Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اکتوبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
  • کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی
  • ایمرجنسی کا نفاذ: قومی ضرورت یا جمہوریت کے لیے نیا امتحان؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • خیبر پختون خوا میں وفاق کی حکمرانی : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ : متعدد افراد زخمی
  • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹی ٹوئینٹی میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
  • گورنر راج ، لانگ مارچ۔۔۔درمیانی راستہ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
ادب

خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی

ایڈیٹراکتوبر 13, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
birmani logo language
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زبانوں کے علم یا لسانیات سے مجھے شروع سے دلچسپی رہی ہے، میری پیدائش خیرپور میرس سندھ میں ہوئی ، مادری اور پدری زبان سرائیکی تھی جسے میرے ننہیال ملتانی اور ددہیال جاٹکی کہتے تھے، جس محلے میں رہتے تھے وہاں اکثریت اردو بولنے والوں کی تھی لیکن کچھ سندھی بھی تھے ۔ میں ساڑھے تین چار برس کا تھا جب ہم خیرپور سے چوٹی زیریں ہوت والا واپس آ گئے، یہاں سب جاٹکی یا سرائیکی بولتے تھے، پڑھنا شروع کیا تو قاعدے کتابیں اردو میں تھیں لہذا اردو اور سرائیکی چلتی رہیں ، سندھی تقریباً بھول بھلا گئی ، بابا اور امی کبھی کبھار منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے یا دوسروں کی موجودگی میں کوئی نجی اور ذاتی بات سندھی میں کر لیتے تھے تو میری سندھی بھی مکمل طور پر غائب نہیں ہوئی ، پھر سندھ سے کبھی کبھار کوئی رشتہ دار آ جاتے تھے جو سندھی بولتے تھے اور ساتھ ہی سندھی لہجے میں سرائیکی بھی تو میری سندھی مری نہیں ۔
ہمارے ہاں ناصر پشتون لورالائی اور دکی کے پہاڑوں سے اتر کر سردیاں گزارنے آتے تھے اور بہت سے بلوچی بولنے والے گرمیوں میں کھجوروں کا موسم یہاں گزارتے تھے ، یوں بھی ہمارے ہاں دو لسانی لوگ یعنی بلوچی اور جاٹکی بولنے والی آبادی کافی تعداد میں ہے لہذا ان دونوں زبانوں سے بھی شناسائی ہوئی ۔ پھر ہمارے کچھ رشتہ دار جھنگ میں آباد تھے تو جھنگوچی سے بھی واقفیت ہوئی ، بھکر ننہیال جاتے تو وہاں میانوالی کی بولی سے بھی آشنائی ہو گئی ، پھر ایک ماموں کی شادی تلہ گنگ میں ہوئی تو پوٹھواری بھی اجنبی نہ رہی ، سکول میں چھٹی سے انگریزی پڑھائی جاتی تھی لیکن گھر میں امی نے اس سے پہلے ہی ابتدائی قاعدے پڑھا دیے، سکول میں فارسی کا مضمون رکھا ، گھر میں بابا بھی فارسی پڑھنے میں مدد کرتے تھے ۔ بابا نے بعد میں قرآن مجید کا ترجمہ پڑھانا شروع کیا تو ساتھ عربی کا معلم کی ابتدائی جلدیں اور روضہ الادب بھی پڑھا دیں۔ بعد ازاں لسانیات پر کچھ بنیادی کتب بھی پڑھیں ، پھر دوستوں ڈاکٹر مظہر علی جسکانی ، عرفان اللہ خان کھوسہ اور ندیم اکبر خان کھتران مرحوم کے ساتھ افتخار خان لغاری مرحوم کے گھر 32 کیسٹوں پر مشتمل مہا بھارت سیریل دیکھی تو سنسکرت سے بھرپور ہندی سے بھی عدم واقفیت نہ رہی ۔یہ مختصر پس منظر ہے زبانوں اور بولیوں سے تعلق اور دلچسپی کا ۔
ہمارے ہاں ایک مورخ ہیں احسان چنگوانی صاحب جن کی ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی تاریخ پر کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں ۔ وہ تاریخ کو بھی شاعری کی طرح کی کوئی چیز سمجھتے ہیں جو وارد ہوتی ہے اور اس کے مآخذ تحقیق اور چھان پھٹک کو وہ فضول کی سر دردی سمجھتے ہیں، حد یہ کہ عوام میں چلنے والے سینہ گزٹ پر بھی وہ اپنے وجدان کو فوقیت دیتے ہیں ۔ لکھتے ہیں سرائیکی ایک لاکھ سال قدیم زبان ہے اور حضرت آدم علیہ السلام کی زبان بھی سرائیکی تھی ۔ یہ بھی لکھا ہے کہ بیس ہزار سال قبل ملتان میں ایک بہت بڑی بندرگاہ تھی ۔ ماہرین علم الآثار تاریخ اور لسانیات بتاتے ہیں کہ انسان نے زبان کے ذریعے ایک دوسرے تک اپنی بات پہنچانی کوئی پچاس سے ستر ہزار سال قبل شروع کی ، جبکہ اس نے غاروں اور جنگلوں سے نکل کر کھیتی باڑی اور چھوٹی بستیاں بسانا 12 سے 15 ہزار سال ہوئے شروع کیا ۔ بڑے شہر پانچ سے سات ہزار سال قبل آباد ہونا شروع ہوئے ۔
برادر رضی الدین رضی کی فرمائش بلکہ اصرار پر زبانوں کے حوالے سے مضامین کا یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں ۔ اگلے مضمون میں زبانوں کے ارتقاء سے پہلے بنی نوع انسان یا ہومو سیپینز کے ارتقاء کا جامع اور مختصر جائزہ لیں گے ۔ امید ہے آپ کو یہ سلسلہ پسند آئے گا، اپنی رائے سے آگاہ کیجیے گا۔

اور مختصر جائزہ لیں گے ۔ امید ہے آپ کو یہ سلسلہ پسند آئے گا، اپنی رائے سے آگاہ کیجیے گا۔ See less

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قومی زبانیں لسانیات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : زبان سنبھال کے

دسمبر 15, 2021

وسعت اللہ خان کا کالم۔۔کیا لسانیات کا تعلق بھی قومی سلامتی سے ہے ؟

فروری 22, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی اکتوبر 13, 2026
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی اکتوبر 13, 2026
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم اکتوبر 13, 2026
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ اکتوبر 13, 2026
  • کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی اکتوبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.