اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں وکلا احتجاج کے باعث نا پہنچ سکے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کے باعث فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزمان کے وکیل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلا سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے۔
وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، اس پر جسٹس مندوخیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج معلوم تھا راستے بند ہیں تو ٹائم پر نکل آتے، شاید یہ چاہتے ہیں ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں، اگر کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔
جسٹس امین الدین نے عدالت عملے سے پوچھا کیا دوسرے کسی بھی فریق کا کوئی وکیل ہے؟ جس پر بتایا گیا کہ کسی فریق کا کوئی وکیل نہیں پہنچ سکا، ویڈیو لنک پر بھی کوئی وکیل موجود نہیں ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سِولینزکے مقدمات سےمتعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

