Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:کمال اتاترک کو آواز نہ دیں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:کمال اتاترک کو آواز نہ دیں!

ایڈیٹردسمبر 5, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں رات بھر جاگتا رہا ہوں، جب ذرا آنکھ لگنے لگتی، سیالکوٹ فیکٹری کے سری لنکن منیجر کی جان لیوا وڈیو کے مختلف مناظر آنکھوں کے سامنے آجاتے۔ ایک پردیسی کو ڈنڈوں سے مارا جا رہا ہے، پھر اس کی لاش پر بھی ڈنڈے برسائے جا رہے ہیں، پھر اسے سڑک پر گھسیٹا جا رہا ہے اور آخر میں اس لاش کو آگ لگا دی جاتی ہے اور قاتل راکھ بنی ہوئی اس لاش کے ساتھ سیلفی بنا رہے ہیں!
اِن مناظر نے صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ہر سچے پاکستانی، مسلمان بلکہ دردِ دل رکھنے والے انسان کو بےچین اور بےقرار کر دیا ہے مگر یہ سانحہ کسی ایک دن کی پیداوار نہیں، بلکہ ہم برس ہا برس سے مذہبی انتہا پسندی کو خود ہوا دیتے چلے آ رہے ہیں اور اِن نام نہاد مذہبی تنظیموں کو اپنے مقاصد کیلئے تیار کرتے اور پھر انہیں استعمال بھی کرتے آئے ہیں۔ اِن دنوں آپ فیس بک پر چلے جائیں، آپ کو جعلی ملائوں اور پیروں کے ایسے ایسے ’’ملغوظات‘‘ اور مناظر دیکھنے کو ملیں گے کہ حقیقتِ حال جاننے والے سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے مگر افسوس کہ ان کی پکڑ کرنے والا کوئی نہیں۔ اب پاکستان میں افراد نہیں، مافیاز بسے اور پھیلے ہوئے ہیں۔ ہر پیشے کے لوگ یک جان دو قالب ہیں۔ ان پر ذرا سی آنچ آئے وہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں اور ہر قاعدے قانون کو پاؤں تلے روندتے چلے جاتے ہیں۔ حکومتیں ان کا بازو مروڑنے کی بجائے ان کے ساتھ مذاکرات کرتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کے سات خون معاف ہو جاتے ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ معاشرے میں فساد پھیلانا شروع کر دیتی ہیں۔
کیا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان سے سچی محبت کرنے والے عوام جو کروڑوں کی تعداد میں ہیں، ان لوگوں کے حوصلے پست کرنے کیلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔ اسلحے سے نہیں، بارود سے نہیں بلکہ پُرامن مظاہروں سے! اگر سری لنکن مقتول پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سے صرف پچاس پچاس ہزار پاکستانی سڑکوں پر آ جائیں اور ان انتہا پسندوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں تو ان ظالموں کے حوصلے پست ہو جائیں گے۔ نیز دنیا بھر کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ سو دو سو لوگوں کے علاوہ باقی پوری پاکستانی قوم ایک مہذب قوم ہے۔ کیا مختلف حوالوں سے مظاہرے کرنے والی این جی اوز چلانے والے اس ظلم کے خلاف بھی بھرپور مظاہروں کا اہتمام کریں گے؟ پاکستانی عوام کے دوسرے طبقوں سے بھی میری گزارش ہے کہ اس سنگین واردات پر گھر بیٹھے آنسو بہانے کی بجائے میدان میں نکلیں اور دنیا پر ثابت کریں کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں اور ہمارا ان لوگوں سے کوئی تعلق نہیں جو پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام کو بدنام کر رہے ہیں!
یہ سطور لکھتے ہوئے میری نظر ایک پوسٹ پر پڑی ہے جو ایک دردِ دل رکھنے والے پاکستانی علی اصغر صاحب کی تحریر پر مشتمل ہے، یہ تحریر آپ کی نذر کرنے سے پہلے ویب سائٹ پر پرویز رشید صاحب کا یہ بیان بھی پڑھ لیں جو رلا دینے والا ہے ’’ڈینگی موت بن کے آیا آپ (سری لنکا) زندگی بن کے آئے۔ ہم اندھے ہوں، آپ (سری لنکا) آنکھیں عطیہ کریں، آپ کرکٹ کھیلنے آئیں، ہم موت بن جائیں، آپ ہماری صنعت (سیالکوٹ فیکٹری) چلانے آئیں، ہم لاش بھی نہیں راکھ واپس کریں۔ میں اپنے ہم وطنوں کو سمجھانے میں ناکام ہوا ہوں۔ سری لنکا میں آپ کا مجرم ہوں‘‘۔ ایک بات میں بھی کہنا چاہتا ہوں اور وہ نام نہاد مذہبی تنظیموں سے ہے کہ کمال اتاترک نے ترکی کا اقتدار سنبھالنے کے بعد مذہبی تنظیموں کے ساتھ ایک حد تک مذہب کو بھی بین کر دیا تھا کہ اس وقت ترک بھی انہی حالات سے دوچار تھے جن حالات سے ہم آج دوچار ہیں لہٰذا کسی کمال اتاترک کے آنے سے پہلے آپ ٹھیک ہو جائیں اور اب آخر میں علی اصغر صاحب کی چشم کشا تحریر:
آج کے افسوس ناک واقعہ کے بعد ایک تصویر بہت وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول کی لاش جل رہی ہے اور ایک شخص اس کے ساتھ سیلفی لے رہا ہے اور اس کے چہرے پر طمانیت واضح نظر آرہی ہے۔ واقعہ میں ملوث افراد کا جب میڈیا والوں نے انٹرویو لیا تو وہ دھڑلے سے مان رہے ہیں کہ انہوں نے ایک گستاخ کو واصلِ جہنم کیا ہے۔ مقتول پر تشدد کرنے کی اور جلانے کی کئی وڈیوز دیکھ چکا ہوں جس میں مارنے والے رسول اللہؐ کے نعرے لگا رہے ہیں، نعرۂ تکبیر بھی بلند کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اکسٹھ ہجری سے آج تک مسلمان بدلے نہیں۔ بطور مسلمان اور پاکستانی میں آج کے واقعہ پر بہت افسردہ اور شرمندہ ہوں۔ معافی سے مقتول کے ورثاء کے زخم بھریں گے تو نہیں لیکن پوری پاکستانی قوم کو سری لنکن قوم سے معافی مانگنی چاہیے خصوصاً مقتول کی ماں سے جس نے نا جانے کتنی مشقت سے بیٹے کو پالا ہوگا اور پڑھا لکھا کر پردیس اس لیے بھیجا کہ گھر کے حالات اچھے ہو جائیں۔ یکم تاریخ کے بعد ماں بیوی اور بچے تنخواہ کے انتظار میں ہوتے ہیں۔ آج اس فیملی پر کیا گزر رہی ہوگی جس نے اپنے گھر کے کفیل کو جلتے دیکھا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:تم قتل کرو ہو کہ ’’کرامات‘‘ کرو ہو؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:پاکستان کے شرمسار ہونے سے کیا فرق پڑے گا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.