اپر کوہستان: داسو جانے والی گاڑی میں دھماکے سے ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر محمد عارف کے مطابق دھماکا برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی میں کیمپ کے قریب ہوا، دھماکے میں 39 افراد زخمی بھی ہوئے۔
محمد عارف کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 ایف سی اہلکار اور 4 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گاڑی میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد شامل تھے، زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے۔
محمد عارف کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
(بشکریہ: جیونیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

