Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : خوشی ہے اک معصوم پرندہ
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : خوشی ہے اک معصوم پرندہ

ایڈیٹردسمبر 2, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جھوٹی سچی معلومات،تجزیوں اور تبصروں کی بھرمار اور یلغار میں ہم سب ایک عجیب اذیت ناک منظر کا حصہ بن چکے ہیں۔جہاں خوشی کا معصوم پرندہ پر مارنے کی جرات نہیں کر سکتا اسلئے کہ ہمارے مزاج کی برہمی اور تلخی اسے ادھر کا رخ کرنے نہیں دیتی۔پرندے اور جانور رویوں کی زبان سمجھتے ہیں۔اپنائیت بھرے لہجے اور محبت میں رچے احساس کے ذریعے رابطے قائم ہوتے ہیں۔جب خوشی کا معصوم پرندہ ہم سے فاصلہ کر لیتا ہے تو ہمارے اندر بھی اڑنے،لہرانے،چہچہانے اور کِھلکھلانے کی خواہش دم توڑنے لگتی ہے۔کھڑکی کے باہر موجود فطرت کے دلکش منظر نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔اسلئے کہ ہم انہیں اہمیت ہی نہیں دیتے۔ہماری نظریں اس اسکرین سے جمی رہتی ہیں جہاں گلے شکوے، سوالات، اعتراضات ،خدشات اور بے یقین رْتوں کا ڈیرہ ہوتا ہے۔ہم بے معنی سوال و جواب اور تکرار میں گھرے رہتے ہیں کیونکہ دوسرے ہمیں قائل کر پاتے ہیں اور نہ ہم انہیں اپنی رائے سے اتفاق کرنا سکھا سکتے ہیں۔یوں ہجوم کا ہر فرد تنہا لڑتا جھگڑتا مزید دکھی اور تنہا ہوتا جا رہا ہے۔کبھی کبھار ہم اپنے وجود پر بٹھائے گئے مصنوعی پہرے ہٹا کر اپنی اصل کے مطابق جینے کی کوشش کرتے ہیں تو دل سے ہنستے ہیں،بچوں کی طرح کھلکھلا کر زندگی جینے کا لطف حاصل کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹر فاطمہ حسن ایک ہفتے کیلئے کراچی سے لاہور تشریف لائیں تو شدید اسموگ کے باوجود لاہور کی ادبی محفلوں کی رونقیں دوبالا ہو گئیں ، ڈاکٹر فاطمہ حسن اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں ،خوبصورت شاعرہ، محقق ،دانشور اور منتظم ہونے کے ساتھ صوفیانہ مزاج رکھنے والی انسان ہیں۔دنیا بھر سے کراچی آنے والے ادیبوں کی پذیرائی میں پیش پیش رہتی ہیں۔اْن کی شخصیت کی اپنائیت اور مہربان رویے کے باعث نئی نسل کے لوگ ان سے خاص عقیدت رکھتے ہیں۔
لاہور سے ڈاکٹر فاطمہ کے گہرے تعلق کے حوالے ان کے دور طالبعلمی کے دوست غزالہ نثار، اسلم ملک اور خوبصورت شاعر منیر نیازی ہیں۔ پچیس برس قبل منیر نیازی سے محبت و عقیدت ہی میری ڈاکٹر صاحبہ سے دوستی کی وجہ بنی اور وقت کے ساتھ یہ دوستی گہری ہوتی گئی کہ دونوں طرف اخلاص کی فراوانی تھی۔ ڈاکٹر صاحبہ کو دوسروں کو عزت دینے اور اْن کی پذیرائی کرنے میں کمال حاصل ہے۔وجدان کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک محفل کا اہتمام کرنا چاہتی تھی لیکن انہوں نے اپنی تعریف و توصیف پر مبنی اپنے تذکرے کی بجائے اسے پروین شاکر اور شاہدہ حسن کی سالگرہ سے جوڑ دیا اور دن بھی 24 نومبر کا چنا گیا جس دن احتجاج کے باعث راستے مسدود اور رابطے مفقود ہو چکے تھے۔دوست ہماری گزارش اور ڈاکٹر فاطمہ کی محبت میں آسان اور مختصر سفر کے طویل اور دشوار گزار مرحلوں سے گزر کر پہنچے تو بہار کا گمان ہوا، سلمی اعوان، یاسمین حمید،غزالہ نثار ،حسین مجروح، نیلم احمد بشیر،ڈاکٹر شاہدہ دلاور،الماس شبی،فرزانہ نیناں،ڈاکٹر غافر شہزاد،پروفیسر اعجاز احمد ،عدیل برکی،عامر اور ثمرین کی شرکت میں علمی گفتگو ، شاعری اور سنگیت کا راج رہا ، پروین شاکر اور شاہدہ حسن کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ایسی ہی ایک محفل شعیب بن عزیز کے گھر کینیڈا سے تشریف لانے والے بے مثل شاعر اشفاق احمد کے اعزاز میں منعقد ہوئی، شہر کی قد آور علمی ادبی ہستیوں کی سنگت میں ہلہ گلہ غالب رہا، سب نے اپنے اندر مقید آوازوں کو کھل کر رہائی دی۔ کسی جگہ بھی نہ سیاسی گفتگو چھیڑی گئی نہ بے وجہ بحث مباحثے اور غم وغصے کی کیفیت کو طاری ہونے کا موقع دیا گیا۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ بے مقصد بحث کے بوجھ سے آزاد ہو کر خود کی بات بھی سنیں اور خوشی کے معصوم پرندے کیلئے کھڑکی بھی کھلی رکھیں۔بہت سی بیماریوں ، ڈپریشن اور اضطراب سے نجات ملے گی۔ مسائل ہمارے پریشان رہنے ، لڑنے جھگڑنے اور تکرار سے حل نہیں ہوں گے، عمل سے بتدریج کم ہوتے جائیں گے۔ آخر میں ڈاکٹر فاطمہ حسن کی غزل کے شعر پڑھ کر لطف اندوز ہوں۔
خواب تصورچاند اور راتیں
خود سے باتیں تم سے باتیں
خوشی ہے اک معصوم پرندہ
جسکے چاروں اور ہیں گھاتیں
آس امید بساط سے باہر
کیسی چالیں کیسی ماتیں
تم بن موسم ایک ہی جیسے
سردی ،گرمی خزاں برساتیں
ساتھ تمہارے کٹ جاتے تھے
لمبے دن اور چھوٹی راتیں
ریت پہ جاکر لکھ آئوں گی
اپنے دل کی ساری باتیں
دوطبقوں میں بٹی ہوئی ہیں
اعلیٰ ذاتیں ، ادنیٰ ذاتیں
ہجرت کرگئی چاند کی بڑھیا
گوگل پہ اب چرخا کاتیں
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر صغرا صدف کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم : سوگوارانِ جمہوریت
Next Article نصرت جاوید کا کالم: اسلام آباد پر چڑھائی اور جوابی کارروائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

ستمبر 18, 2026

حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 15, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.