Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاوید کا کالم : "آخری دھاوے” میں نرمی کا عندیہ؟
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم : "آخری دھاوے” میں نرمی کا عندیہ؟

ایڈیٹرنومبر 20, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

منگل کی صبح اٹھ کر عادتاََ یہ کالم لکھنے سے قبل گھر آئے اخبارات کے پلندے پر سرسری نظر دوڑائی۔ اردو کے ایک اخبار کی لیڈ سٹوری نے چونکا دیا۔ صفحہ اوّل پر چھپی یہ خبر انصار عباسی نے لکھی تھی۔ موصوف میری طرح عملی رپورٹنگ سے کنارہ کش نہیں ہوئے۔ چوندی چوندی خبروں کی تلاش میں جتے رہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین رابطہ ہوا ہے۔ اس کی بدولت کوشش ہورہی ہے کہ تحریک انصاف کو24نومبر کے روز اسلام آباد پر ایک اور لشکر کشی سے باز رہنے کو آمادہ کیا جائے۔ حکومت اورپی ٹی آئی کی جانب سے کون لوگ رابطے میں ہیں ان کے نام انصار صاحب نے نہیں لکھے۔ نہ ہی ان ممکنہ شرائط کا اشارتاََ بھی ذکر کیا جو تسلیم کرلی جائیں تو تحریک انصاف 24نومبر کو اسلام آباد پر ایک اور دھاوا بولنے سے بازرہ سکتی ہے۔ یہ کالم لکھتے وقت میں ہرگز اس قابل نہیں کہ انصار عباسی کی لکھی خبر کی تردید یا تصدیق کرسکوں۔
ان کی لکھی خبر پڑھتے ہوئے البتہ یاد آیا کہ اتوار کی شام دوستوں کی محفل میں موجود تھا۔ وہاں موجود ایک متحرک صحافی نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ شاید تحریک انصاف اس انداز میں اسلام آباد کی جانب روانہ نہ ہو جس کے بارے میں مذکورہ محفل میں موجود کئی شرکاء پریشانی کا اظہار کررہے تھے۔ جس صحافی نے دھرنا موخر یا منسوخ ہوجانے کا ذکر کیا تھا ان سے میرے بے تکلفانہ مراسم نہیں۔ کج بحثی میں لہٰذا الجھنے سے گریز کیا۔ پیر کے دن مگر خبر ملی کہ اس روز ایپکس کمیٹی کا جو اجلاس ہونا تھا اسے منگل کے دن تک موخر کردیا گیا۔
صحافی ہر خبر کو اس نگاہ سے دیکھنے کا عادی نہیں ہوتا جو عام قاری استعمال کرتا ہے۔ جو خبر سرکار نے فراہم کی اس کا دعویٰ تھا کہ وزیر اعظم صاحب کی ناسازی طبع کی وجہ سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر کردیا گیا ہے۔ ’’ناسازی طبع‘‘ ایک فطری امر ہے۔ وزیر اعظم گزشتہ چند دنوں سے ایک نہیں دو علاقائی اور عالمی امور سے متعلق پہلے سعودی عرب اور بعدازاں آذربائیجان میں ہوئی اعلیٰ سطحی کانفرنسوں میں شریک ہوئے تھے۔ اسلام آباد کا موسم بھی ان دنوں بدل رہا ہے۔ ایسے میں طبیعت کا ناساز ہوجانا انہونی تصور کرنا نہیں چاہیے۔ اتوار کی شام سنی ایک خبر کی وجہ سے لیکن میرا شکی ذہن چند لمحوں کو یہ سوچنے کو مجبور ہوا کہ غالباََ ناسازی طبع‘‘ کو تحریک انصاف سے حکومتی روابط یقینی بنانے کے لئے جواز کے طورپر استعمال کیا گیا ہے۔
ایپکس کمیٹی ہمارے ہاں فیصلہ سازی کا تقریباََ حتمی ادارہ ہے۔ اس کے اجلاس میں وزیر اعظم کے علاوہ صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوتے ہیں۔ قومی سلامتی کے امور پر توجہ دینے والے اس فورم میں آرمی چیف کے ساتھ آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود ہوتے ہیں۔ بطور صحافی میں یہ بات تسلیم کرنے سے قطعاََ انکار کرتا ہوں کہ پیر کے روز اگر ایپکس کمیٹی کا اجلاس طے شدہ وقت کے مطابق شروع ہوجاتا تو اس کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کے دن اسلام آباد پر ایک اور دھاوا بولنے کا ذکر نہ ہوتا۔ خیبرپختونخواہ کا وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے علی امین گنڈاپور مذکورہ دھرنے کے بارے میں وضاحتیں دینے کو مجبور ہوجاتے۔ منگل کی صبح اٹھ کر انصار عباسی کی خبر دیکھی تو دو جمع دو کرنے کو مجبور ہوگیا۔
