ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی اننگز:
کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمز نیشم 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
(بشکریہ: جیونیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

