مظفرآباد: وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق جائے حادثہ پرگھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
- حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
- آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

