Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اعزاز سیدکا کالم:خواجہ شیراز اور عثمان بزدار
اعزاز سید

اعزاز سیدکا کالم:خواجہ شیراز اور عثمان بزدار

ایڈیٹرمئی 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
usman buzdar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زیادہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ سال 2018 کے عام انتخابات سے قبل ڈی جی خان کے علاقے تونسہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ شیراز نے صرف اپنے لیے ہی قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل نہیں کیا بلکہ پنجاب اسمبلی کا ایک اضافی ٹکٹ بھی حاصل کیا تھا۔ یہ ٹکٹ بعد میں انہوں نے صوبائی حکومت کے ایک مقامی اور غیرمعروف امیدوارکو دے دیا۔ خواجہ شیرازنے اس شخص پراحسان کیا اسے صوبائی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا۔عام انتخابات میں دونوں کا گروپ کامیاب ہوگیا۔ قسمت نے ایسی یاوری کی کہ مذکورہ غیرمعروف رکن صوبائی اسمبلی کی اہلیہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی سب سے پیاری دوست فرح عرف گوگی کی قریبی دوست نکلی۔ یوں فرح عرف گوگی اوراسکے شوہر احسن گجرکی قربت نے اسے وزیراعلیٰ پنجاب بنادیا اوریوں عام پاکستانیوں کو پہلی بار پتہ چلا کہ پنجاب میں عثمان بزدار نامی کوئی سیاستدان بھی ہے جو اب وزیراعلیٰ پنجاب ہے۔
ابتدا میں تو نوجوان ایم این اے خواجہ شیراز خوش تھے کہ اب انکا احسان مند وزیراعلیٰ پنجاب بن گیا ہے لہٰذا انکےعلاقے میں ترقیاتی کام بھی خوب ہوں گے۔ اقتدار کا اصول مگریہ ہے کہ اقتداراکثراحسان فراموش ہوتا ہے۔اس معاملے میں بھی یہی ہوا،عثمان بزدار نے اقتدارملتے ہی پرانے محسن سےنہ صرف آنکھیں پھیرلیں بلکہ مقامی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ خواجہ شیراز کو حلقے میں ٹف ٹائم دے۔نئی صورتحال خواجہ شیرازپرجلد ہی آشکارہوگئی، وہ بھی کہاں ٹلنے والا تھا اس نے پارٹی کے اندر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا۔ ایک باروزیراعظم عمران خان نےعثمان بزدار اورخواجہ شیراز کی ملاقات کرائی تو نوجوان ایم این اے نے احسان فراموش وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ عمران چونکہ بزدار کے مداح تھے لہٰذا معاملہ دبا دیا گیا کیونکہ خواجہ شیراز کوئی بات سننے کو تیارنہیں تھے انکے حلقے میں انکی حکومت انکی ہی زمینوں پرقبضے کررہی تھی، انکے خاندان اور دھڑے کو نقصان پہنچایا جارہا تھا وہ بزدار سے ہاتھ ملاتے بھی تو کیسے؟خواجہ شیراز نے وقت جیسے تیسے کاٹا تو سال 2022 کےآغاز میں حالات نے ایک اور کروٹ لی۔
اپوزیشن کی طرف سے 8 مارچ 2022 کو قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے سے کچھ عرصہ پہلے ہی تحریک انصاف کے 15 سے 20 ارکان خواجہ شیراز کے ساتھ آکھڑے ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تو جیسے حکومت حواس باختہ ہوگئی، خواجہ شیراز کو منانے کیلئے ان کے گھرفواد چوہدری،اسد عمر، پرویز خٹک سمیت وزرا کا تانتا بندھ گیا۔ شیراز کی ایک ہی شرط تھی عثمان بزدار کا استعفیٰ لائو، میں تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کو ووٹ دے دوں گا۔ادھر شیراز کولیگی قیادت کی طرف سے ملاقات کے پیغام موصول ہورہے تھے مگر وہ کوئی باضابطہ دعوت قبول کرنے سے گریزاں تھے۔ 