Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : آنکھ ہمیشہ شہر لاھور میں کھلتی ہے
لکھاری

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : آنکھ ہمیشہ شہر لاھور میں کھلتی ہے

ایڈیٹرجولائی 29, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمر گزرتی جا رہی ہے اور بہت سی حقیقتیں واضح ہوتی چلی جاتی ہیں!
زندگی کی بے ثباتی، خواہشوں کا کھوکھلا پن، بے قراریوں کا حساب، رشتوں کا اصل اور سفر کے اختتام کو دوڑتے ماہ و سال!
ماضی کے کچھ دنوں کی یاد کو کھونے سے خوفزدہ اور کچھ دنوں کو قصداً بھول جانے کی خواہش!
اور پھر ایک خیال سر اٹھاتا ہے، گئے دنوں کا یادداشت کی سلیٹ سے مٹنا صحرا کی باد نسیم ہے یا انگارے اگلتا عذاب!اب کیا کریں کہ دل ناداں کچھ یادیں تو سینے سے لگائے قبر تک میں ساتھ لے جانا چاہتا ہے اور کچھ نامہربان دنوں کو خواب میں بھی نہیں دیکھنا چاہتا!
ڈیمینشیا اور نوسٹیلجیا! ایک ہاتھ میں یادوں کی بھول بھلیاں اور دوسرے میں فراموشی کی کیفیت۔وہ سب وقت جو پیارے ماں باپ کے سائے میں بہن بھائیوں کی سنگت میں گزرا۔ وہ بچپن کے دن جن کی یاد آج بھی دل کو گدگداتی ہے ۔ وہ بے نیازی، الہڑ پن اور بے خودی جنہوں نے اس زمانے میں بےقرار کیا کہ بعد کے زمانوں میں کبھی وہ کیفیت نہ ہوئی۔ وہ کامیابی کی سیڑھیاں جن پہ چڑھ کے دنیا میں کامران ہوئے۔ وہ دوست جو سایہ بن کے ساتھ چلے۔وہ وقت جب اپنے بچوں کی آنگن میں قلقاریاں سنیں۔ انہیں وقت کی آغوش میں بڑھتے دیکھا۔ ان کی معصومیت سے لطف اندوز ہوتے ہوتے انہیں دنیا میں سر اٹھائے نئی منزلیں سر کرتے دیکھا۔اور ان دنوں کا کیا کریں جب زندگی کی کڑی دھوپ میں کھلے آسمان تلے بہت کچھ دیکھا، سنا، اور سہا !
وہ تمام لمحے جب منہ زور ہواؤں کا مقابلہ کرتے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے اور اشکوں کی برسات نے جل تھل کر دیا۔ اماں ابا کی جدائی دیکھی، کچھ مہربانوں کی بے التفاتی سہی، آسمان کی بےنیازی برتی، مادر وطن سے کوچ اور یادوں کی یلغار نے دکھی کیا۔
یاد اور فراموشی کی اس الجھن کو سلجھاتے سلجھاتے گزرا ہوا وقت، بچھڑے لوگ، ماضی میں گم ایام اور مقام، داستان حیات کے وہ اوراق بن جاتے ہیں جو ذہن کی کھڑکیوں میں دیمک بن جاتے ہیں، اوراندر ہی اندر نقب لگاتے ہوئے ذہن کو کھوکھلا کر جاتے ہیں۔ جس طرح دیمک زدہ لکڑی کسی معمولی ضرب پہ کبھی بھی تڑخ سکتی ہے، ذہن بھی یادوں کے گورکھ دھندے میں الجھ کے فراموشی کے جنگل میں گم ہوتے ہوئے یہ نہیں جانتا کہ وقت اسے کہاں لے آیا ہے۔
پردیس کو دیس بنانے والے مسافروں کا المیہ ہی کچھ اور ہے۔ مسافت کی کٹھنائیوں اور وقت کی ڈور میں الجھنے کے ساتھ ساتھ منزل بھی بدل جاتی ہے۔ماضی کی گلیوں کو پھر سے دیکھنے کی امید ایک ایسا خواب بن جاتا ہے جو ساری عمر عذاب راتوں میں پلکوں پہ چبھتا ہے اور زندگی کو کسک دیتا ہے۔
دھیرے دھیرے دیس کی گلیاں پردیس کے رستوں میں یوں گڈمڈ ہوتی ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا حقیقت کیا ہے؟چلیے ایک نظم دیکھیے ! جسے طیب رضا کاظمی نے ڈیمینشیا اور نوسٹیلجیا کے ارد گرد بنا ہے۔
ایسا اکثر ہوتا ہے
‎میں ٹورونٹو کے کسی کوچے میں مڑتا ہوں
‎ اور بحیرہ عرب کی گرم لہریں
‎ میرے پیروں سے ٹکرانے لگتی ہیں
‎ طبیب ضعفِ قلب کی دوا تجویز کرتا ہے !
‎ایک دفعہ راک فیلر سنٹر سے
‎ انچاسویں گلی کوفے میں جا نکلی
‎ پھرنجف ۔۔۔
‎ کربلا تک میں پیدل چلا
‎ لیکن ایسا ایک ہی مرتبہ ہوا
‎ راسخ العقیدہ اسے ایمان کی کمی گردانتے ہیں
‎یہ کم لوگ جانتے ہیں
‎ کہ ہارورڈ یارڈ کا ایک دروازہ ٹیکسلا میں کھلتا ہے
‎ جہاں خرادیے شاگردوں کے بچپن کو
آہنی سریے سے پیٹتے ھیں
جب ننھے ہاتھوں سے کوئی اوزار نیچے گر جاتا ہے
‎ نیلے آنسو میرے اندر گرنے لگتے ہیں !
‎آئیفل ٹاور سے لوور کے راستے پر
‎ مجھے تاج محل دکھائی دیتا ہے
‎ لیکن ٹکٹ نہیں ملتی
‎ سین میں چلنے والے سٹریمر
‎ سندھ کے راستے جمنا نہیں پہنچ پاتے
‎ بیچ میں ہمالیہ آ جاتا ہے
‎ میں لڑنے لگتا ہوں !
‎تھکن سے چور، نڈھال
‎ میں کہیں بھی سو جائوں
‎ میری آنکھ ، ہمیشہ
شہر لاہور میں کھلتی ہے
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری
Next Article حامد میر کا کالم : طالبان دوہرا کھیل کھیل رہے ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب

جولائی 25, 2026

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.