Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یار ناصر زیدی، تم بھی چلے گئے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

یار ناصر زیدی، تم بھی چلے گئے!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 6, 20208 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nasir zaidi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جمعرات کو ممتاز شاعر، ادبِ لطیف کے ایڈیٹر اور میرے بچپن کے دوست ناصر زیدی بھی اِس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے، میری اس کی دوستی 65برس پر پھیلی ہوئی تھی۔ ہم ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن لاہور میں چھٹی جماعت میں داخل ہوئے، ہمارے اسکول فیلوز میں شمشاد احمد خاں سابق سیکریٹری خارجہ، عباس حیدر زیدی سابق سفیر پاکستان، افسانہ نگار ذکاء الرحمٰن اور کتنے ہی دوسرے نامور لوگ تھے، جن کی اس وقت مسیں بھی نہیں بھیگی تھیں مگر میری یاری ناصر زیدی سے بہت مستحکم رہی، اس کی وفات سے صرف کچھ عرصہ قبل اس سے ملاقات نہ ہو سکی کہ وہ اپنی علالت کے باعث اپنے بیٹے کے پاس اسلام آباد منتقل ہو گیا تھا۔ میں اس کی شادی میں بھی شریک ہوا تھا مگر جنازے میں کورونا کے سبب اسلام آباد نہ جا سکا، مجھے کورونا سے مزید نفرت ہو گئی!
ناصر شروع میں اپنا پورا نام سید ناصر رضا عشرتؔ زیدی لکھا کرتا تھا، عشرتؔ اس کا تخلص تھا، اس کے پورے نام کے ساتھ جب میں اسے مخاطب کرتا تو ایک عدد ’’المعروف‘‘ بھی لگاتا تھا اور اس ’’المعروف‘‘ کا ذکر یہاں چنداں ضروری نہیں، میں اور ناصر شروع ہی سے شعر و ادب کے ساتھ متھا لگاتے تھے۔ صبح اسکول میں کلاسوں کے آغاز سے پہلے سارے طالبعلموں کو اسکول گراؤنڈ میں جمع ہونے کا حکم ہوتا تھا جہاں کوئی تقریر کرتا تھا، کوئی شاعری سناتا تھا، ایک دن ذکاء الرحمٰن نے وہاں ایک بہت خوبصورت نظم سنائی جس کے ایک دو بند مجھے ابھی تک یاد ہیں۔
سن اے قہاری! مجرم ہیں
سن اے جباری! مجرم ہیں
حق گوئی ہی ہے جرم اگر
تو یہ بھی بھاری مجرم ہیں
ہم یہیں پہ ہیں، مفرور نہیں
پھر ہم کو جواب کوئی نہیں
کچھ کہنا بھی منظور نہیں
تعزیر کو ہم خود حاضر ہیں
ہم لوگ اقراری مجرم ہیں
سن اے جباری! مجرم ہیں
تقریب کے بعد میں اور ناصر زیدی ذکاء الرحمٰن کے پاس گئے، وہ ہم سے سینئر تھا چنانچہ ہم نے ادب آداب ملحوظ رکھتے ہوئے اس کی نظم کی بہت تعریف کی، ذکاء نے اس کے جواب میں بہت مشفقانہ انداز میں ہمیں مخاطب کرکے کہا ’’تم لوگ میرے پاس آتے رہا کرو، میں جب تک یہاں ہوں، مجھ سے کچھ سیکھ لو‘‘۔ یہ تو کالج کے زمانے میں مجھے پتا چلا کہ یہ نظم نعیم صدیقی کی تھی جو جماعت اسلامی کے رہنما اور بہت عمدہ شاعر تھے۔
میں اپنے دیرینہ مرحوم دوست کے ساتھ اپنی اس دور کی یادیں شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک ذی وقار استاد ماسٹر محمد حسین تاباں کا ذکر بھی ضرور کروں گا۔ وہ اپنے لیکچر کے دوران میری اور ناصر کی عدم دلچسپی اور ہماری باہمی شرارتوں سے بہت نالاں تھے۔ ایک روز جلال میں آ گئے اور ہمیں مخاطب کرکے کہا ’’تم دونوں میری ایک بات نوٹ کر لو، بڑے ہو کر تم گنڈیریاں بیچو کرو گے گنڈیریاں۔ مجھے یقین ہے کہ آج ان کی روح اپنی پیش گوئی جزوی طور پر صحیح نہ نکلنے پر بہت خوش ہو رہی ہو گی۔ بہرحال میٹرک کے بعد میں نے ایم اے او کالج میں داخلہ لے لیا اور ناصر اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں ایف اے کی کلاس میں داخل ہو گیا، یہاں تک تو کنفرم ہے کہ اس نے ایف اے میں داخلہ لیا تھا، مگر مولانا ابوالاعلیٰ کا داماد اور ہمارا مشترکہ (مرحوم) دوست مسعود مسعود ثمرہ اللہ جانے کیوں اس سے ایف پاس کرنے کی بابت شرطیں لگاتا تھا اور جواب میں ناصر اس کے ساتھ وہی سلوک کرتا تھا جو ایسے موقع پر کرنا چاہئے!پھر ایک وقت آیا کہ میں ایم اے کرکے نوائے وقت میں کالم نگاری اور اس کے ساتھ ایم اے او کالج ہی میں بطور لیکچرار بھی کام کرنے لگا۔ ناصر اسلام آباد چلا گیا تھا کہ اس کے بیوی بچے وہیں تھے، وہاں میرے محبوب شاعر احمد فراز سے اس کی گاڑھی چھننے لگی، ان دونوں سے میری ملاقات اسلام آباد ہوٹل میں ہوتی، جب کبھی میں اسلام آباد جاتا۔ (جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدو جج ایک کہانی۔۔حامد میر
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔یوم سیاہ اور پاکستانی جمہوریت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.