Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پی ٹی آئی یا نون لیگ کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بناؤں گا : بلاول بھٹو زرداری
اہم خبریں

پی ٹی آئی یا نون لیگ کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بناؤں گا : بلاول بھٹو زرداری

ایڈیٹرفروری 1, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bhutto bbc
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں اگر مخلوط حکومت تشکیل پائی تو وہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں سے کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہتے۔
بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’میں پی ڈی ایم کے کردار سے پہلے سے مایوس تھا۔ میں میاں صاحب کے کردار سے سخت مایوس ہوں اس لیے آج کل ہمارے فاصلے کافی واضح ہیں اور اگر انھوں نے یہی پرانی سیاست کرنی ہے تو میں ان کا ساتھ نہیں دے سکتا۔‘انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ’ایک زمانے میں ہمارا یہ خیال تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی لیکن یہ ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔‘
سیاسی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے تجزیہ نگاروں کا یہی کہنا ہے کہ اس بار ملک میں ایک بار پھر مخلوط حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے ایسے میں پیپلز پارٹی کس جماعت کا ساتھ دینا چاہے گی؟
اس سوال پربلاول بھٹو نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دینا چاہتے تاہم انھوں نے آزاد امیدواروں کے ساتھ حکومت بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’میری نظر میں دونوں (عمران خان، نواز شریف) پرانی سیاست کرنا چاہتے ہیں، وہی (سیاست) جو (ہم نے) بار بار ناکام ہوتے ہوئے دیکھی ہے۔ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں میں سے کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہتا۔ ہم ایک نئی سوچ اور جذبے کے ساتھ ملک کے نظام کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ یہ لوگ (ن لیگ، تحریک انصاف) جمہوریت اور ریاست کو اپنی ذاتی انا کی وجہ سے نقصان پہنچاتے ہیں۔
آزاد امیدواروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ’اکثریت پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نہیں ہیں، ایسے لوگ ہیں پنجاب میں جو ن لیگ کے مخالف ہیں اور آزاد ہیں۔ بہت سے ایسے ہیں جو ایک زمانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھے یا پی پی پی کے ساتھ تھے اور انھوں نے خود کو ان سے آزاد کروا لیا ہے۔‘
انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کو آزاد امیدواروں کا ساتھ مل سکتا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب میں انتخابی مہم پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم تو چاروں صوبوں میں مہم چلا رہے ہیں۔ بہت سے جلسوں سے خطاب کیا ہے۔ ہم انتخابات اور جمہوریت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔‘
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ابھی تو شروعات ہیں اور وہ آگے چل کر بہت کام کریں گے۔
ملک کی سیاسی صورتحال اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف کیسز میں سنائی گئی سزاؤں کے بعد انتخابات کی شفافیت پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ہمارے ملک میں سٹینڈرڈ ہائی نہیں ہیں، سنہ 2018 میں بہت سے سیاستدان الیکشن نہیں لڑ سکے تھے اور سنہ 2013 میں بھی بہت سے سیاستدان الیکشن نہیں لڑ پائے تھے۔‘تاہم انھوں نے عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مکافاتِ عمل ہے۔‘
’اس پورے وقت میں (سنہ 2013 سے سنہ 2018) جو سیاست دان سب سے زیادہ خوش تھا وہ عمران خان تھا۔ یہ مکافات عمل ہے۔ اگر آج وہ آؤٹ ہیں تو انھیں اپنے سیاسی فیصلوں کو بھی دیکھنا چاہیے: انھوں نے اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا، انھوں نے اداروں پر غیر جمہوری انداز میں حملے کیے۔ ہم پاکستان میں رہتے ہیں، ان کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ اس قسم کے تشدد کو پاکستان کی ریاست برداشت نہیں کرے گی۔‘
بلاول بھٹو نے کہا کہ ’نفرت اور تقسیم کی سیاست ہمارے پورے معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے، اسے دفن کر کے ہمیں مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے چاہییں اور یہ عمران حان اور نواز شریف نہیں کر سکتے صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ نہیں چاہیں گے کہ ملک میں کوئی سیاسی قیدی ہو۔
گذشتہ انتخابات میں نتائج مرتب کرنے والا آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا تھا اور پیپلز پارٹی سمیت چند سیاسی جماعتوں کو نتائج پر بھی بہت تحفظات تھے اور اسی دوران اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے تو ایسے ماضی کے سامنے ہوتے ہوئے میں پیپلز پارٹی آج کتنی پُرامید ہے؟
اس سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ’آر ٹی ایس کی بات تو ابھی دیکھنی پڑے گی لیکن جہاں تک اسٹیبلشمنٹ کے کردار کی بات ہے تو اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی ہو گی۔‘تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ’اس ضمن میں پہلا قدم سیاستدانوں کو اٹھانا پڑے گا اور اگر وہ ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے تو پھر دوسروں سے کیا امید رکھیں کہ وہ ہماری عزت کریں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ سیاستدان سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بلاول انٹرویو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستانی 6 ماہ کے دوران 9 کھرب 42 ارب سے زائد کی چائے پی گئے
Next Article کشور ناہیدکا کالم:شیخ چلی کا ٹوکرا یا پارٹی منشور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا تجزیہ : بلاول بھٹو زرداری کی "جارحانہ سفارت کاری”

جولائی 11, 2025

’دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول کا مودی سرکار کو دوٹوک پیغام

اپریل 26, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : بلاول کا اعلان جنگ: کیا پیپلز پارٹی یہ جنگ جیت سکتی ہے؟

اپریل 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.