Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:لوک دانش
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:لوک دانش

ایڈیٹرجولائی 3, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عید سے ایک دن پہلے جب ڈرائیور عید منانے چھٹی پر جاچکاتھا،عطاالحق قاسمی صاحب کے دفتر میں صوفی بزرگ،منفرد مصنف اور سماج سیوک بابا محمد یحییٰ خان کیساتھ بیٹھک کا سندیسہ ذہن میں جگمگایا۔ ایسی روحانی اور شگفتہ محفل میں نہ جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا تھا کہ میزبان اور مہمانِ اعزاز دونوں نابغہ روزگار شخصیات ہیں۔نجی ٹیکسی پر سفر کا آغاز ہوا جو میرے گھر سے تقریبا چالیس پینتالیس منٹ کا تھا لیکن ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آج شہر میں رش بالکل نہیں ہوگا اس لئے آدھے گھنٹے میں پہنچا دوں گا۔ اس کے شارٹ کٹ راستے پر واقعتاً انسانوں کا رش کم تھا اور بکروں کا زیادہ۔صاحب ثروت خریدار بڑی بڑی گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کر کے بھاؤ تاؤ اور بکروں کی صحت و سیرت کا اندازہ لگانے میں مصروف تھے۔ سفر کرنیوالے کئی کلومیٹر تک رک رک اور رینگ رینگ کر آگے بڑھ رہے تھے۔
وہیں سے بات چیت کا آغاز ہوا کہنے لگا دیکھیں اس ملک کو قائم ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں آج تک کسی کام میں ڈسپلن قائم نہیں ہو سکا۔اتنی جگہیں خالی پڑی ہیں بھلا وہاں عارضی منڈیاں بنا دیں۔سڑک پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں وقت اور پٹرول کے دشمن۔ میں نے کہا لوگ مہنگائی کا رونا بھی روتے ہیں اور مہنگے جانورخریدنے والوں کا رش دیکھ کر حیرا نی بھی ہوتی ہے۔کہنےلگا،مہنگائی صرف تنخواہ دار طبقےکیلئے ہے۔جنہوں نے ہر چیز پر 20 فیصد منافع لینا ہے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے وہ اس بار ڈبل قربانی دے رہے ہیں۔
اچھا یہ بتاؤ تمہارا اس گاڑی کی آمدن سے گزارا ہو جاتا ہے۔ کہنے لگا پہلے بہت اچھا وقت گزر جاتا تھا مگر اب دو وقت کی روٹی چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ حالانکہ خاندان بھی بہت چھوٹا ہےمیری دو بیٹیاں ہیں دونوں یونیورسٹی میں پڑھتی ہیں۔پچھلے دنوں توسوچاانکی تعلیم ختم کراکےواپس گاؤں چلا جاؤں۔فیسیں پوری کروں یا کچن چلاؤں، اچھا گاؤں سے آئے ہو۔جی بیٹیوں کو پڑھانے کیلئے جو جمع پونجی تھی بیچ کر یہ گاڑی لے کر آگئے تھے۔ میرے رشتے دار میرے شہر آنے اور بیٹیوں کو پڑھانے پر پہلے ہی بہت ناراض ہیں مجھ سے اور میری بیوی سے۔ اب اس مہینے سے بڑی بیٹی نے پارٹ ٹائم جاب شروع کر دی ہے۔کہتی ہے ابا میرے صرف دو سمسٹر رہ گئے ہیں پھر مسئلے حل ہو جائیں گے۔میں نے حوصلہ دیا اور شاباش بھی کہ مشکل حالات میں بھی بیٹیوں کو پڑھا رہے ہو بہت اچھا کام ہے۔اِن شا اللّٰہ کچھ عرصے بعد مہنگائی کم ہو جائے گی اور ہمارا ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔کہنے لگا امید تو نہیں لیکن دیکھیں کیا بنتا ہے۔میں نے پوچھا مایوسی کی وجہ۔کہنے لگا، خان صاحب اور شہباز صاحب۔مطلب، دونوں نے بہت مایوس کیا ہے جی۔خان صاحب سے غریب لوگوں کو بڑی امیدیں تھیں کیونکہ وہ باتیں بہت اچھی کرتے تھے مگر اب پتہ چلا بس باتیں ہی کرتے تھے حکومت چلانا ان کے بس میں نہیں تھا۔ نہ خود کام کیا نہ اوروں کو کرنے دیا۔ کیسے؟ دیکھیں ناں جی ان کی بڑی حکومت گئی تو صوبوں کی چلتی اسمبلیاں توڑ دیں بھلا کوئی سیاست دان ایسے کرتا ہے۔خان صاحب کو کرکٹ اکیڈمی شیڈمی بنانی چاہئے تھی سیاست میں نہیں آنا چاہیے تھا۔اچھا شہباز صاحب سے کیا گلہ ہے، وہ جی وہ وزیراعلیٰ بہت اچھے تھے بڑے کام کئے انھوں نے۔مگر وزیر اعظم بن کر تو وہ گم سم ہی ہو گئے ہیں۔شاید پندرہ سولہ پارٹیوں نے انھیں دبایا ہوا ہے مگرمسئلے تو ہمارے عوام کیلئے ہیں۔ ہمارے پاؤں کے نیچے سے زمین سرک رہی ہے یہ تو ہر وقت جہازوں میں ہی اڑتے رہتے ہیں۔
یہ سیاست دان ملک کے سگے بنتے ہیں لیکن ملک کی خاطر اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں۔اس وقت انھیںمتحد ہو کر ملک کو سنبھالنا چاہیے مگر یہ تو ہر وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میںکوشاں رہتے ہیں ،ان کو کوئی فکر ہی نہیں جب جہاز ڈوبنے کا خطرہ ہو تو سامان کم کیا جاتا ہے یہ اور لاد رہے ہیں۔ملک کیلئے ایک کمرے میں نہیں بیٹھ سکتے لیکن اپنے مفاد کیلئے اکٹھے ہو جاتے ہیںیا خاموش رہتے ہیں۔میں نےکہا ویسے ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کیاہے، کہنے لگا ہم غریب لوگ بھی تواکٹھے نہیں ہوتے۔ نہ حقوق کی بات کرتے ہیں نہ احتساب کی۔ اس کی وجہ کیا ہے، اصل میں ہم سب بھی چھوٹے چھوٹے چور ہی ہیں اسلئے اندر سے ہم سب بھی بہت خوفزدہ ہیں۔ہمارے بھی سمجھوتے چل رہے ہیں۔اچھا یہ بتاؤ آئندہ کس پارٹی کی حکومت بنے گی۔ اس ڈرائیور نے جو جواب دیا وہ بڑا عجیب تھا اس لئے تحریر نہیں کیا جاسکتا….لیکن سوچتی ہوں اس کی بہت سی باتیں درست تھیں ہو سکتا ہے یہ بھی سچ ہو جائے……لکھنے والوں سے گزارش ہے کبھی کبھی اپنے حلقے سے نکل کر دھرتی کے اصل وارثوں سے مکالمہ کریں اور دیکھیں وہ کیا سوچ رہے ہیں اور ہم ان کی سوچ کے کس رخ پرکھڑے ہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:فرانس میں پرتشدد احتجاج: نفرت کی جڑوں کو ختم کیا جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.