Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چاچا بحثیا!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

چاچا بحثیا!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 29, 20195 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تھوڑا بہت ’’کج بحثیا‘‘ تو میں بھی ہوں لیکن اس ’’شعبے‘‘ میں میرے ہمسائے راجہ زوار حسین کا کوئی ثانی نہیں، بات کہیں کی بھی ہو، مسئلہ کوئی بھی ہو، وہ اسے کھینچ تان کر تنازع بنا دیتے ہیں اور درمیان درمیان میں نفسیات کا تڑکا بھی لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ روز گرمی نے مت ماری ہوئی تھی، میں نے کہا ’’راجہ صاحب! آج گرمی بہت ہے‘‘ کہنے لگے ’’یہ ضروری نہیں کہ آج واقعی زیادہ گرمی ہو، آپ اپنے حافظے پر زور دیں اور سوچیں کہ آپ کی زندگی میں کوئی تکلیف دہ واقعہ گرمی کے موسم میں تو پیش نہیں آیا تھا‘‘ میں نے عرض کی ’’صرف ایک گرمی کے موسم میں نہیں بلکہ یہ تکلیف دہ واقعہ ہر گرمی کے موسم میں پیش آتا ہے‘‘۔ اس پر راجہ صاحب خوش ہوئے اور بولے ’’دیکھا، میں پہلے ہی سمجھ گیا تھا کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے، اب آپ بتائیں وہ کون سا تکلیف دہ واقعہ ہے‘‘۔ میں نے جواب دیا، ’’یہ تکلیف دہ واقعہ خود گرمی کا موسم ہے‘‘۔ اس پر راجہ صاحب کا چہرہ لٹک گیا اور بولے ’’مجھے علم تھا کہ پوری قوم کی طرح آپ مجھے ہر واقعے اور ہر حادثے کو سرسری طور پر دیکھتے ہو، آپ جیسے لوگوں نے کبھی گہرائی میں جا کر اس کی جڑیں تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی‘‘۔ اس پر میں سوائے اظہارِ ندامت کے اور کیا کر سکتا تھا؟


