا کی والدہ روتی رہیں اور پھر بےہوش ہو گئیں۔
عدالت میں پیشی کے بعد دعا زہرہ کے والد نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب ہم نے بچی سے ملاقات کی تو اس نے کہا کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں۔ وہ دباؤ کا شکار تھی۔ تاہم پولیس ہمارے سر پر کھڑی تھی۔ جس کے فوری بعد پولیس نے دعا کو پکڑا اور لے گئے۔ میں نے انھیں کہا کہ بچی بیان دینا چاہتی ہے لیکن انھوں نے میری بات نہیں سنی اور وہ دعا کو لے گئے۔ میں اس کے بعد جج صاحب کے پاس بھاگا لیکن انھوں نے بھی کہا کہ اب کوئی بیان نہیں ہو گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بتائیں کہ یہ کیسا بیان ہے۔ میرے پاس تمام تر دستاویزات ہیں۔ انھیں کوئی دیکھ نہیں رہا۔ میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔ اس میں کوئی پینل نہیں بنا بس صرف ایک ڈاکٹر نے مرضی سے رپورٹ دے دی۔‘
دعا کے والد نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ’عدالت نے دس منٹ دیے تھے لیکن پولیس نے پانچ منٹ میں ملاقات ختم کروا دی۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ میری بچی بیان دینا چاہتی ہے اس کا بیان لیا جائے‘۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دعا زہرہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleظفر آہیر کا اختصاریہ : نون لیگ کی دھوتی ، زرداری کا میلہ اور سلمان نعیم
Next Article خیبر پختونخوا کے سوا تمام صوبے ساڑھے آٹھ بجے شب بازار بند کرنے پر متفق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سندھ ہائیکورٹ کا دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کا حکم

جولائی 21, 2022

شوہر ظہیر کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے، جان کو خطرہ ہے دعا زہرا

جولائی 19, 2022

’دعا زہرا کیس میں سندھ پولیس کے 30 لاکھ خرچ ہوچکے‘

جولائی 2, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.