Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خواب و خیال کی باتیں اور ڈاکٹر مختار ظفر کی محبوب ہستیاں : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
ادب

خواب و خیال کی باتیں اور ڈاکٹر مختار ظفر کی محبوب ہستیاں : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

ایڈیٹرجنوری 4, 202439 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khwab o khyal book mukhtar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ جیون ایک خواب وخیال ہی تو ہے۔”خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جوسنا فسانہ تھا“یہ مصرعہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ ہمیں پلک جھپکنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے لیکن کبھی ماضی پر ایک نظرڈالیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سب کچھ پلک جھپکتے میں ماضی کاحصہ بن گیا۔خواب وخیال ہوگیا۔
خواب ہمارابہت بڑا سہارا ہیں۔ نفسیاتی توجیح جو بھی ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ خواب ہماری ناآسودہ خواہشوں کی تکمیل کا کام کرتے ہیں۔ وہ منظر جو ہم دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اوردیکھ نہیں پاتے ان خوابوں کے ذریعے ہم ان منظروں میں پہنچ جاتے ہیں۔ وہ محبوب ہستیاں کہ جن سے ہمیں ملنے کی خواہش تھی اورہم انہیں نہیں مل سکے عالم خواب میں ہم ان ہستیوں کے ساتھ بھی ملاقات کرتے ہیں۔ کوئی پری پیکر جوکبھی ہم نے راہ چلتے میں دیکھا، جس کے ساتھ ہم نے کچھ وقت گزارا، یاجسے حاصل کرنے کی ہمیں خواہش رہی اور ہم اسے حاصل نہ کرسکے۔ ان خوابوں کے ذریعے وہ ہمارے ساتھ ہم کلام ہوتاہے صرف ہم کلام ہی نہیں ہوتامکمل طورپر ہماری دسترس میں ہوتاہے۔ ہم خواب میں اپنے ان پیاروں کوبھی دیکھتے ہیں جو کبھی ہمارے ہم سفر تھے اورپھر ہم سے ہاتھ چھڑا کر کسی موڑ پر چپکے سے راہی ملک عدم ہوگئے۔ سو اب وہ ہمارے ساتھ ہمارے خوابوں میں تو موجود رہتے ہیں۔ کسی نے کہا تھا کہ آپ لوگوں سے سب کچھ چھین سکتے ہیں لیکن ان کے خواب نہیں چھینے جاسکتے اور یہی وہ خواب ہوتے ہیں کہ پھر ہم جن کی تعبیر کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔
یہ سب کچھ ہمیں ڈاکٹر مختار ظفر صاحب کی کتاب ”خواب وخیال کی باتیں (کارل مارکس اوراہل نظر کے ساتھ)“ کے مطالعے کے بعد یادآیا۔ ہم نے مندرجہ بالا سطور میں جن خواہشوں کااظہارکیا ڈاکٹر مختار ظفر کی یہ کتاب انہی خواہشات کی تکمیل کی ایک کوشش ہے۔ لیکن انہوں نے ایک اور نقطہ نظر بھی اپنے سامنے رکھا اور اپنے پیش لفظ میں بتادیا کہ انہوں نے اس کتاب کے لیے ان شخصیات کاانتخاب کیا جو انتہائی نامساعد حالات، مزاحمتی مشکلات، حوصلے اور جی داری سے اپنے مقصود نظر پرپہنچیں۔ ڈاکٹر صاحب نے ہماری طرح خواب و خیال میں اپنی انہی محبوب شخصیات کے ساتھ مکالمے کیے ہیں۔کارل مارکس کے علاوہ سٹیفن ہاکنگ، فرانسس برنیئر، نطشے،مہاتمابدھ، رومی، ہیکل، گوئٹے، اینگلز، جارج برنارڈشاہ، بوعلی سینا، امام ابن تیمیہ، ژونگ، حسین بن منصورحلاج اورٹالسٹائی کے ساتھ مکالمے اس کتاب میں شامل ہیں۔
بنیادی طور پر یہ کتاب علم کا ایک خزانہ ہے۔اپنے نظریات اورخیالات کے ذریعے دنیا کا نقشہ تبدیل کردینے والی ان شخصیات کے حالات زندگی مکمل تعارف اور ان کی فکر کا اس کتاب میں تفصیل کے ساتھ احاطہ کیاگیا ہے۔ڈاکٹر مختارظفر نے کمال یہ کیا کہ ان موضوعات کو جو عام طورپرخشک سمجھے جاتے ہیں اپنے مکالموں کے ذریعے دلچسپ بنادیا۔انہوں نے اپنے سوالات کے ذریعے ان شخصیات سے وہ بہت کچھ جاننا چاہا جو وہ خودتو جانتے تھے لیکن اس کتاب کے ذریعے ان کی فکر کو ہم جیسے طالب علموں تک بھی پہنچانا چاہتے تھے۔ اس میں مختلف مفکرین کے افکار کا موازنہ بھی کیاگیا۔ جلال الدین رومی اورہیکل کا موازنہ، رومی اورگوئٹے کاموازنہ اس کتاب کے پہلے حصے میں شامل ہے۔دوسرے حصے کو انہوں نے مجالسہ کا نام دیا ہے۔ اوراس میں ان تمام مفکرین اوران کے نظریات اورخدمات کا ان کی ذاتی زندگیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی ذکرکیاہے۔ابن رشد، ابن خلدون، ابن سینا، حسین بن منصور حلاج کے تذکروں میں ڈاکٹر صاحب نے اسلامی اور مغربی افکار کابھی موازنہ کیا۔ ڈاکٹرصاحب خود چونکہ کئی زبانوں اور علوم پر دسترس رکھتے ہیں اس لیے ان تمام مضامین میں ہمیں قرآن وحدیث کے حوالے بھی دکھائی دیں گے،عربی و فارسی کے اشعار اور ضرب المثل بھی پڑھنے کوملیں گی جو ان مضامین کو قدیم وجدید فکرکا حسین امتراج بنا دیتی ہیں۔
اس کتاب کا مطالعہ بلاشبہ مجھے ایک نئے جہان میں لے گیا۔ایک ایسا جہان کہ جس سے میرے جیسا طالب علم تو ناآشنا ہی تھا۔اگر کچھ جانتابھی تھا تو بس سرسری اورناموں یا مختصر حالات اور نظریات کے تناظر میں۔
میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹرمختار ظفر نے اس کتاب کی اشاعت کے لیے گردوپیش پبلی کیشنز کا انتخاب کیا۔یقینی طورپر یہ کتاب ہمارے مطبوعات کی فہرست میں گراں قدر اضافہ ثابت ہوگی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر حریم طارق کی ڈائری :ِ خواہشوں کے درمیان حائل شیشہ اور ہماری بے بسی
Next Article یاسر پیرزادہ کا کالم : سیاست پر دوست قربان نہ کریں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.