Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امر جلیل کا کالم : میں ہوں رازوں کا رکھوالا
امر جلیل

امر جلیل کا کالم : میں ہوں رازوں کا رکھوالا

ایڈیٹراپریل 6, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پورے ہوش و حواس کے ساتھ آج میں ایک راز سے پردہ اٹھا رہا ہوں۔ رازوں کی بےدریغ حفاظت کرنے والوں کو چوکنا ہونے کی ضرورت نہیں۔ آج میں جس راز سے پردہ اٹھا رہا ہوں اس راز کا واسطہ 1947ءمیں پاکستان بننے اور 1971ءمیں پاکستان ٹوٹنے سے نہیں ہے۔ اس راز کا واسطہ ناقابلِ معافی جرم سے نہیں۔ یاد ہے نا وہ گھنائونا جرم جب انتہائی تشویش ناک حالت میں کوئٹہ سے کراچی ماڑی پور ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد قائداعظم کو گورنر ہائوس پہنچانے کیلئے ایک ناقص پھٹیچر ایمبولنس مہیا کی گئی تھی؟ کس بھاری بھرکم کے کہنے پر بانیٔ پاکستان کے لئے پھٹیچر ایمبولنس مہیا کی گئی تھی؟ یہ ایک تاریخی راز ہے جس سے کسی نہ کسی روز پردہ اٹھا کر دم لوں گا مگر آج نہیں…
کئی راز میرے سینے میں دفن ہیں۔ میں خود حتماً دفن ہونے سے پہلے تمام راز ایک ایک کرکے آپ کو بتادوں گا۔ میں آپ کو یہ بھی بتادوں گا کہ کس ہستی کے کہنے بلکہ حکم پر ایک جاہل، غیرمانوس، اجنبی نشانہ باز کو وزیراعظم لیاقت علی خان کے عین سامنے غیرملکی سفیروں کی صف میں بٹھایا گیا تھا؟ اس نوعیت کے رازوں کے بارے میں جاننے کیلئے مناسب وقت اور وقوع کا انتظار کرنا پڑے گا۔ میرے علاوہ میرے دوچار ہم عمر اور ہم عصر بھی تاریخی راز داں تھے۔ وہ بھی میری طرح بہت کچھ جانتے تھے مگر ان میں میری طرح صبر و تحمل نہیں تھا۔ ایک سیاسی راز سے پردہ اٹھانے کے بعد میرا ایک ہم عصر راز داں پھر کبھی کسی کو دکھائی نہیں دیا۔ ایسا لگتا تھا وہ کبھی اس دنیا میں آیا ہی نہیں۔ ایسے میں بھول کر بھی کسی سرکاری اور حکومتی راز سے پردہ اٹھانے یعنی افشا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ آج کا راز میرے اپنے بارے میں ہے۔ آج میں اپنے ایک راز سے پردہ اٹھا رہا ہوں۔ایک لمبے عرصے تک میں ایوانِ صدر اسلام آباد میں خاکروب رہ چکا ہوں۔ میرے اڑوس پڑوس کے لوگ بھی نہیں جانتے تھے کہ میں روزانہ صبح شام اور کبھی کبھی رات میں ایوانِ صدر کیا کرنے جاتا تھا، وہ کس قسم کی میری ملازمت تھی؟ پوچھنے پر میں پڑوسیوں کو بتاتا تھا کہ میں ایک قسم کا ٹائم کیپر ہوں۔ کام کی نوعیت پوچھنے پر میں ان کو بتاتا تھا کہ ایوانِ صدر میں داخل ہونے والی اور ایوانِ صدر سے باہر جانے والی گاڑیوں کے نمبر، ماڈل، گاڑی میں موجود افراد کی جنس، تعداد اور ایوانِ صدر میں آنے اور ایوان صدر سے جانے کے اوقات ایک مخصوص رجسٹر میں درج کرتا تھا۔