طولانی تمہید کے بعد یہ لکھنا بھی لازم گردانتا ہوں کہ ٹھوس معلومات تک رسائی کے بغیر جبلی طورپر میرے لئے یہ سوچنا بہت مشکل ہورہا ہے کہ تحریک انصاف 24نومبر کے روز اسلام آباد مارچ کی صورت آنے کا ارادہ ملتوی کردے گی۔ اڈیالہ جیل میں مقید عمران خان بہت دنوں سے اسلام آباد پر ’’آخری دھاوا‘‘ بولنے کو بے چین ہیں۔ اپنے ملاقاتیوں سے وہ اس کا تقاضہ کرتے رہے۔ بہت سوچ بچار کے بعد تحریک انصاف کے رہ نمائوں نے انہیں پیغام پہنچایا کہ چند ہی ہفتے قبل تحریک انصاف کے بے تحاشہ کارکن سرکاری جبر کا مقابلہ کرنے اسلام آباد کے ریڈزون داخل ہوگئے تھے۔ یہاں کئی گھنٹوں تک انہوں نے پولیس کی لاٹھیوں اور اس کی جانب سے پھینکی آنسو گیس کا سامنا کیا۔ پولیس کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیں امید تھی کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخواہ سے آئے ایک بڑے ہجوم کے ساتھ ریڈزون پہنچ جائیں گے۔ علی امین مگر اپنے ہمراہ آئے قافلے کو اٹک کے پاس چھوڑ کر ’’چور راستوں‘‘ سے اسلام آباد میں داخل ہوگئے۔ ریڈ زون پہنچنے کے بجائے اس کے قریب واقع خیبرپختونخواہ ہائوس میں داخل ہوئے۔ وہاں چائے پی رہے تھے تو ’’چھاپے‘‘ کی آواز آئی اور وزیر اعلیٰ وہاں سے ’’غائب‘‘ ہوگئے۔ کئی گھنٹوں کی پراسرار گمشدگی کے بعد پشاور پہنچے اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ’’اچانک‘‘داخل ہوگئے۔ وہاں کھڑے ہوکر انہوں نے اپنی ’’گمشدگی‘‘ کے بارے میں جو داستان سنائی وہ کسی بھی حوالے سے قابل اعتبار نہیں تھی۔
عمران صاحب کوبتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور کے گزشتہ دھاوے کے حوالے سے پراسرار گمشدگی اور نموداری نے کارکنوں کو بددل کردیا ہے۔ انہیں حوصلہ دینے اور اسلام آباد پر ایک اور دھاوا بولنے کے لئے وقت درکار ہے۔ بہتر یہی ہوگا کہ اسلام آباد پر ’’آخری دھاوا‘‘ 25دسمبر یا 20جنوری کے دنوں تک موخر کردیا جائے۔ تحریک انصاف کے قائد مگر اپنے ارادے پر قائم رہے اور ازخود 24نومبر کا اعلان کردیا۔
مذکورہ تاریخ کا اعلان کردینے کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان مسلسل تحریک انصاف کے کارکنوں کو اپنے بھائی سے جیل میں ہوئی ملاقاتوں کے بعد ’’تخت یا تختہ‘‘ والے پیغامات دے رہی ہیں۔ عمران صاحب کی اہلیہ بھی پشاور میں وزیر اعلیٰ کے لئے مختص گھر میں بیٹھ کر وہاں کے ’’ناراض اور بددل‘‘ ہوئے کارکنوں سے دلوں کو حوصلہ دینے والی ملاقاتیں کررہی ہیں۔ تحریک انصاف کے اہم رہ نمائوں کو چند ’’فرائض‘‘ بھی ان کی جانب سے سونپے جارہے ہیں۔ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان صاحبہ کے متحرک ہوجانے کے باوجود تحریک انصاف نے حکومت یا مقتدرہ سے چند ٹھوس رعایتوں کے حصول کے بغیر 24نومبر کا دھرنا ملتوی یا منسوخ کردیا تو تحریک انصاف کے کارکنوں کی اکثریت بہت بددل ہوجائے گی۔ ہماری سیاست میں لیکن کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ میں اسے سمجھنے کے لئے منطق کے استعمال سے گریز اختیار کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
(بشکریہ: نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نصرت جاوید کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرذادہ کا کالم : وی پی این غیر شرعی۔ الحمدللّٰہ
Next Article موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کے بچوں پر اثرات : عالمی یوم اطفال کے موقع پر شاہ نواز خان کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

شُرلی، پٹاخہ اور بم ۔۔ بلوُ راکٹ کی کہانی : سہیل ورائچ کا کالم

اگست 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.