Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خواجہ اینڈ سنز کا شہزادہ ماموں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

خواجہ اینڈ سنز کا شہزادہ ماموں!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرفروری 6, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں اپنے خاندان کا شہزادہ ماموں ہوں۔ شہزادہ میرا ’’نِک نیم‘‘ ہے۔ سارے والدین کو اپنے بیٹے شہزادے ہی لگتے ہیں، چاہے گھر سے باہر انہیں کوئی منہ بھی نہ لگاتا ہو۔ میں اور بھائی جان ضیاء الحق قاسمی (مرحوم) چھ بہنوں کے ’’اکلوتے‘‘ دو بھائی تھے، والدین کو لگتے تو ہم دونوں شہزادے ہی تھے لیکن میں چونکہ چھوٹا تھا لہٰذا مجھے ’شہزادہ‘ کا نِک نیم دیا گیا۔ اب میں اپنی بڑی بہن کے بعد سب سے بڑا ہوں، مجھ سے چھوٹی صرف ایک بہن ہے اور اس کے شوہر سید عزیر شاہ کو بھی ’’شہزادہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ میری چار بہنیں فوت ہو چکی ہیں، ماشاء اللہ ان کی آل اولاد، جو خاصی کثیر تعداد میں ہے، سب کی شادی ہو چکی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ میرے یہ بھانجے بھانجیاں اب خود بھی دادا دادی بن چکے ہیں، چنانچہ اب وہ سب بھی مجھے شہزادہ ماموں کہتے ہیں۔
میں جب گھرانے کے کسی بچے بچی کی شادی میں شریک ہوتا ہوں تو چاروں طرف سے شہزادہ ماموں، شہزادہ ماموں کی پیار بھری آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں۔ کبھی کبھی تو یہ سب کورس میں ’’شہزادہ ماموں آ گئے‘‘ کہتے ہوئے مجھے چمٹ جاتے ہیں۔ مجھے نہ تو ان میں سے کسی کا نام یاد ہوتا ہے اور نہ یہ علم ہوتا ہے کہ وہ میرے کس بھانجے یا بھانجی کا بیٹا یا بیٹی ہے تاہم مجال ہے میں کسی کو یہ احساس ہونے دوں مگر جب مجھ سے کوئی یہ پوچھتا ہے کہ شہزادہ ماموں یہ بتائیں کہ یہ بچہ کون ہے تو میں سیاسی جواب دیتا ہوں، ’میری جان ہے اور کون ہے؟‘
ایک مزے کی بات ہے کہ میرے بھانجوں میں، ایک بہن کی اولاد ایسی ہے جو ساری کی ساری فنکار ہے، یہ میری مرحومہ بہن ماجدہ آپی کی اولاد ہے، میرے بہنوئی امین بھائی جان (مرحوم) اپنے طور پر ایک بہت دلچسپ شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت ہینڈسم بھی تھے، ان کے نو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ جب ان کے ہاں اولاد ہوتی تھی وہ اپنے تین چار ماہ کے بیٹے کو بازوؤں میں تھامے دوسری طرف کسی اور کو کھڑا کرکے والی بال کی طرح اسے اس کی طرف اچھال دیتے اور یہ والی بال کافی دیر تک جاری رہتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے سارے بچے سخت جان ہیں۔ اس حوالے سے ایک لطیفہ بھی ہے، جب یہ بیٹے آٹھ نو سال کے تھے اور گرمیوں کے موسم میں گھر میں آم آتے جو ایک ٹب میں برف ڈال کر ٹھنڈے کیے جاتے، اس کے ساتھ ہی سارے بیٹے کپڑے اتارنا شروع کر دیتے اور ٹب کے گرد صرف ایک جانگیہ پہنے بیٹھ جاتے۔ ایک بار بھائی جان کے کسی دوست نے سب اہلِ خانہ کو کھانے پر بلایا، کھانے کے بعد آم آنے کی آواز سنائی دی تو سب لڑکوں نے کپڑے اتارنا شروع کر دیے۔ بہرحال میرے ان بھانجوں میں سب سے بڑا میجر جاوید پیرزادہ ہے جو مجھ سے صرف دو سال چھوٹا ہے چنانچہ میں اس کا ماموں بھی اور لنگوٹیا بھی ہوں، ہم بچپن میں اکٹھے نہایا کرتے تھے اور اسی عالم میں نہاتے تھے، جس عالم میں بچے نہاتے ہیں۔ موصوف بہت اچھے سنگر ہیں اور پی ٹی آئی کے بہت بڑے سپورٹر بھی مگر صرف اس وقت جب کوئی پی ٹی آئی کی مخالفت کرے۔ اسی طرح میجر زاہد پیرزادہ بھی سنگر ہیں اور سلمان پیرزادہ تو ٹاپ کلاس سنگر ہے اور میوزیکل شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے مجمع لوٹ لیتا ہے۔ عابد پیرزادہ جادوگر ہے، شعبدے دکھا دکھا کر آپ کی مت مار دیتا ہے اور میرا ایک اور بھانجا مبین پیرزادہ تخلیقی ذہن کا مالک ہے اور نت نئے آئیڈیاز پیش کرتا رہتا ہے اور انہیں کامیاب بھی بناکر دکھاتا ہے۔ اور باقی رہا معین پیرزادہ، یہ ہیوسٹن میں اپنا ریڈیو رن کرتا ہے اور اپنی دلچسپ گفتگو سے بہت کم عرصے میں اس ریڈیو کو ہیوسٹن کے عوام کی آواز بنا دیا ہے۔ ایک اور بھانجا متین پیرزادہ جسے میرے ابا جی ’’متّے بابا‘‘ کہا کرتے تھے، بھی گلوکار ہے مگر یہ سب گلوکار بھانجے ’’بےاستادے‘‘ اور نان کمرشل ہیں، بس شوقیہ اپنی گھریلو محفلوں میں گاتے ہیں کہ اللہ نے انہیں آواز بہت اچھی دی ہے۔
میرا یہ کالم شادی بیاہ کے موقع پر ہر طرف سے شہزادہ ماموں کی پیاری آوازیں سنانے کے حوالے سے تھا مگر میرے بہنوئی امین بھائی جان کی اولاد پر مرکوز ہو کر رہ گیا کیونکہ ان کی ساری اولاد وکھرے ٹائپ کی ہے۔ ایک بہت پیارا بھانجا عدیل بخاری بھی ہے جو نمبر ون مسخرہ ہے، اس کے علاوہ ماشاء اللہ ندیم، نوید، اظہر، مظہر، اطہر اور امجد ہیں جن کے نام لکھ کر ان سب کے آگے اور پیچھے سید اور بخاری لکھنا نہ بھولیں اور ہاں ایک بہت لاڈلا بھانجا سید کاشف عزیر بھی ہے کہ میری سب سے چھوٹی بہن کا اکلوتا بیٹا ہے۔ مجھے سید عزیر شاہ بھی پیارا ہے کہ میرا فرسٹ کزن بھی ہے اور میری چھوٹی بہن کا شوہر بھی! عتیق، صدیق اور عثمان میری سب سے بڑی مرحومہ بہن کے بیٹے ہیں۔ عثمان اور صدیق وفات پا چکے ہیں، یہ دونوں مجھے بہت پیارے تھے۔ ایک مرحومہ بہن کا اکلوتا بیٹا طلحہ مجید ہے، باقی ان کی بیٹیاں ہیں۔
میں نے یہ جو لمبی چوڑی داستان بیان کی ہے، اس کی ایک جھلک آپ نے میرے بہت مقبول ڈرامہ سیریل خواجہ اینڈ سنز میں بھی دیکھی ہو گی جب ایک گھریلو شادی کی تقریب میں بچوں بچیوں کا ایک ہجوم جمع ہوتا ہے اور ہر طرف سے شہزادہ ماموں کی مدھر بھری آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور یہ جملہ بھی جو میں نے اس کالم میں دہرایا ہے یعنی پوچھے جانے پر کہ یہ کون ہے، میں کہتا ہوں ’’یہ کون ہے؟ یہ میری جان ہے اور کون ہے؟‘‘ میں نے سوچا آج آپ کو ’’خواجہ اینڈ سنز‘‘ کا اصل محرک بھی بتا ہی دوں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآخری پیغام۔۔حامد میر
Next Article چوہدری بھکن سے ملاقات۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم

اکتوبر 30, 2026

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.