ایک عرصہ تک بات بنی رہی۔ ایوانِ صدر میں کام ملنے یعنی ملازمت ملنے کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ سب مجھے عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ عامیانہ پیرائے میں مجھے توپ سمجھتے تھے۔ یہاں پر میں آپ سب کو ایک اہم آگاہی دینا چاہتا ہوں۔ کچھ جگہیں، میرا مطلب ہے مقام اور مقام سے میری مراد ہے عمارت، محکمہ جات، دفاتر بڑے حساس ہوتے ہیں۔ اگر آپ ایسی کسی حساس جگہ ملازمت کرتے ہیں تب آپ کو لازماً چوکنا رہنے کی ضرورت پڑتی ہے، خاص طور پر صحافی بھائیوں سے، چپڑی چپڑی باتیں کرکے وہ آپ سے راز اگلوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کہتے ہیں نا کہ پولیس کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی۔ اسی طرح صحافیوں کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی… یہ باتیں میں آپ کو اس لئے بتا رہا ہوں کیوں کہ میں خود صحافی رہ چکا ہوں اور ایک لحاظ سے اب بھی صحافی ہوں۔ صحافی بھائیوں نے آخرکار پتہ چلا لیا کہ میں ایوانِ صدر میں ٹائم کیپر وغیرہ نہیں بلکہ میں خاک روب تھا۔ سب سے سینئر صحافی نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے کہا: یہ شخص ایوانِ صدر کا بھنگی ہے۔ اسکے پاس کیا خاک کے راز ہوں گے۔
یہیں پر صحافی بھائیوں سے بھول چوک ہو گئی۔ میرے پاس ایوانِ صدر کے غیرسیاسی رازوں کے انبار ہیں۔ مثلاً، ایک صدر صاحب اس وقت تک ہاتھ باندھے وزیراعظم کے سامنے بیٹھے یا اکثر کھڑے رہتے تھے جب تک وہ ایوانِ صدر سے تشریف لے نہیں جاتے تھے۔ ان کا نام میں آپ کو کبھی نہیں بتا سکتا۔ یہ راز ہے۔ ایک صدر صاحب شاور Showerکے نیچے نہانا پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ بالٹی میں پانی بھر کر، لکڑی کی چھوٹی سی چوکی پر بیٹھ کر نہانا پسند کرتے تھے۔ ان کا نام میں بتا نہیں سکتا۔ یہ راز کی بات ہے۔ ایک صدر صاحب کو ضرورت سے زیادہ اپنی جان کی پروا تھی۔ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ ایک رات میں کئی مرتبہ بیڈ روم بدلتے تھے۔ کبھی کبھی تو مجھے ان کے دس باتھ روم صاف کرنا پڑتے تھے۔ آپ ان کا نام مت پوچھیں۔ ایک صدر صاحب کو ایوانِ صدر کے ایوانوں میں آدھی رات کے وقت نقاب اوڑھے، کالے لباس میں ملبوس ایک عورت چلتے پھرتے نظر آتی تھی۔ اسے دیکھ کر صدر صاحب کی جان نکل جاتی تھی۔ صدر صاحب کے علاوہ وہ پُراسرار عورت کسی کو نظر نہیں آتی تھی۔ تعویذ گنڈے کرنے والی چڑیل جیسی بڑھیا نے صدر صاحب کو بتایا تھا کہ انہیں دکھنے والی کالے لباس میں ملبوس عورت اصل میں روح تھی۔ اسے نکالنے کے لئے روزانہ دو کالے بکروں اور آٹھ کالے مرغوں کا خون ایوانِ صدر کے اطراف چھڑکتے رہنا پڑے گا۔ جب تک صدر صاحب ایوانِ صدر میں رہے، تب تک تھر تھر کانپتے رہے۔ میں صدر صاحب کا نام آپ کو فی الحال بتا نہیں سکتا مگر میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ مناسب وقت آنے پر ان صدر صاحبان کے ناموں کو راز رہنے نہیں دوں گا۔ ان کے نام میں آپ کو بتادوں گا۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : کچھ آئین، نصاب اور تعلیم کے بارے میں
Next Article محمد اظہار الحق کا کالم : ایک اور مافیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.