17 مارچ 2022 کی سہ پہر ہم خواجہ شیراز کی پارلیمنٹ لاجز میں سرکاری رہائشگاہ پر سیاست کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر گفتگو کرہی رہے تھے کہ اچانک دروازہ کھلا اوروفاقی وزرا پرویزخٹک اورمراد سعید،نصراللہ دریشک کے ہمراہ ڈرائنگ روم میں آگئے۔ وہاں غیرمتوقع طورپرمیری موجودگی سے حکومتی وزرا پریشان بھی ہوئے کہ اب یہ بات میڈیا میں آجائے گی اس صورتحال کےباوجود حکومتی وفد شیراز کے ہمراہ مجھ سے پُر تپاک انداز میں ملا۔
پرویزخٹک میرے ساتھ صوفے پربیٹھے تو میں دل ہی دل میں حیران ہوا کہ انکا دل کتنا بڑا ہےوہ اسی عمران خان کا اقتدار بچانے کے لیے تگ ودو کررہے ہیں جس نے اپنے اقتدارکے عروج میں انہیں کونے میں لگائے رکھا۔ عمران خان نے خٹک کیخلاف نیب کا کیس بند ہونے دیا نہ پارٹی کے اندرمخالفین کا پروپیگنڈا۔ مجھ سے رہا نہ گیااورپوچھا جناب آپ بڑے متحرک ہیں؟پہلے مراد سعید نےپھبتی کسی اور کہا خٹک صاحب توآجکل ایسے ہیں جیسے پانی میں مچھلی۔ پھرخٹک بولے’’میں تو بحرانوں کا ہی آدمی ہوں‘‘۔ خٹک نے خواجہ شیراز کی طرف دیکھتے ہوئےکہا کہ آپ پنجابی بڑے زبردست لوگ ہیں کوئی پیسے لیتا ہے نہ پیسوں کی بات کرتا ہے،ہمارے پشتون اراکین اسمبلی تو کھل کھلا کر پیسے مانگتے ہیں۔ اگلا مرحلہ حکومتی وفد اور خواجہ شیراز کی مخفی بات چیت کا تھا لہٰذا مجھے اپنا آپ وہاں غیرضروری اورغیرمتعلقہ لگا، میں نے اجازت چاہی اوروہاں سے نکل آیا لیکن میرادماغ ایک بات پراٹکا رہا کہ آیا خواجہ شیرازعثمان بزدار کااستعفیٰ لے پاتے ہیں یا نہیں؟کچھ دن بعدعمران خان نےاپنا اقتداربچانے کیلئے پنجاب میں عثمان بزدار کوہٹا کرپرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہی پرویزالٰہی جنہیں کسی دورمیں وہ ڈاکو کہا کرتے تھے مگر اب وہ نہ صرف انکے اتحادی تھے بلکہ وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدواربھی۔مجھےلگا کہ شاید خواجہ شیراز اب ن لیگ میں چلے ہی جائیں گے۔
تحریک عدم اعتماد پرایوان میں کارروائی کے دوران خواجہ شیرازکواپوزیشن کی بجائے بدستورپی ٹی آئی میں کھڑے دیکھا توحیران ہوا کہ یہ بندہ اپنے قول کا پکا ہے۔اس روز ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے خلافِ آئین رولنگ دے کر معاملہ ٹال دیا۔ 7 اپریل کو سپریم کورٹ نے اس رولنگ کے خلاف ایک فیصلہ دیا تو اسی فیصلے کی روشنی میں 9 اپریل کی رات قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے پہلے تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ دینے والوں میں خواجہ شیراز بھی شامل تھے۔ ایسا نہیں ہے کہ سارے سیاستدان ہی کرپٹ ہیں حقیقت یہ ہے کہ بعض ایسے لوگ بھی سیاست میں آگئے ہیں جو سیاست میں گندگی پھیلا رہے ہیں اورہمارا قصور یہ ہے کہ ہم گندوں کو سرپربٹھاتےاور خواجہ شیراز جیسوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔ یہ معاشرتی قصورہر سطح پر نظرآتا ہے جس کے باعث ملک کا حال ہمارے سامنے ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:زرد پتوں کا بن جو مرا دیس ہے
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک صاحبِ اسلوب لکھاری!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک

نومبر 2, 2026

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.