پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کا نام فائنل نہ کر سکی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سردار تنویر الیاس گروپ وزارت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار لانا چاہتا ہے جبکہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اپنے قریبی ساتھی کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان کا ساتھ دینے کیلئے شرائط سے پارٹی کو آگاہ کر دیا گیا، اسد قیصر اور پرویز خٹک نے پارٹی میں اختلاف سےعمران خان کو آگاہ کردیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان میں اختلافات کے باعث اسمبلی اجلاس ملتوی ہورہا ہے۔
اسد قیصر نے ہدایت کی ہے کہ جن ارکان قانون ساز اسمبلی جموں وکشمیر کے دماغ میں فتور ہے وہ واپس آجائیں، ورنہ تاریخ ، عمران خان اور عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو سزا سنائی تھی اور وہ عہدے کیلئے نااہل قرار پائے تھے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آزاد کشمیر آصف زرداری اسد قیصر اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال آزاد کشمیر ایران بلاول بھٹو بھارت بیرسٹر سلطان ذوالفقار علی بھٹو سردار تنویر الیاس سوشل میڈیا شاہ محمود قریشی عمران مقبوضہ کشمیر مولانا فضل الرحمن وزارت عظمیٰ پاک فوج پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک پی ایس ایل ڈونلڈ ٹرمپ کراچی گردوپیش