ایک دن میں نے کہا ’’راجہ صاحب! رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک سانپ مجھے ڈسنے کی کوشش کر رہا ہے‘‘ اس پر راجہ صاحب ناراض ہو گئے اور کہا ’’شرم آنا چاہئے آپ کو اس طرح کے خوابوں پر، اپنی عمر دیکھیں اور اپنے خواب دیکھیں‘‘۔ میں گھبرا گیا، میں نے کہا ’’راجہ صاحب ایسا کون سا گناہ مجھ سے سرزد ہوا جو آپ یوں خفا ہو رہے ہیں‘‘۔ بولے، میں آپ کو فرائیڈ کی کتاب دوں گا، آپ اس میں سے خواب اور ان کی تعبیر والا حصہ خود پڑھ لیں، پھر رازدارانہ انداز میں پوچھا ’’تو کیا سانپ آپ کو ڈسنے میں کامیاب ہو گیا تھا؟‘‘ میں نے کہا ’’اللہ جانے آپ کیا کہہ رہے ہیں، میں نے تو کہیں پڑھا تھا کہ خواب میں سانپ کا نظر آنا کوئی اچھا شگون نہیں ہے کیونکہ سانپ دشمن کی علامت ہے۔ میں تو خدا کا شکر ادا کر رہا ہوں کہ میرا دشمن مجھے ڈسنے میں کامیاب نہیں ہو سکا‘‘۔ لیکن لگتا تھا راجہ صاحب میری تعبیر سے صرف اختلاف ہی نہیں رکھتے بلکہ سانپ کے نہ ڈسنے پر ناخوش بھی ہیں، کیونکہ ان کا فرائیڈ کہتا ہے سانپ کا خواب میں نظر آنا جفتی کی طلب ظاہر کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے بحث میں الجھنا پسند نہیں کیا۔
میری بدقسمتی کہ ایک دن کہہ بیٹھا ’’راجہ صاحب حافظہ بہت کمزور ہو گیا ہے، لوگوں کے نام یاد نہیں رہتے اور کئی دفعہ شکلیں بھی بھول جاتا ہوں، شاید اس لئے کہ شکلوں جیسے نام نہیں رہے اور ناموں جیسی شکلیں نہیں رہیں‘‘۔ بولے ’’آپ کی بات سے خود ہی واضح ہو جاتا ہے کہ مسئلہ حافظے کی کمزوری کا نہیں ہے۔ فرائیڈ کہتا ہے…میں نے کہا ’’مجھے پتا ہے فرائیڈ کیا کہتا ہے، یہی کہ آپ لاشعوری طور پر جن امور کو غیر اہم سمجھتے ہیں انہیں بھول جاتے ہیں اور جو امور آپ کے نزدیک اہم ہیں، وہ آپ کے حافظے میں محفوظ رہتے ہیں، یہی کہتا ہے نا فرائیڈ؟‘‘ بولے ’’ہاں، یہی کہتا ہے اور صحیح کہتا ہے‘‘ میں نے کہا ’’صحیح کہتا ہو گا لیکن یہ کوئی ایسا اصول نہیں جس کا اطلاق ہر قسم کی صورتحال پر ہوتا ہو کیونکہ میں تو اپنے بیٹوں کے نام بھی بعض اوقات بھول جاتا ہوں‘‘۔ اس پر راجہ صاحب نے اپنی زندگی کا دوسرا یا تیسرا قہقہہ لگایا اور کہا ’’مگر یہ بات اپنے بچوں کو نہ بتانا‘‘۔ پھر وہ اچانک سنجیدہ ہو گئے اور بولے ’’یاد رکھیں فرائیڈ کی بات یوں پھینکنے والی نہیں ہے ہم پاکستانی سقوط ڈھاکہ کا سانحہ بھول چکے ہیں، اس لئے نہیں کہ ہمارا حافظہ کمزور ہے بلکہ اس لئے کہ ہم نے لاشعوری طور پر مشرقی پاکستان کو کبھی اہمیت دی ہی نہیں تھی‘‘۔ راجہ صاحب کی زبان سے سال میں ایک آدھ دفعہ کوئی معقول بات بھی نکل جاتی ہے، ان کی یہ بات اسی سلسلے کی ایک ’’کڑی‘‘ تھی اور غالباً اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا سال بھر کا کوئی معقول بات کہنے کا کوٹہ استعمال کر لیا تھا۔
ایک دن میں نے ان سے کہا ’’راجہ صاحب، مہنگائی بہت ہو گئی ہے‘‘ بولے ’’وہ کیسے؟‘‘ میں نے عرض کی ’’اللہ جانے کیسے؟‘‘ لیکن بازار میں جاؤ تو قیمتیں سن کر بدن سے جان نکلتی محسوس ہوتی ہے‘‘ بولے ’’ہماری قوم کو ہر وقت گرمبل کرنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ اس مسئلے کی گہرائی میں جائیں تو مہنگائی کے اسباب معلوم ہو جائیں گے‘‘ میں نے کہا ’’حضرت! عوام کو مہنگائی کے اسباب جاننے کا کوئی شوق نہیں، انہیں تو اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور وہ کسی مسیحا کے منتظر ہیں‘‘ اس پر راجہ صاحب نے فرمایا ’’بس تم لوگ مسیحا کا انتظار کرتے رہو گے، مسئلے کی جڑ تک نہیں پہنچو گے‘‘ میں نے عرض کی ’’قبلہ مسئلے کی جڑ تک بھی تو کوئی مسیحا ہی پہنچے گا یا عوام محنت مزدوری کرنے کے بجائے اس کی جڑیں تلاش کرنے کے لئے پہلے معاشیات کی موٹی موٹی کتابیں پڑھیں گے بلکہ اس سے پہلے کم از کم میٹرک کر لیں اور پھر ٹی وی کے ٹاک شوز میں اور مختلف جرائد میں اپنی گرانقدر معلومات کا اظہار کرنے میں مصروف ہو جائیں‘‘ بولے ’’آپ سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، آپ محض کج بحثی کرتے ہیں‘‘۔


اس نوع کے پے در پے ’’واقعات‘‘ کی وجہ سے اب میں حتی الامکان کوشش کرتا ہوں کہ راجہ صاحب کے ساتھ کسی بحث میں نہ الجھوں چنانچہ ایک دن میں نے ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا ’’آپ صحیح کہتے ہیں ’’معاشرے میں بے راہروی بہت بڑھ گئی ہے‘‘۔ اس پر وہ جھنجھلا کر بولے ’’میں نے کب کہا ہے کہ بہت بڑھ گئی ہے، میں نے تو کہا ہے کہ بڑھ گئی ہے‘‘۔ اس واقعہ کے بعد سے میں نے راجہ صاحب کے ساتھ گفتگو کا دورانیہ کم سے کم کر دیا ہے۔ اب میں ان کے اس مزاج کی جڑیں تلاش کرنے میں لگا ہوا ہوں اور میں تلاش کرکے رہوں گا خواہ مجھے ان جڑوں کے لئے جڑانوالہ ہی کیوں نہ جانا پڑے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجب لوگوں نے ہاتھ ملانا چھوڑ دئیے۔۔رضا علی عابدی
Next Article کیا دو قومی نظریہ ختم ہو گیا؟۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.