Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آنکھیں دھوکا دیتی ہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

آنکھیں دھوکا دیتی ہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 20, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے ’’ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق ‘‘ پر ترس آتا ہے۔ یہ لوگ بسم اللہ کے گنبد میں رہ رہے ہیں، انہیں علم ہی نہیں کہ ان کے ارد گرد کیا ہو رہا ہے ۔
ان کے گھروں میں کیا کھچڑی پک رہی ہے جس طرح حکومتیں ’’سب اچھا‘‘ کہہ کر خود کو تسلی دیتی رہتی ہیں، اس طرح یہ بھی پوری طرح مطمئن ہیں کہ انہوں نے اپنے حلقہ اثر میں سب کچھ اپنے تصورات کے مطابق ڈھال لیا ہے.
ان کا خیال ہے کہ وہ سب لوگ اسلام کے صحیح پیروکار بن گئے ہیں اور مشرقی اقدار میں ڈھل گئے ہیں جنہوں نے خود کو مغربی سے مشرقی وضع قطع میں بدل لیا ہے ۔
سوٹ کی بجائے شلوار قمیض پہن رہے ہیں، سر پر ٹوپی رکھتے ہیں، چہرے پر خوبصورت داڑھی بھی سجالی ہے یا لڑکیاں ننگے سر پھرنے کی بجائے حجاب لینے لگی ہیں، چادر اوڑھتی ہیں یا پورا برقع پہنتی ہیں۔
یہ مطمئن ہیں کہ ملک میں شراب پر پابندی ہے۔ ’’بازارِ حسن‘‘ بند ہو چکے ہیں، یہ بہت بھولے لوگ ہیں ۔ بالکل بے خبر ہیں کہ بہت سی صورتوں میں حجاب ،چادر اور برقع کی اوٹ میں بھی وہ سب کچھ ہوتا ہے جوان ’’حفاظتی تدبیر‘‘ کی موجودگی میں بظاہر نہیں ہونا چاہئے۔ صورتحال یہ بھی ہے کہ شراب پینے والے کھلے عام شراب پیتے ہیں ۔
کراچی میں تو شراب کھلے عام فروخت بھی ہوتی ہے اور لاہور میں فائیو اسٹار ہوٹلوں اور کلبوں میں آپ پوری سہولت سے اپنا یہ شوق پردے میں رہ کر پورا کرسکتے ہیں حتیٰ کہ پی آئی اے کی فرسٹ کلاس میں آپ پورے سکون سے اپنی بوتل کھولیں، ایئر ہوسٹس سے برف منگوائیں اور منزلِ مقصود تک یہ شوق جاری رکھیں۔
آپ کو اس کی اجازت ہے ۔بازارِ حسن بند نہیں ہوا اب یہ گھروں اور دفتروں تک آ چکا ہے۔ چوری ، ڈکیتی ، ملاوٹ ، رشوت ، ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ، فراڈ اور لوگوں کی جائیدادوں پر قبضوں کا سلسلہ غیر شرعی اور غیر مشرقی وضع قطع کے حامل افراد کے علاوہ ’’پارساؤں‘‘ نے بھی شروع کر رکھا ہے۔
میرے معصوم اور بھولے بھالے ثناء خوانِ تقدیسِ مشرق کو علم ہی نہیں کہ جرائم پیشہ لوگ بہروپئے بھی ہوتے ہیں۔ وہ اپنی وارداتیں ایسے بھیس میں کرتے ہیں کہ ان پر شبہ تک نہ ہو۔ سب کچھ بدل گیا ہے لیکن ہم یہ تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
میں جو یہ سب کچھ لکھ رہا ہوں، خود کواکثر تسلی دیتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے لیکن جب کھلی آنکھوں سے یہ سب کچھ دیکھتا ہوں تو دل میں ایک ٹیس سی اٹھتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی آنکھیں بند کر لوں تاکہ مجھے یہ ڈراؤنا خواب نظر آنا بند ہو جائے !لیکن آنکھیں بند کرنے سے منظر تو نہیں بدل جاتا الٹا یہ خدشہ ہوتا ہے کہ کہیں ہم ایسے گڑھے میں نہ جا گریں جس میں سے نکلنا ممکن ہی نہ رہے تو یہ ایک گھناؤنی اور ڈراؤنی سی صورتحال ہے مگر یہ اتنی سادہ نہیں جتنی مجھے اور آپ کو محسوس ہوتی ہے بلکہ یہ بہت پیچیدہ ہے اور اس کے عوامل تہہ در تہہ ہیں۔
معاشرہ حرص و ہوس کی اتھاہ گہرائیوں میں گر چکا ہے، مہنگائی اور صرف مہنگائی نہیں، بے وقت خواہشات ساری قدروں کو پائوں تلے کچلتی چلی جا رہی ہیں ۔مذہب سے بے بہرہ طبقہ کے افراد اگر ذاتی اور اجتماعی گناہوں میں غرق نظر آئیں جو کہ نظر آتے ہیں مگر دکھ اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب اس طبقے کی بے عملی سامنے آتی ہے جسے بظاہر ہدایت مل چکی ہے اور یہ بات کہتے ہوئے دل غم واندوہ سے بھر جاتا ہے کہ اب ضمیر فروشی اور ہر طرح کی افروشی ان گھروں پر بھی دستک دے رہی ہے جن کے مکینوں کے شجرہ ہائے نسب میں اس سے بڑا کوئی اور گناہ نہیں تھا۔
یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے دل کو شدید دھچکا لگتا ہے اور یوں اسے تسلیم کرنے کو جی نہیں چاہتا لیکن تلخ حقیقتیں ہماری خواہشات کی پابند نہیں ہوتیں۔
آپ اپنے چاروں طرف نظر دوڑا کر دیکھیں آپ کو ایسے کتنے لوگ نظر آئیں گے جن کے قول اور فعل اور جن کے ظاہر اور باطن میں کوئی تضاد نہ ہو ؟یقیناً ایسے بہت سے لوگ ہمیں دکھائی دیں گے لیکن یہ لوگ دن بدن اقلیت میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔
حکومت کو چاہئے کہ وہ اگر اجتماعی گناہوں اور جرائم کی روک تھام میں سنجیدہ ہے تو معیشت کو بہتر بنانے کے علاوہ ان عوامل پر بھی قابو پانے کی کوشش کرے جو حرص وہوس کی آگ کو تیز کرتے ہیں۔
اسی طرح صرف ہمارے علمائے کرام ہی نہیں بلکہ ہمارے درمیان موجودہ نیک اور پار سا لوگ جو سچ مچ پابندِ شریعت ہیں اور روحانی اور مشرقی اقدار کے پاسدار ہیں، اِن ریاکاروں کے خلاف ایک مہم چلائیں جو اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔
اِنہیں بتایا جائے کہ این آر او صرف سیاست میں ہو سکتا ہے، مذہب میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ۔
اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو پھر اللّٰہ تبارک و تعالیٰ اپنا وہ وعدہ ضرور پورا کرے گا جس کے مطابق وہ ظلم اور بدکاری کی بنیاد پر قائم بستیوں کو نیست ونابود کر دیا کرتا ہے اور پھر اس کی زد میں وہ لوگ بھی آتے ہیں جو یہ سب تماشا خاموشی سے دیکھنے کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : وزیر اعظم کا دورہ کابل اور پاکستان کو درپیش چیلنج
Next Article بے رحمی سے خود غرضی تک کا سفر۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.