Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اگست 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نامعلوم حکمران کی فرضی تقریر ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • عمران خان کی قید : حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں سوا سال کی بچی زیادتی کے نتیجے میں دم توڑ گئی
  • آزاد کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد ’دو ہندسوں‘ میں، ایکشن کمیٹی کو ’انڈیا کی حمایت‘ حاصل ہے: رانا ثنا اللہ
  • ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا ریفرنڈم نئے صوبوں کی راہ ہموار کر دے گا : نصرت جاوید کا کالم
  • میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • سوات : تھانے کے باہر خودکش دھماکا۔۔ امن مظاہرے میں شریک 14 افراد ہلاک ۔۔ 15 سے زیادہ زخمی
  • انکل انکل اگلی لاٹھی کب مارو گے؟ وسعت اللہ خان کا کالم
  • محسن نقوی ریٹائر ہوں گے یا صدر بنیں گے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»بھائی جان کا ویژن 2020 ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی
اختصاریئے

بھائی جان کا ویژن 2020 ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی

ایڈیٹردسمبر 11, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جناب عارضی وزیراعظم! ایکسیلنسی چیانگ لی پھنگ! میرے عزیز نوکرشاہو !ہمارے ٹکٹ پہ جیتنے والےاراکین اسمبلی اور پیارے بھولے بھولے جاہل غریب عوام آج کا دن آپ کی تاریخ کے اہم ترین دنوں میں سے ایک ہے کہ آج آپ کا یہ حاکم اعلیٰ آپ کے پسماندہ اور بدبودار علاقے کو ایک اہم منصوبے سے نواز رہا ہے ،میں نے وعدہ کیا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دوں گا ، بس کوئی آٹھ چھ ماہیاں ہی گزری ہیں کہ میں نے ان تمام علاقوں سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے جہاں لائن لاسز 10  فیصد سے کم ہیں ، اور اگرآپ کے علاقے میں اس سے زیادہ ہیں تو پھر آپ کی بدقسمتی ، یا پھرآپ بجلی چوری کرتے ہوں گے ، میں نے سسٹم میں ایک لاکھ میگاواٹ بجلی شامل کر دی ہے ، ہم چین ایران اور بھارت کو بجلی برآمد کر نے کے قابل ہو گئے ہیں ،اور اب ہم 2020  ء کی بجلی کی ضروریات کے بارے میں سوچ رہے ہیں ، ہمارا کمال یہ ہے کہ ہم نے یہ کارنامہ کوئلے سے چلنے والے ایسے پلانٹ لگا کر انجام دیا ہے جو باقی دنیا بند کر رہی ہے، یقین نہ آئے تو جناب پھنگ سے پوچھ لیں یہ بھی اپنے ملک میں ایسے پلانٹ ڈائنامائٹ سے اڑا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہم کوئلہ بھی آپ کی خاطر کوئی گھٹیا مقامی نہیں، امپورٹڈ  استعمال کر رہے ہیں ۔ آج میں اپنے دست مبارک سے دس ہزار میگاواٹ کے جس پلانٹ کا افتتاح کر رہا ہوں 2020 ء  تک یہ ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہو گا ۔ہم نے بہاولپور کے صحرا میں 10ہزار میگاواٹ کا سولر پلانٹ لگایا جس کی گنجائش ایک لاکھ میگاواٹ تک بڑھا دیں گے اور 2020  ء تک ہم ایک کروڑ میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کر رہے ہوں گے جو ہم سی پیک کے راستے دنیا بھر کو برآمد کریں گے ، ہمارے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کا ویژن یہ ہے کہ 2030 ء  تک ہم زمین سے باہر دوسرے سیاروں کو بھی بجلی برآمد کریں۔ ترقی کے دشمنوں کی وجہ سے ہماری اورنج لائن ٹرین دو سال لیٹ ہو گئی ورنہ آج ہم جھنگ بلکہ حویلی بہادر شاہ میں میٹرو ٹرین کا آغاز کر رہے ہوتے   ۔۔۔ اور خدا کی قسم میرے کسی بھی منصوبے میں اگر 2020 ء  تک بھی ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو اگر اس وقت میں زندہ نہ بھی ہوں تو میری لاش کو قبر سے نکال کے مینار پاکستان کے ساتھ لٹکا کر پھانسی دے دی جائے ، دشمنوں کو بھی علم ہے کہ میرے منصوبے دھیلے بھر کی کرپشن سے بھی پاک ہیں لہذا کسی آڈٹ کی صورت میں شرمندگی سے بچنے کے لئے انہوں نے میرے تمام منصوبوں کے ریکارڈ نذرآتش کر دیے ہیں۔۔عظمت وہ ہوتی ہے جس کے دشمن بھی معترف ہوں ، جب ماڈل ٹاؤ ن قتل عام کے بعد بھائی جان میری قربانی دینے پہ تیار ہو گئے تھے اور میرا استعفیٰ  تیار کر لیا تھا تو زرداری جیسے شخص نے آگے آ کر انہیں اس حماقت سے منع کیا۔ چین اور ترکی کے ٹھیکیدار اور انویسٹر کہتے ہیں کہ آپ جیسی پارٹی ہمیں سری لنکا اور ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو میں بھی نہیں ملی، یہ ہوتی ہے عظمت اور یہ عظمت مجھے آپ کی خدمت اور بھائی جان کے ویژن کی بدولت ملی ، اور میری ویژن ماشاءاللہ اتنی تیز ہے کہ چودھری نثار کا ہاتھ تھام کے گھپ اندھیری راتوں میں تاریک گوشوں میں تاریخی ملاقاتیں کرتا رہا ہوں۔ہمارے 2020 کے ویژن میں شامل منصوبوں کے بارے میں جان کے آپ کی عقل دنگ تک جائے گی ۔ ہم 2018 ء  کے الیکشن کے فورا بعد بحیرہ عرب میں دریائے سندھ کے ڈیلٹا سے تبت کی جھیل مانسروور میں اس کے دہانے تک دریائے سندھ کو جہازرانی  کے قابل بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کریں گے اور چھ ماہ میں اسے مکمل کریں گے ۔ہمارے دریا راوی ،  ستلج اور بیاس جو سندھ طاس معاہدے میں بھارت کو دے دیے گئے تھے ہم سینکڑوں بڑے بڑے سولر ٹیوب ویل لگا کر انہیں دوبارہ بہائیں گے۔ہم چاند،  مشتری ، زہرہ اور مریخ تک میٹرو خلائی شٹل سروس شروع کریں گے۔ہم سورج تک بجلی کے تار بچھا کر ڈائریکٹ بجلی زمین  پر لائیں گے اور براعظم افریقہ کو برآمد کریں گے۔ہم بحیرہ عرب کی تہہ میں ایک سرنگ بنا کر کراچی سے دبئی تک سڑک اور ریلوے لائن  بچھا دیں گے۔بھائی جان کا ایک اور ویژنری پلان     کے ٹو سے ماؤ نٹ ایورسٹ تک معلق پل بنا کے پاکستان کو دوست ملک نیپال سے جوڑنا ہے۔تو آئیں ترقی کے سفر میں میرا اور بھائی جان کا ساتھ دیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطاہر القادری کا ” یزیدی قوت “ سے اتحاد ۔۔ شاہد راحیل خان
Next Article سعودی عرب اور تایا صبغت اللہ ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نامعلوم حکمران کی فرضی تقریر ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 7, 2026

عمران خان کی قید : حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 6, 2026

کراچی میں سوا سال کی بچی زیادتی کے نتیجے میں دم توڑ گئی

اگست 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایک نامعلوم حکمران کی فرضی تقریر ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اگست 7, 2026
  • عمران خان کی قید : حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 6, 2026
  • کراچی میں سوا سال کی بچی زیادتی کے نتیجے میں دم توڑ گئی اگست 6, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد ’دو ہندسوں‘ میں، ایکشن کمیٹی کو ’انڈیا کی حمایت‘ حاصل ہے: رانا ثنا اللہ اگست 5, 2026
  • ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے : وجاہت مسعود کا کالم اگست 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.