Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, نومبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ایک اور رُخ
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ایک اور رُخ

ایڈیٹرستمبر 4, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم سب زندگی کے صحن میں بکھری ہوئی ایک جیسی خوبصورتیوں، کثافتوں اور معاملات کو اپنی تحریر میں زیرِ بحث لاتے ہیں۔مگرہماری تخلیقی،تنقیدی اور تحقیقی تحریر دوسروں سے یکسر مختلف ہوتی ہے،اس کی وجہ ہماری سماعت، بصارت، مشاہدے، مطالعے کی سنجیدگی کی سطح کے علاؤہ چیزوں کو دیکھنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت، ادارک کی سطح اور حقیقت کی کھوج کا پیدائشی ہنر ہے جو ہماری ذات کا حصہ ہوتا ہے۔ ایک کھیت میں کھلے پھولوں کو مختلف زاویہ نگاہ سے دیکھا جائے تو منظر کی ترتیب مختلف دکھائی دیتی ہے، یوں زاویہ نگاہ،سوچ اور فہم ہماری تحریر کومنفرد رُخ عطا کرتا ہے۔ہمارے ارد گرد بہت سے لوگ اپنے اس منفرد رخ کے باعث ہمیں متاثر کرتے ہیں۔ان کی بات دل میں کُھبتی اور احساس میں سماتی چلی جاتی ہے۔
یاسمین حمید بھی ایک ایسی دل نواز شخصیت ہیں جن کی تحریر، انداز بیان اور گفتگوہمیشہ سوچ کے نئے جزیروں کی خبر دیتی ہے۔باسی لفظوں سے نیا پن پیدا کرنا ان کا خاص کمال ہے۔دھیمے لہجے میں بولتی ہیں مگر ان کے لفظوں کی گھن گھرج دور تک سنائی دیتی ہے۔ بعض اوقات ان کی نظم فکر کے ٹھہرے پانیوں میں ارتعاش پیدا کر کے جمود کو توڑتی نئے سفر کا وسیلہ بنتی ہے۔اردو نظم نگاری میں وہ ایک معتبر حوالہ بن چکی ہیں، آجکل غزل بھی خوب کہہ رہی ہیں۔تخلیق کے ساتھ ان کا تنقیدی و تحقیقی کام بھی سراہنے کے لائق ہے، خصوصاً اردو کے تریسٹھ نظم نگاروں کا تعارف اور انگریزی ترجمہ پر مشتمل کتاب، جو عالمی سطح پر اردو نظم کی پذیرائی کا سبب بنی۔جنوبی ایشا کے قد آور شاعروں کی منتخب نظموں کا اردو ترجمہ جہاں زبان کا دائرہ وسیع کرتا ہے وہیں لکھنے والوں کی سوچ اور تخیل کے منظرنامے میں بھی وسعت کا باعث بنتا ہے۔ دنیا کے بہت سے مسائل اور معاملات ایک جیسے ہوتے ہیں۔ہر خطے کے ادیب کے خوابوں میں مماثلت ہوتی ہے کیونکہ وہ دنیا کو محبت اور امن کا گہوارہ بنانے کا خواہشمند ہوتا ہے اس لئے زندگی بھر جبر واستحصال، نفرت اور تقسیم کی فضا کے خلاف نبرد آزما رہتا ہے ۔ ایسی صورت میں ادیب کے لئے یہ جاننا بہت ضروری اور سود مند ہوتا ہے کہ خطے کے مختلف ملکوں میں رہنے اور مختلف حالات کا سامنا کرنے والے ادیب کیا سوچ اور لکھ رہے ہیں۔فیض پر لکھے انگریزی مضامین اور نئے اردو افسانے کی تدوین و تالیف کا فریضہ انجام دے چکی ہیں۔اس وقت ان کی تازہ کتاب’ ایک اور رُخ ‘میرے سامنے ہے جو پندرہ مضامین، جدید نظم میں طرزِ احساس کی تبدیلیاں،شعری تخلیق میں نئی پرانی جہات کا تصور، اردو میں مقبولِ عام شعری ادب اور سماجی رویے، اردو شاعری کے مرکزی کردار اور مضامین کا ارتقا،اردوشاعری کاموجودہ منظرنامہ، ہمارامعاشرہ اور عورت لکھاری،ادب ادیب اور قاری،چند باتیں، شکریہ فاروقی صاحب،فہمیدہ ریاض کی شاعری زہرا نگاہ کی شاعری،کچھ بانو قدسیہ کے بارے میں،تنویر انجم کی نظم،انیس اشفاق کا ناول پری زاد اور پرندے اور پاکستانی انگریزی ادب کے ستر سال پر مشتمل ہے۔ ہر مضمون اچھوتا اور فکر کو مالا مال کرنے والا ہے۔خصوصاً اس کے مطالعے سے اردو ادب کا طالب علم ادب کی مختلف جہتوں کو بہتر طور سمجھ سکتا ہے۔ زیادہ تر مضامین شاعری اور خواتین لکھاریوں کے حوالے سے ہیں۔میری نگاہ میں اس کتاب کا سب سے اہم مضمون’ ہمارا معاشرہ اور عورت لکھاری ‘ہے۔اس طویل تحریر میں تخلیق کے سفر میں عورت کو پیش آنے والی مشکلات اور تہذیبی و سماجی رکاوٹوں کا تذکرہ ہے۔وہیں ایسے اچھوتے شعر اور نظم کے حصے بھی رقم کئے ہیں جو اظہار اور تحریر کی بندشوں کے دور میں خواتین تخلیق کار کہہ گئیں۔میرتقی میر کی بیٹی کا شعر ملاحظہ کریں اور سوچیں کہ میر تقی میر نے تذکرہ نکات الشعرا میں 104شاعروں کے تذکرے میں ایک بھی عورت کو شامل نہ کیا۔ شعر دیکھیں
کچھ بے ادبی اور شبِ وصل نہیں کی
ہاں یار کے رُخسار پہ رُخسار تو رکھا
ایک اور رُخ، یقینا ادب کی چاہ رکھنے والوں کا ادبی ذوق نکھارے گی، علمی و ادبی شعور کی تربیت کرے گی، آج کے ادبی اُفق پر رکھی معلومات سے روشناس کرے گی اور تخلیق کار و قاری کے درمیان رابطے کا وسیلہ بنے گی۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:گالی گلوچ بریگیڈ یا سیاسی جماعتیں؟
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:جمال رئیسانی کی وزارت اور سپاہِ ٹرول کی افواہ سازیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔

نومبر 2, 2026

ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک

نومبر 2, 2026

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔ نومبر 2, 2026
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.