Browsing: اہم خبریں

اس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں ابتدائی طور پر پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے ہیں تاہم پولیس اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئےگی وہ من وعن عوام کو منتقل کررہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور منہگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ طویل مذاکرات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل طور پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔‘

اگر ہم نے اپنی درسگاہوں کو آؤٹ سورس کر دیا تو صرف عمارتیں اور انتظام نہیں بدلیں گے، بلکہ خدشہ ہے کہ ہماری صدیوں کو محیط تعلیمی روایت، ہماری علمی شناخت اور ہمارا فکری ورثہ بھی آؤٹ سورس ہو جائے گا۔

یہ لانگ مارچ میرپور سے ہوتا ہوا گذشتہ دو روز سے راولاکوٹ کے مقام پر رکا ہوا تھا۔ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو مظفر آباد کی طرف پیش قدمی سے روک دیا تھا اور جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب عوامی ایکشن کمیٹی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ابھی راولاکوٹ میں ہی رکیں گے۔

جب ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ رونما ہوا تو اس کے بعد پولیس کنٹرول پر ایس ایس پی کی طرف سے وائر لیس پر یہ پیغام چلایا گیا کہ علاقے میں کسی کو بھی اس واقعے کی ویڈیو نہ بنانے دی جائے اور اگر لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر سے اس کی ویڈیو بنا رہے ہیں تو ان کو روکنے کے لیے جو ممکن ہو سکے اقدامات کریں۔
مقامی پولیس کے اہلکار کے مطابق پولیس اہلکار چند گھروں کی چھتوں پر بھی گئے جہاں پر کچھ نوجوان جلے ہوئے ہیلی کاپٹرز اور امدادی کاموں کی ویڈیوز بنا رہے تھے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، بدقسمت خاندان ملتان سے مری کی جانب جا رہا تھا، وین میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، جن کی تعداد 10 تھی، وین اس جانب گری جہاں سے دروازے کھولنا ممکن نہ تھا۔